Rampur

یوپی: ہیٹ اسپیچ معاملے میں سزا کے بعد اعظم خان کی اسمبلی رکنیت ختم

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سیٹ سے ایم ایل اے اعظم خان پر 2019 کے لوک سبھا انتخاب کے دوران ایک جلسہ عام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کے معاملے پرعدالت نے انہیں قصوروار ٹھہراتے ہوئے تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یوگی-مودی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں اعظم خان کو تین سال قید کی سزا

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے اعظم خان پر 2019 کے لوک سبھا انتخاب کے دوران ایک جلسہ عام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یوپی ضمنی انتخاب: مسلمانوں کا الزام – پولیس نے انہیں ووٹ ڈالنے سے روکا، پولیس نے کہا – بھیڑ کو کنٹرول کر رہے تھے

اتر پردیش میں رام پور اور اعظم گڑھ کی لوک سبھا سیٹوں کے ضمنی انتخاب کے لیے جمعرات کو ووٹنگ کے دوران سوشل میڈیا پر ایسے ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پولیس مسلم ووٹروں کو پولنگ مراکز کے اندر جانے سے روک رہی ہے۔ وہیں اپوزیشن پارٹی ایس پی نے بھی مختلف علاقوں میں گڑبڑی کا الزام لگاتے ہوئے کئی ٹوئٹ کیے ہیں۔

اعظم خان کی ضمانت عرضی پر تاخیر انصاف کے ساتھ مذاق : سپریم کورٹ

سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو 87 میں سے 86 معاملوں میں ضمانت مل چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے زمین پر قبضہ کرنے کے ایک معاملے میں ان کی ضمانت عرضی کی سماعت میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اس سے قبل 4 دسمبر 2021 کو بھی ان کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ تاہم، بعد میں ریاستی حکومت نے کچھ نئے حقائق پیش کرنے کی اجازت طلب کی، جو جمعرات کو داخل کیے گئے۔

اعظم خان پر 80 مقدمہ کرنے والے آکاش سکسینہ کو بی جے پی نے ان کے خلاف الیکشن میں اتارا ہے

ویڈیو: اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اس وقت رام پور صدر سے ایم ایل اے ہیں۔ اس بار اسمبلی انتخاب میں ایس پی نے اعظم خان کو یہاں سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ان کے خلاف بی جے پی نے آکاش سکسینہ کو ٹکٹ دیا ہے۔

یوپی انتخاب: ’اعظم خان جیل میں رہ کر پہلے سے بھی زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کریں گے‘

ویڈیو: اتر پردیش کے رام پورضلع کی سور ٹانڈہ سیٹ سے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کے سامنے اپنا دل کے امیدوار حمزہ میاں میدان میں ہیں۔ حمزہ میاں کے والد سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں بھی کانگریس کے امیدوار ہیں۔ وہ رام پور سٹی اسمبلی سیٹ سے ایس پی ایم پی اعظم خان کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔دی وائر کی ٹیم نے سور ٹانڈہ میں لوگوں سے اس بارے میں بات کی۔

یوپی: کیا سیاسی اشاروں پر اعظم خان کی ضمانت میں تاخیر کی جا رہی ہے؟

سماج وادی پارٹی لیڈر اور رام پور سے لوک سبھا ایم پی اعظم خان گزشتہ دو سالوں سےجیل میں ہیں۔ ان کے خلاف درج 87 مقدمات میں سے 84 میں انہیں ضمانت مل چکی ہے۔ بقیہ جن تین مقدمات میں وہ حراست میں ہیں، ان میں غیر ضروری رکاوٹیں دیکھنے کو مل رہی ہیں، جہاں بعض اوقات مقدمے کی درخواست پراسرار طریقے سے غلط عدالت میں پہنچ جاتی ہے ، تو بعض اوقات عین شنوائی کے دن کیس کی فائل گم ہوجاتی ہے۔

شہریت قانون: ’بیٹا ہاسپٹل میں گھنٹوں پڑا رہا، لیکن کسی نے چیک نہیں کیا کہ وہ زندہ بھی ہے یا نہیں‘

گراؤنڈ رپورٹ : اتر پردیش کے رام پور ضلع میں گزشتہ 21 دسمبر کو شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ پر تشدد ہو گیا تھا۔ اس دوران فیض خان نام کے ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔ رشتہ داروں کا الزام ہے کہ فیض کو وقت پر میڈیکل سہولت نہیں دی گئی اور جب فیملی نے ان کی لاش لینا چاہا تو پولیس نے ان کو پیٹا۔

شہریت قانون: ’ہمارے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہیں، لاکھوں روپے کا جرمانہ کیسے بھریں گے‘

ویڈیو:اتر پردیش کے رام پور ضلع میں گزشتہ21 دسمبر کو شہریت قانون کے خلاف ہوئے احتجاج کے بعد پولیس نے کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس میں سے کئی لوگوں کے یہاں پبلک پراپرٹی کےنقصان کا ہرجانہ بھرنے کے لیے لاکھوں روپے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ دی وائر کے اویچل دوبے نے رام پور میں ان فیملیوں سے بات چیت کی۔

اعظم خان لینڈ مافیا قرار دیے گئے، کسانوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام

اتر پردیش کی رام پور ضلع انتظامیہ نے ایم پی اعظم خان اور ان کے ساتھی آل حسن خان کا نام ریاستی حکومت کے لینڈ مافیا پورٹل پر درج کرایا ہے۔ کسانوں نے ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ اعظم خان نے جوہر یونیورسٹی کے لیےان کی زمینوں پر قبضہ کیا۔

بی جے پی رہنما نے کہا، مسلمانوں کی نسلوں کو برباد کرنے کے لیے بی جے پی کو ووٹ دیں

بارہ بنکی کے بی جے پی کے سینئر رہنما رنجیت بہادر شریواستوا نےایک عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی لوک سبھا الیکشن کے بعد چین سے مشینیں منگوا کر مسلمانوں کی حجامت کرائے گی اور پھر ان کا جبراً مذہب تبدیل کرا کر ہندو بنائے گی۔

انتخابی تشہیر معاملہ: اعظم خان پر 72 گھنٹے اور مینکا گاندھی پر 48 گھنٹے تک کے لیے پابندی

سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے بی جے پی امیدوار جیا پرداہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جبکہ مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے ایک خاص کمیونٹی کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے یہ روک لگائی۔

جیا پردہ پرقابل اعتراض تبصرے کے بعد اعظم خان کے خلاف کیس درج، وومین کمیشن نے نوٹس بھیجا

اتر پردیش کی رام پور لوک سبھا سیٹ سے ایس پی-بی ایس پی اتحاد کے امیدوار اعظم خان نے اتوار کو ایک عوامی جلسہ کے دوران بی جے پی امیدوار جیا پردہ کو لے کر قابل اعتراض بیان دیا تھا۔ تنازعہ ہونے پر بولے،میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔