حکومت نے عوام کو سمجھانے کا کمال کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ اب اگر پیٹرول مہنگا ہو تو سمجھ لیجیے کہ خارجہ پالیسی مضبوط ہو رہی ہے۔ ڈیزل اور مہنگا ہو جائے تو مان لیجیے کہ ہندوستان وشوگرو بننے کی سمت میں فیصلہ کن قدم اٹھا چکا ہے۔
گزشتہ 10 دنوں میں چوتھی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سوموار (25 مئی) کو پیٹرول 2.61 روپے اور ڈیزل 2.71 روپے مہنگا ہو ا، جس کے بعد دہلی میں پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مال برداری اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ویڈیو: وزیراعظم نریندرمودی اس وعدے کےساتھ اقتدار میں آئے تھے کہ اگر ان کی سرکار بنی تو لوگوں کو پٹرول کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ دیکھنے کو ملے گی۔سات سال ہو گئے ہیں لوگ سی این جی کی دوگنی قیمت ادا کررہے ہیں، پٹرول نے 100روپے کا اعدادوشمار پار کر لیا ہے اور ڈیزل کی قیمت دوگنی ہو چکی ہے۔ پٹرول ڈیزل اور سی این جی کی بڑھتی قیمتوں کو لےکر دہلی کے لوگوں سے بات چیت۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر اس وقت جہاں کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت پر حملہ آور ہیں وہیں مایاوتی نے کانگریس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پیٹرول ،ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو لے کر کانگریس کی طرف سے بھارت بند بلایا گیا ہے۔ کئی پارٹیوں نے آندولن کی حمایت کی ہے۔