support of palestine

فلسطین کی حمایت میں مارچ نکالنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چار طالبعلموں پر کیس

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کچھ طالبعلموں کی جانب سے 8 اکتوبر کی رات کو فلسطینیوں کی حمایت میں ایک مارچ نکالا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے اپنے مارچ کے لیے کوئی پیشگی اجازت نہیں لی تھی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ طالبعلموں نے ایک ‘دہشت گرد گروپ’ کی حمایت میں مارچ کیا تھا۔