Ram Janmabhoomi

(فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

ایودھیا تنازعہ: جسٹس یو یو للت نے خود کو بنچ سے الگ کیا، سماعت 29 جنوری کو ہوگی

سینئر وکیل راجیو دھون نے کہا کہ جسٹس یو یو للت نے وکیل رہتے ہوئے بابری مسجد سے متعلق ایک ہتک عزت کے معاملے میں اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کلیان سنگھ کی طرف سے پیروی کی تھی۔ اس کے بعد جسٹس للت نے خود کو اس معاملے سے الگ کر لیا۔

دہلی کے رام لیلا میدان میں وشو ہندو پریشد کی ریلی میں بولتے ہوئے آر ایس ایس کے سینئر رہنما بھیاجی جوشی (فوٹو : پی ٹی آئی)

مندر بنانے کے لئے حکومت سے بھیک نہیں مانگ رہے ہیں، ملک رام راجیہ  چاہتا ہے : سنگھ  رہنما بھیاجی جوشی

دہلی کے رام لیلا میدان میں وشو ہندو پرشد کی ریلی میں اتوار کو ہزاروں لوگ ایودھیا میں رام مندر بنانے کی مانگ کے ساتھ جمع ہوئے تھے۔ اس دوران آر ایس ایس کے سینئر رہنما بھیاجی جوشی نے کہا کہ جو لوگ اقتدار میں ہیں، ان کو مندر بنوانا چاہیے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

مسلسل اشتعال انگیز بیان دے رہے سری سری روی شنکر پر کارروائی کیوں نہیں؟

ایودھیا کے تعلق سے سری سری کا یہ دعویٰ کرنا کہ اگر عدالت ہندتووادیوں کی مانگ کو خارج کرتا ہے تو ہندو تشدد پر اتر آئیں‌گے، اس کے ذریعے وہ نہ صرف قانون کی حکومت کو چیلنج دے رہے تھے بلکہ آئینی اصولوں پر بھی سوال کھڑا کر رہے تھے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

مسلمانوں  کی دل شکنی،یوگی کی تعریف: یہ کیسی ثالثی ہےروی شنکر جی؟

کیا وجہ ہے کہ ایک خاص حکومت کو اقتدار سے باہر کرنے کے لئے روی شنکر بابا سے سیاست داں بن جاتے ہیں اور جب ان کی پسندیدہ سرکار اقتدار پر قابض ہو جاتی ہے ، تو وہ پھر سے “سنیاسی” بن جاتے ہیں اور سیاست سے کنارہ کشی کر لیتے ہیں ؟

فوٹو: ٹی نارائن

6 دسمبر:ہندوستانی تاریخ کا سیاہ دن

 ‘جب میں پیچھے کی طرف دیکھتا ہوں تو پاتا ہوں کہ یہ کوئی ایک پل،ایک گھنٹے، ایک دن، یا ایک ہفتے کا کام  نہیں تھا۔ یہ تو برسوں سے چلے آ رہے سیاسی عمل کا اختتام تھا، اختتام بھی کیا کہئے کہ یہ عمل تو ابھی جاری ہے، […]

فوٹو پی ٹی آئی

ایودھیامسئلےکاحل نکالنے کے لئے ہندو فریق ہمیشہ تیار: يوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ بابری مسجد،رام مندر تنازعہ کا حل نکالنے کے لئے ہندو فریق ہمیشہ تیار ہے۔ بات چیت سے الگ رہنے والے دوسرے فریق کے لوگ ہیں۔ نئی دہلی:اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اجودھیا تنازعہ کے حل کے لئے دونوں […]

babri-masjid-demolition-PTI

بابری مسجد-رام مندر معاملہ : سپریم کورٹ کافیصلہ قابل قبول ہوگا:شیعہ ۔سنی اتحاد فورم کا اعلان

شیعہ تاجر اور صنعت کار صفدرکرم علی نے واضح طورپر کہا کہ اہل تشیع اجودھیا میں بابری مسجد تعمیر کرنے کے حق میں ہیں اور شیعہ وسنی بھائی بھائی ہیں اور چند عناصر دونوں کے درمیان اختلاف پید ا کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔ ممبئی:  شیعہ ۔سنی […]

PTI4_19_2017_000193B

سنگھ پریوار کو پھوٹی آنکھوں سے بھی مسجد برداشت نہیں،ایودھیا میں نئے کھیل کی تیاری

سنگھ کو صرف اور صرف مندر مطلوب ہے اور وہ پھوٹی آنکھوں سے بھی مسجد کو برداشت نہیں کرنا چاہتا۔ اتر پردیش میں یہ سوال تو وزیراعلیٰ کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ کےپہلے ایودھیا سفر کے وقت سے ہی پوچھا جا رہا تھا کہ ایودھیا اور اس […]

ayodhya-Wikimedia

کیا یوگی حکومت دیوں سے زیادہ ایودھیا کے لوگوں کا دل جلانا چاہتی ہے؟

صحیح معنوں میں ایودھیا اور یہاں رہنے والوں کی فکر کسی کو نہیں ہے۔1,71000دیوں سرکاری دیوالی مناکر یوگی حکومت صرف اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ 171000دیوں اور رام کی تاج پوشی والی سرکاری دیوالی والی تقریب کو گنیز بک آف ورلڈ  میں شامل کرانے کی  حسرت […]