سال 2018 میں جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں انڈر گراؤنڈ بنکروں کی تعمیر کے منصوبے میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔کئی بنکر زمین پر موجود ہی نہیں ہیں،جبکہ کاغذات پر انہیں ‘مکمل’ دکھایا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔
آئی ٹی منسٹری اے آئی چیٹ باٹ گروک کے ہندی میں غیر مہذب زبان اور گالیوں کے استعمال کی تحقیقات کر رہی ہے۔ وزارت اس معاملے میں ایکس سے رابطے میں ہے اور اس کے پیچھے کی وجہ کے بارے میں ان سے بات کر رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے بنگلورو پولیس نے ایک خصوصی عدالت کی ہدایت پر این جی او جنادھیکارسنگھرش پریشد کی جانب سے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے خلاف الیکٹورل بانڈ کے ذریعے وصولی میں ملوث ہونے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ اب ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ شکایت کنندہ متاثرہ فریق نہیں ہے۔
ویڈیو: سپریم کورٹ نے ایک عرضی گزار کی جانب سے ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے ذریعے مغربی بنگال کے سندیش خالی میں خواتین کےجنسی استحصال کے الزامات کا موازنہ منی پور میں ہوئے خواتین کے معاملات کے ساتھ کرنے پر اعتراض کیا ہے اور ان سے عدالت کی نگرانی میں معاملے کی سی بی آئی/ایس آئی ٹی تحقیقات کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کو کہا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے رہنما زید رعد الحسین نے خبر رساں ایجنسی اے ایف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا-’’ اگر کوئی عدالت روہنگیا مسلمان اقلیت کے میانمار میں قتل عام کو ان کی نسل کُشی قرار دے دے تو انہیں اس بات پر […]