officials

منی پور:میتیئی گروپوں نے وزارت داخلہ کے حکام سے ملاقات کی، این آر سی نافذ کرنے اور آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کا مطالبہ

دو سالوں سے نسلی تنازعہ کا سامنا کر رہے منی پور کے میتیئی گروپ کی نمائندگی کرنے والی ریاست کی تین سول سوسائٹی تنظیموں کے ایک وفد نے دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ کے افسران  سے  ملاقات میں ریاست میں این آر سی نافذ کرنے اور لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

’منفی‘ خبروں کی جانچ کریں افسران، غلط پائے جانے پر میڈیا سے جواب طلب کریں: یوپی سی ایم او

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے پرنسپل سکریٹری کے ذریعے جاری کردہ ایک ہدایت میں ڈویژنل کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے اخبارات میں شائع ہونے والی ‘منفی خبروں’ کی جانچ کریں۔ اگر پتہ چلےکہ یہ غلط حقائق پر مبنی ہےیا اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے تو میڈیا گروپ/اخبار سے وضاحت طلب کریں۔

یوگی آدتیہ ناتھ کی افسران کو ہدایت – کرسمس منائیں، لیکن تبدیلی مذہب کا واقعہ نہ ہونے پائے

ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو خبردار کیا کہ کچھ اضلاع میں دوبارہ لاؤڈ اسپیکر لگائے جا رہے ہیں، یہ قابل قبول نہیں ہے۔ نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی […]

یوپی: بی جے پی لیڈر نے ایم پی ڈیولپمنٹ فنڈ سے مندروں میں بھجن–کیرتن کا بندوبست کرنے کو کہا

بلیا سے بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ وریندر سنگھ مست نے ضلع حکام کو بلیا میونسپل کونسل علاقہ میں تمام چھوٹے – بڑے مندروں کا سروے کرنے اور وہاں بھجن–کیرتن اور موسیقی کے آلات کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی ہے، اور اگر اس میں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو ایم پی ڈیولپمنٹ فنڈ کی رقم استعمال کی جاسکتی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے ہر ریاست میں 100 ’گھس پیٹھیوں‘ کی شناخت کر کے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دیا

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام ریاستوں کے سبسڈیری انٹلی جنس بیورو کے ساتھ میٹنگ کی تھی، جس میں حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہر ریاست میں غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کریں اور انہیں گرفتار کرکے ان کے ملک ڈی پورٹ کریں۔

الیکشن کمیشن نے کہا-الیکشن کے دوران غیر جانبداری سے کام لے وزارت خزانہ کی ایجنسیاں

الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو یہ مشورہ حال ہی میں مدھیہ پردیش، کرناٹک، آندھر پردیش اور تمل ناڈو میں سیاسی رہنماؤں یا ان سے جڑے لوگوں کے ٹھکانوں پر محکمہ ٹیکس کے مارے گئے چھاپوں کے حوالے سے دیاہے۔ کمیشن نے کہا کہ ایسی کارروائی کی جانکاری اس کے افسروں کے علم میں ہونی چاہیے۔