Surat

کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔ (اسکرین گریب بہ شکریہ: یوٹیوب/کانگریس)

سورت کی عدالت میں راہل گاندھی کی اپیل سننے والے جج فرضی انکاؤنٹر کیس میں امت شاہ کے وکیل تھے

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سورت کی ایک عدالت میں مودی سرنیم ہتک عزت کیس میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے، جس کی سماعت سورت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رابن پال موگیرا کر رہے ہیں۔ جج موگیرا وکیل کے طور پر 2006 تلسی رام پرجاپتی فرضی انکاؤنٹر کیس میں گجرات کے سابق وزیر داخلہ امت شاہ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ویر داس۔ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک)

ہندو تنظیموں کے احتجاج کے بعد اسٹینڈ اپ کامیڈین ویر داس کا بنگلورو میں ہونے والا شو رد

بنگلور میں ہونے والے ویر داس کے شو کو لے کر ہندو جن جاگرتی ویدیکے نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ شو کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا گیا تھاکہ اس سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے اور دنیا کے سامنے ہندوستان کی بدنامی ہو گی۔

گجرات کے سورت شہر میں ٹیسٹ آف انڈیا نام کے ایک ریستوراں میں پاکستان فوڈ فیسٹیول کی ہورڈنگ (فوٹو: ویڈیوگریب/aslamcyclewala)

گجرات: ’پاکستانی فوڈ فیسٹیول‘ پر بجرنگ دل کا ہنگامہ، پوسٹر کو آگ کے حوالے کیا

گجرات کےشہرسورت میں12 سے 22 دسمبر کےدرمیان‘ٹیسٹ آف انڈیا’ریستوراں میں‘پاکستان فوڈ فیسٹیول’ ہونا تھا۔ابھی تک اس سلسلے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے بتایا کہ ریستوراں کے مالک نے معافی مانگ لی ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

گجرات: پارٹی رہنماؤں پر قابل اعتراض پوسٹ کے الزام میں بی جے پی آئی ٹی سیل کارکن گرفتار

گجرات کےسورت شہر میں آئی ٹی سیل کے ساتھ کام کر رہے بی جے پی کے ایک ممبرنتیش ونانی کی گرفتاری کے بعد بی جے پی صدور اور مختلف وارڈوں کے جنرل سکریٹری نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔

سورت کے ٹیکسٹائل مارکیٹ میں میونسپل کارپوریشن کےاسٹاف۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

سورت کپڑا تاجر دکان کھولتے وقت وندے ماترم اور بند کر تے وقت جن گن من گائیں: میونسپل کارپوریشن

گجرات کے سورت میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل بازار کے اسٹاف اورکارکنان کام کے دوران تحریک دینے والےنعرے جیسے‘ہارےگا کورونا، جیتےگا سورت’ اور ‘ایک لکشیہ ہمارا ہے، کورونا کو ہرانا ہے’ گانا جاری رکھیں گے۔

گجرات ہائی کورٹ/ فوٹو: وکی پیڈیا

بنچ میں تبدیلی کے بعد گجرات ہائی کورٹ نے کہا-محض سرکار کی تنقید سے مرے ہو ئے واپس نہیں آئیں گے

اس سے پہلے ہائی کورٹ نے اپنے ایک آرڈر میں کہا تھا کہ سرکار کے ذریعے چلائے جارہے احمدآباد سول ہاسپٹل کی حالت قابل رحم اور کال کوٹھری سے بھی بدتر ہے۔ اس کے بعد اس بنچ میں تبدیلی کی گئی تھی۔

جسٹس جےبی پردیوالا اور الیش جےوورا کی بنچ کو رونا سے متعلق پی آئی ایل  پرشنوائی کر رہی تھی۔ (علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

دہلی سے لے کر گجرات ہائی کورٹ تک، کیا بنچ میں تبدیلی سرکار کو بچانے کے لیے ہوتی رہےگی؟

کو رونا کو لے کر اسپتالوں کی قابل رحم حالت اورحفظان صحت کو لے کرریاست کی بد نظمیوں پر گجرات سرکار کو بےحد سخت پھٹکار لگانے والی ہائی کورٹ کی بنچ میں اچانک تبدیلی کیے جانے سے ایک بار پھر ‘ماسٹر آف روسٹر’ کارول سوالوں کے گھیرے میں ہے۔

Surat

گجرات: ٹرینی خاتون کلرکوں کا الزام، میڈیکل ٹیسٹ کے دوران گروپ میں کپڑے اتروائے

معاملہ سورت میونسپل کے تحت چلنے والے ایک ہاسپٹل کا ہے، جہاں تربیت کے بعد میڈیکل ٹیسٹ کروانے آئی خاتون کلرکوں نے بد سلوکی کی شکایت کی ہے۔ خواتین کے مطابق ان کو جانچ کے لئے ایک ساتھ بلاکر وارڈ میں بنا کپڑوں کے کھڑا رکھا گیا،ساتھ ہی غیر شادی شدہ خواتین کی بھی حمل سے متعلق تفتیش کی گئیں۔

kunal-kamra-1200x600

گجرات: وزیر اعظم مودی کی تنقید کرنے والے اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کا شو رد

اس شو میں شریک ہونے کی کوشش کرنے والے ایک فرد نے کئی ٹوئٹ کرکے یہ کہا ہے کہ پروگرام میں رکاوٹ پیدا کرنے والے افراد ہندو تنظیم سے وابستہ تھے اور وہ کنال کامرا کو اینٹی نیشنل اور اینٹی ہندو کہہ رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ اسلام مخالف نعرے بھی لگا رہے تھے۔

Photo:Reuters

گراؤنڈ رپورٹ: کانگریس ہو یا بی جے پی، مسلمان اُن کو شہری سے زیادہ ووٹر نظرآتے ہیں؛گجراتی مسلمان

تقریباً11فیصد مسلم ووٹر بی جے پی اور کانگریس سے ناراض نظر آ رہے ہیں۔ زیادہ تر لوگ ایسی پارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں جو ان کے تحفظ اور ترقی کی گارنٹی دے سکے۔  گجرات خاص طور سے سورت میں مسلمانوں کا حال کیا ہے؟ یہ آپ کو […]