ویڈیو: اب ملک کے سیاسی ڈسکورس میں لفظ ووٹر زیادہ رائج نہیں ہے اور اس کی جگہ ‘لابھارتھی’ (مستفید) نے لے لی ہے۔ کیا یہ تبدیلی ملک کے شہریوں کے لیے خوش کن ہے یا ان کے حقوق کے لیے خطرہ؟ پبلک پالیسی ایکسپرٹ یامنی ایر سے بات کر رہے ہیں دی وائر ہندی کے مدیر آشوتوش بھاردواج۔
انسانی حقوق کی تنظیم ‘ہیومن رائٹس واچ’ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں بی جے پی کی حکومت میں امتیازی اور تفرقہ انگیز پالیسیوں کی وجہ سے اقلیتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں مذہبی اور دیگر اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو اجاگر کرنے والے متعدد واقعات کی فہرست دی گئی ہے۔
ویڈیو: گزشتہ اتوار کو دہلی میں ‘ایک ووٹ پر ایک روزگار آندولن’ کی طرف سے روزگار قانون، کم از کم مزدوری اور پنشن کے حوالے سے ایک جن سنسد کا انعقاد کیا گیا تھا، جہاں آئے ہوئے ملازمین، مزدوروں اور کارکنوں نے اپنے مختلف مطالبات پیش کیے۔
مسلم خواتین کے حقوق کے لئے لڑنے والی تحریک بھارتیہ مسلم مہیلا آندولن کی کہانی ماریہ سلیم کی زبانی