Ram Navami

Ram-Navami-Violence-Bihar-Sharif-e1681041351995

بہار: ان لوگوں کی بات، جنہوں نے رام نومی کے فرقہ وارانہ تشدد میں اپنا سب کچھ کھو دیا

ویڈیو: رام نومی کا تہوار ملک کی کئی ریاستوں میں نفرت کی بھینٹ چڑھتا جا رہا ہے۔ بہار کے نالندہ ضلع کے بہار شریف میں اس دوران فرقہ وارانہ تشدد میں مسلم کمیونٹی کی دکانوں کو جلایا گیا اور لوٹ مار کی گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد پولیس پہنچی۔

گزشتہ 2 اپریل کو بنگال کے رشرا میں نکالی گئی رام نومی ریلی کاویڈیو گریب، اس  دوران یہاں تشدد ہوا تھا۔

رام نومی کے موقع پر مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے والے تشدد پر مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے تشویش کا اظہار کیا

رام نومی کے موقع پر مذہبی جلوسوں کے دوران مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 57 ممالک کے گروپ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن(او آئی سی) یعنی تنظیم تعاون اسلامی نے ہندوستانی حکام سے مسلم کمیونٹی کے تحفظ، حقوق اور وقار کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ ہندوستان نے اس بیان کو’فرقہ وارانہ ذہنیت’ کی مثال قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

اقبال سنگھ لال پورہ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ کچھ عناصر ملک میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: اقلیتی کمیشن کے چیئرمین

مختلف شہروں میں دو کمیونٹی کے بیچ حالیہ تشدد پر قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، بلکہ کچھ لوگ ملک میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی جانی چاہیے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ تاہم، انہوں نے پنجاب کے پٹیالہ میں گزشتہ دنوں ہوئے پرتشدد جھڑپوں پر کہا کہ ریاستی حکومت اسے روک سکتی تھی۔

(علامتی تصویر: رائٹرس)

ممبئی: رام نومی کے جلوس کے بعد بی جے پی رہنماؤں سمیت 20 سے زیادہ لوگوں کے خلاف معاملہ درج

شمالی ممبئی کے مالوانی علاقے میں رام نومی کے جلوس کے دوران گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے الزام میں بی جے پی لیڈر تیجندر تیوانہ، ونود شیلار اور بجرنگ دل کے عہدیداروں سمیت 20 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مانخورد علاقے میں اسی دن پیش آئے تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کیا گیا اور چار دیگر کو حراست میں لیا گیا۔

 (تصویر: اسپیشل ارینجمنٹ)

رام نومی پر اے بی وی پی نے حیدرآباد یونیورسٹی میں مبینہ طور پر رام مندر کا ڈھانچہ بنایا

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی طرف سے یونیورسٹی کیمپس کے اندر چٹانوں سے بنےایک ڈھانچے میں بھگوا جھنڈے کے ساتھ رام اور ہنومان کی تصویریں لگائی گئی تھیں۔ دیگر طلبہ گروپ اسے یونیورسٹی کے بھگوا کرن کی کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

 نتیش کمار(فوٹو : پی ٹی آئی)

فرقہ وارانہ فسادات میں بہار اول کیوں ہے؟

ایک سال کی تاخیرسے جاری کئے گئے این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق،سال 2017 میں ملک میں فسادات کے کل 58729 معاملے درج کیے گئے۔ ان میں سے 11698 فسادات بہار میں ہوئے۔2017 میں ہی ملک میں کل 723 فرقہ وارانہ / مذہبی فسادات ہوئے۔ ان میں سے اکیلے بہار میں 163 معاملے ہوئے، جو کسی بھی صوبے سے زیادہ ہے۔

modi-nitish-kumar-pti

نتیش کمار کا دعویٰ ؛ ہماری حکومت میں نہیں ہوئے فسادات، جانیے کیا ہے حقیقت

نتشب کمار نے ایک حالیہ انٹرویو مںم کہا تھا کہ ا ن کی 13 سالہ حکومت مں صرف ایک بار نوادہ مںا کرفوی لگا اور وہ بھی محض 48 گھنٹے کے لئے۔ مگر مڈییا رپورٹس کی مانں ، تو ان کا یہ دعویٰ بھی سچائی سے پرے ہے۔

نورالحسن کے گیراج میں جلی ہوئی ٹرک۔(فوٹو :امیش کمار رائے /دی وائر)

بہار :فساد متاثرہ دکانداروں کو کیوں لگ رہا ہے کہ نتیش حکومت ان کو ٹھگ رہی ہے؟ 

گراؤنڈ رپورٹ :بہار کے اورنگ آباد میں مارچ میں رام نومی کے وقت ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں کئی دکانوں میں لوٹ پاٹ کرکے آگ لگا دی گئی تھی۔اس وقت نتیش حکومت نے متاثر دکانداروں کو معاوضہ دینے کی بات کہی تھی، لیکن چار مہینے کے بعد بھی زیادہ تر دکانداروں کو ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں ملا ہے۔

علامتی فوٹو:پی ٹی آئی

بجرنگ دل پر اب تک پابندی کیوں نہیں؟

تنظیمیں چاہے کوئی بھی ہوں ان سب کی فکر ایک ہی ہے: ہندو دھرم کی رکشا کے نام پر مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں سے بے انتہا نفرت کا اظہار اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے جھوٹ اور فریب کے ساتھ تشدد اور دہشت گردی کا استعمال۔

Hindu Putra News Laundry

خاص رپورٹ:بہارمیں رام نومی کی یاترا کے لیے کس نے دیں تلواریں؟

آن لائن ہزاروں کی تعداد میں تلواریں ایڈوانس میں ہی خریدی گئی تھیں۔یہاں ایک سوال اٹھ سکتا ہے کہ کیا واقعی آن لائن تلوار خریدنا اتنا آسان ہے کہ کوئی بڑی تعداد میں اس کو خرید سکتا ہے؟ اس سوال کا سیدھا سا جواب ہے ہاں۔

تشدد کے بعد رانی گنج میں گشت کرتے پولیس اہلکار/فوٹو:پی ٹی آئی

آسنسول کے امام نےقائم کی مثال ،کہا؛’بدلے کی بات کریں گے تو میں شہر چھوڑ کر چلا جاؤں گا‘

’میں امن چاہتا ہوں۔ میرا بیٹا تو جا چکا ہے۔میں نہیں چاہتا کہ کوئی خاندان اپنے عزیزوں سے محروم ہوجائے۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ بدلا لیا گیا تو میں آسنسول چھوڑ دوں گا ۔اگر آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں تو انگلی بھی نہیں اٹھائیں گے۔