passport

پاسپورٹ شہریت کا ثبوت ہے یا نہیں: تنازعہ کے بعد وزارت خارجہ نے اپنے سابقہ بیان سے دوری اختیار کی

گزشتہ ماہ وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسر نے کہا تھا کہ ہندوستانی پاسپورٹ کو شہریت ثابت کرنے والے دستاویز کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اب وزارت خارجہ نے منگل کے روز اپنے سابقہ رخ سے الگ اس بیان سے فاصلہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ ایک ایسا دستاویز ہے، جو ہندوستانی شہریوں کے ملک سے باہر جانے کے عمل کو منظم کرتا ہے۔

پاسپورٹ تنازعہ: کیا پردے کے پیچھے مودی حکومت کا کوئی خوفناک عمل جاری ہے؟

کم و بیش ایک دہائی پہلے تک سرکاری خدمات سب کے لیے یکساں طور پر دستیاب تھیں اور کسی کی شہریت پر سوال نہیں اٹھتا تھا۔ لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو من مانےڈھنگ سے حق رائے دہی، سرکاری فلاحی اسکیموں کے فائدےحتیٰ  کہ ڈومیسائل سے متعلق حقوق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا – پاسپورٹ شہریت کا دستاویز نہیں، اپوزیشن نے اس بیان کو لغو بتایا

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جب ہندوستانی بیرون ملک سفر کرتے ہیں تو پاسپورٹ ان کی قومیت کی تصدیق کرتا ہے، لیکن دراصل یہ ایک سفری دستاویز ہے شہریت کا دستاویز نہیں ہے۔ اس بیان کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور سوال اٹھایا کہ پھر شہریت کا ثبوت کون سا دستاویز ہے؟

پاسپورٹ جاری کرنے میں پولیس کے اعتراض پر محبوبہ مفتی کی بیٹی نے پوچھا — کیا میں دہشت گرد ہوں

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو اس ہفتے کے شروع میں عدالتی مداخلت کے بعد ‘مشروط’ پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست کے جواب میں سری نگر کے ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس سی آئی ڈی انہیں پاسپورٹ جاری کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

کشمیر: پولیس ویریفیکشن میں تاخیر کے باعث نوکری اور پاسپورٹ حاصل کرنے میں دشواری

ویڈیو: کشمیریوں کے لیے بیرون ملک جانا اب اور زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاسپورٹ نہ دینے کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ویریفیکیشن نہ ہونے یا پولیس کی منفی رپورٹ کے باعث پاسپورٹ سے محروم ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔آخر مسئلہ کیا ہے اور عام لوگوں پر اس کا کیا اثر پڑےگا، بتا رہے ہیں ذیشان کاسکر۔

پاسپورٹ آفس نے میدھا پاٹکر کو نوٹس بھیج کر ان پر درج معاملوں کی جانکاری مانگی

ممبئی کے ریجنل پاسپورٹ آفس نے سماجی کارکن اور نرمدا بچاؤ آندولن کی رہنما میدھا پاٹکر کو ان پر زیر التوا معاملوں کے بارے میں جانکاری مبینہ طور سے چھپانے کو لے کر نوٹس بھیجا ہے۔آفس نے ان سے یہ بھی پوچھا ہے کہ ان کا پاسپورٹ کیوں ضبط نہیں کیا جانا چاہیے۔

یوپی : وزیر خارجہ دفتر کی مداخلت کے بعد ملا ہندو مسلم جوڑے کو پاسپورٹ

اس معاملے کو لے کرمتاثرہ جوڑے نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے تحریری شکایت کی تھی اور بتایا تھاکہ ایک مسلمان کے ساتھ شادی کے بعد نام نہیں بدلنے پر اس کی بے عزتی کی گئی اور اس کے شوہر سے مذہب تبدیل کر نے کو بھی کہاگیا۔