کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور آل انڈیا کسان سبھا کے لیڈر امرا رام راجستھان کی سیکر لوک سبھا سیٹ سے جیت کر پارلیامنٹ پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان ہی نہیں پوری دنیا میں مذہب اور ذات پات کی سیاست چل رہی ہے اور اس کا خمیازہ وہ لوگ بھگت رہے ہیں جو محروم طبقات کی بات کرنا چاہتے ہیں۔
یہ معاملہ سیکر کا ہے۔ ڈرائیورکا کہنا ہے کہ ان کی داڑھی نوچی گئی، لات اور گھسے مارے گئے، جس سے ان کے دو سے تین دانت ٹوٹ گئے۔ ان کی بائیں آنکھ، گال اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔الزام ہے کہ ڈرائیورکو پاکستان بھیجنے کی دھمکی بھی دی گئی۔
خصوصی رپورٹ : راجستھان کے سیکر ضلع کے دیورالا گاؤں میں چار ستمبر 1987 کو بیماری سے شوہر کی موت کے بعد ان کی چتا پر جلکر 18 سالہ روپ کنور کی بھی موت ہو گئی تھی۔
کئی صوبوں میں کانگریس پارٹی گروہ بندی میں پھنسی ہوئی ہے، جہاں لیڈران انفرادی طور پر اپنا اثر و رسوخ جمائے بیٹھے ہیں۔ وہ پارٹی کے بجائے اپنے مفادات حاصل کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ وہیں دائیں بازو کی پارٹیاں آج بھی کانگریس اور اس کے لیڈران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں لگی ہیں۔
جے پور ضلع میں کسانوں کی آمد ورفت روکنے کے لئے اضافی پولیس دستہ تعینات۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو 84 کسان لیڈروں کی گرفتاری سے کسانوں میں غصہ ہے۔