راجیہ سبھا کے نامزد ممبرسوپن داس گپتا کو بی جے پی نے گزشتہ 14 مارچ کو مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کے لیے تارکیشور سیٹ سے اپنا امیدواربنایا تھا۔ سوموار کو ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے داس گپتا پر آئین کے دسویں شیڈول کی خلاف ورزی کاالزام لگایا تھا، جس کے مطابق اگر کوئی نامزد رکن حلف لینے کے چھ مہینے کے بعد کسی سیاسی پارٹی میں شامل ہوتا ہے، تو ان کی رکنیت ردکی جا سکتی ہے۔
مغربی بنگال کی وشوا بھارتی یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے وائس چانسلر ودیت چکرورتی کے ذریعے یوم جمہوریہ پر دئے گئے خطاب کی ویڈیو رکارڈنگ کی تھی۔ اپنےخطاب میں وہ کہہ رہے تھے کہ شہریت ترمیم قانون کی مخالفت کرنے والے جس آئین کی تمہید پڑھ رہے ہیں وہ اقلیتی رائے کے ذریعے تیار کیا گیا تھا لیکن اب یہ ہمارےلئے وید بن گیا ہے۔ اگر ہمیں تمہید پسند نہیں ہیں تو ہم رائےدہندگان اس کو بدل دیںگے۔
مغربی بنگال کی وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وی سی ودیت چکرورتی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ کچھ طالب علموں کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیووائرل ہو رہا ہے۔