پیاز کی قیمت 165 روپے کیلو تک پہنچی
ملک کے زیادہ تر شہروں میں پیاز کی قیمت 100 روپے کیلو کے پار پہنچ چکی ہے۔ پیاز پیداکرنے والے اہم مرکز مہاراشٹر کے ناسک میں جمعہ کو اس کی قیمت 75 روپے کیلو تھی۔
ملک کے زیادہ تر شہروں میں پیاز کی قیمت 100 روپے کیلو کے پار پہنچ چکی ہے۔ پیاز پیداکرنے والے اہم مرکز مہاراشٹر کے ناسک میں جمعہ کو اس کی قیمت 75 روپے کیلو تھی۔
لوک سبھا میں وزیرخزانہ نرملا سیتارمن پیاز کی کم پیداوار اور بڑھتی قیمتوں پر این سی پی ایم پی سپریا سلے کے سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ اسی دوران ایک ایم پی نے انہیں بیچ میں ٹوکتے ہوئے پوچھا، ‘کیا آپ پیاز کھاتی ہیں؟’
مہاراشٹر جیسی پیازپیدا کرنے والی ریاستوں میں شدید بارش کے بعداس کی فراہمی پر اثر پڑا ہے۔ سرکاری اعداد وشمارکے مطابق پیاز کی قیمتوں میں پچھلے سال کے مقابلے تقریباً تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ نومبر 2018 میں خردہ بازار میں پیاز کی قیمت 30-35 روپے کیلو تھا۔
وزارت برائے امور صارفین کے اعداد وشمارکے مطابق ،دہلی میں پچھلے ہفتے پیاز کی خردہ قیمت57روپے کیلورہی۔وہیں ممبئی میں یہ 56 روپے ،کولکاتہ میں 48 روپے اور چنئی میں 34 روپے کیلوتھی۔گروگرام اور جموں و کشمیر میں پیاز 60 روپیہ کیلو تک پہنچ گی ہے۔