Sangeet Som

دہلی: میئر کے زبانی فرمان پر بعض علاقوں میں گوشت کی دکانیں بند

جنوبی اور مشرقی دہلی کے میئرز نے نوراتری کے دوران اپنے متعلقہ میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم، کسی سرکاری احکامات کے نہ ہونے کے باوجود قومی راجدھانی کے ان علاقوں میں کئی گوشت کی دکانوں کے مالکان نے کارروائی کے خوف سے اپنی دکانیں بند رکھیں۔

نوراتری کے دوران گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کی کارروائی کی جائے: جنوبی دہلی کے میئر

یہ پہلا موقع ہے جب 2 سے 11 اپریل تک نوراتری کے دوران جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈ ی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کے لیےکہا ہے۔ ادھر، اتر پردیش کے کچھ اضلاع میں گوشت کی دکانیں بند کیے جانے کی خبروں کے بیچ ریاستی حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے واضح کیا کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یوپی: بریانی کے ٹھیلے میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں ’سنگیت سوم سینا‘ کے صدر کے خلاف مقدمہ درج

میرٹھ کے سردھنا علاقے کا معاملہ۔ ‘سنگیت سوم سینا’ کے سربراہ سمیت 30 لوگوں کے خلاف فساد بھڑکانے اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس تنظیم کا نام بی جے پی کے متنازعہ لیڈر سنگیت سوم کے نام پر رکھا گیا ہے۔ سنگیت سوم نے کہا کہ نوراتری پر گوشت کا ٹھیلہ لگانے کا مطلب ہے کہ پولیس نے اپنا کام ٹھیک سے نہیں کیا۔

مظفرنگر فسادات: عدالت نے سنگیت سوم کے خلاف ایس آئی ٹی کی ’کلوزر رپورٹ‘ منظور کی

اتر پردیش کے سردھنا سے بی جے پی ایم ایل اے سنگیت سوم پر سال 2013 میں مظفرنگر میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے پہلے سوشل میڈیا پر بھڑکاؤ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا معاملہ درج کیا گیاتھا۔ ایس آئی ٹی نے خصوصی عدالت میں کلوزر رپورٹ داخل کر کےکہا کہ سوم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مظفرنگر فسادات: یوپی سرکار نے تین بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف کیس واپس لینے کی کارروائی شروع کی

ان ملزمین میں بی جے پی ایم ایل اے سنگیت سوم، سریش رانا، کپل دیو شامل ہیں۔ فساد سے پہلے جاٹ کمیونٹی کے لوگوں کی جانب سے بلائی کے گئی مہاپنچایت کے سلسلے میں یہ کیس درج کیا گیا تھا۔ بی جے پی ایم ایل اےپرہیٹ اسپیچ کا الزام ہے۔

مظفر نگر فساد: سابق مرکزی وزیر اور بھاجپا ایم ایل اے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

اتر پردیش سرکار میں وزیر سریش رانا، سابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان، بھاجپا ایم ایل اے سنگیت سوم اور امیش ملک  سے 19 جنوری 2018 کوعدالت نے پیش ہونے کے لئےکہا۔ مظفر نگر: اترپردیش کی ایک مقامی عدالت نے ریاستی حکومت میں وزیر سریش رانا، سابق مرکزی وزیر […]

کیا تاج محل ہندوستانی تہذیب کا حصہ نہیں ہے؟

دراصل، تاج محل کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش، ہندوستانی تاریخ کو دوبارہ لکھنے کے ہندتووادی منصوبہ کا حصہ ہے۔ ہندوستان، قدرتی خوبصورتی سے بھرپور تو ہے ہی، یہاں انسانی ہاتھوں کے معجزوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔ یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا سے […]

یہ معنی نہیں رکھتا کہ تاج محل کو کس نے اور کیوں بنوایا : یوگی

تاج پر کئی بار متنازعہ بیان دے چکے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، سیاحت کی نظر سے یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ نئی دہلی: بی جے پی رہنما سنگیت سوم کے تاج محل پر دئے گئے متنازعہ  بیان کے بعد اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ […]

اویسی : حکومت یونیسکو سے تاج محل کو نکالنے کی سفارش کیوں نہیں کر دیتی ؟

صدر مجلس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگرواقعی یہ عمارتیں غداروں نے تعمیرکی ہیں تو پھر وزیراعظم نریندر مودی کیوں لال قلعہ سے قومی پرچم لہراتے ہیں ۔ حیدرآباد:  رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے اترپردیش کے وزیر سنگیت […]