Police Encounter

قانون کو انگوٹھا دکھا تے فرضی انکاؤنٹر!

ویڈیو: 22 ستمبر کو ملک کی تین ریاستوں میں مبینہ طور پر تین ملزموں کا انکاؤنٹر کیا گیا۔ شمال سے جنوب تک پولیس انکاؤنٹر کے تشویشناک مسئلے پر دی وائر کے پالیٹکل ایڈیٹر اجئے آشیرواد اور صحافی سورو داس کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری۔

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر: انسپکٹر کے قتل کے لیے عدالت نے عارض خان کو سنائی موت کی سزا

قومی راجدھانی میں ہوئے سلسلےوار بم دھماکوں کے چھ دن بعد 19 ستمبر 2008 کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے انسپکٹر موہن چند شرما کی قیادت میں سات رکنی ٹیم نے جنوبی دہلی کے جامعہ نگر علاقے میں واقع بٹلہ ہاؤس میں انڈین مجاہدین کے مبینہ دہشت گردوں کی تلاش میں چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران انسپکٹر شرما شہید ہو گئے تھے۔

جھانسی انکاؤنٹر معاملہ: اکھلیش یادو نے کہا-ریاست میں ’رام‘ نہیں ’ناتھو رام راج‘، پولیس بھی کر رہی ہے لنچنگ

یہ معاملہ اتر پردیش کے جھانسی کا ہے۔ مبینہ طور پر انکاؤنٹر میں مارے گئے نوجوان کے اہل خانہ نے کہا کہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے یوپی پولیس پر فرضی انکاؤنٹر کا الزام لگایاہے۔ جھانسی پولیس نے نوجوان کے غیر قانونی ریت کان کنی میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

گڑھ چرولی : گاؤں والوں کا الزام، لاپتہ بچوں کو ماؤوادی بتانے کے لئے پولیس کرا رہی جبراً دستخط

گٹےپلی کے پاس اپریل کے آخری ہفتے میں ہوئے مبینہ نکسلی انکاؤنٹر کے بعد گاؤں کے لاپتہ بچوں میں سے ایک کے والد نے کہا، پولس ہمارے بچوں کے قتل کو جائز ٹھہرانے کے لئے ہمارا ہی استعمال کر رہی ہے۔

بھوپال :سیمی کے 8 ممبروں کے انکاؤنٹر کو جانچ کمیشن نے صحیح ٹھہرایا

سیمی کے 8 زیر سماعت قیدیوں پر 30 اکتوبر کی رات بھوپال سینٹرل جیل سے ایک سکیورٹی گارڈ کا قتل کرنے کے بعد فرار ہو جانے کا الزام تھا۔ اس کے بعد پولیس نے 31 اکتوبر کی صبح 8 قیدیوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

کیاہیومین رائٹس کمیشن کی رپورٹ کے بعد بھی سیمی سے جڑے زیر سماعت قیدیوں کو انصاف مل پائےگا؟

ہیومین رائٹس کمیشن نے ایک جانچ میں بھوپال سینٹرل جیل میں سیمی سے جڑے زیر سماعت قیدیوں کے ساتھ زیادتی کی شکایتوں کو صحیح پایا ہے اور ا س کے لیے جیل اسٹاف کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے۔

بھوپال مبینہ انکاؤنٹر :بارہ مہینے بیت گئے سوال اب بھی قائم ہیں

انکاؤنٹر کوکل ایک سال ہو جائے گا،لیکن ایک سال بعد بھی حکومت پر حقائق کو چھپانے کا الزام برقرار ہے۔ بھوپال سینٹرل جیل سےآٹھ قیدیوں کے فرار ہونےاور پولیس کے ہاتھو ں ان کے انکاؤنٹر کوکل ایک سال ہو جائے گا۔یہ ایک عجیب و غریب واقعہ تھا۔جیل افسران […]

عشرت جہاں انکاؤنٹر معاملے میں سی بی آئی انکوائری کا حکم دینے والے جج کا استعفیٰ

جسٹس پٹیل نے عشرت جہاں کیس میں صرف سی بی آئی انکوائری کا حکم نہیں دیا تھا بلکہ اس کی نگرانی بھی کی تھی اور سی بی آئی کے رول پر نظر رکھے جانے کا حکم  بھی شامل تھا ۔ نئی دہلی : کرناٹک ہائی کورٹ کے سینئر جج جینت […]

بھوپال مبینہ انکاؤنٹر معاملے میں تفتیش کے نام پر محض خانہ پری

‘رپورٹ دیکھ‌کر لگتا ہے کہ اس کو کسی جج نے نہیں بلکہ پولیس افسر نے تیار کیا ہے۔ تمام ان سلجھے سوالوں کو کنارے کرتے ہوئے مدھیہ پردیش پولیس کو بچانے کا کام کیا گیا ہے۔‘ بھوپال  :‘دفاع کے لیےجوابی فائرنگ میں ملزم مارے گئے۔’مبینہ انکاؤنٹر کہیں بھی […]

ہریانہ :صرف نوح ضلع میں 15افراد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے: فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ

حال ہی میں مبینہ انکاؤنٹر میں مارے گئے منفید کے والد اسلام حسین کا کہنا ہے کہ پولیس افسروں نے ان کے بیٹے کے خلاف سازش کی اور قتل کردیا۔ نئی دہلی :16ستمبر2017کومنفیدنامی ایک شخص کوپولیس کے ذریعہ مبینہ انکاؤنٹر میں ماردیا گیا ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ […]

اعظم گڑھ کے دل میں ناسور ہے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر

9سال گزرچکے ہیں، گرفتاری کے بعد انصاف کا عمل بہت اہمیت کاحامل نہیں ہے۔ جیلوں کے اندر اور باہر سازشوں کاسلسلہ جاری ہے۔ متاثرہ خاندان گو گرفتاریوں کے اس ناگہانی صدمے سے باہر آچکے ہیں لیکن انکی دشواریوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ نو سال قبل دہلی کی […]