Telangana

کوروناوائرس: لاک ڈاؤن سے معیشت کو ہو سکتا ہے نو لاکھ کروڑ روپے کا نقصان

ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد تجزیہ کاروں کے ذریعے تیار کی گئی ایک رپورٹ میں کہا کہ اندازہ ہے کہ تین ہفتے کی ملک گیر بندی سے ہی 90 ارب ڈالر کانقصان ہوگا۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی دوہری مار جھیلنے والے ان آرگنائزڈ سیکٹر پراس کا اثر سب سے زیادہ پڑے‌گا۔

ڈاکٹروں، میڈیکل اسٹاف کو گھر سے نکالنے والے مکان مالکوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

سرکاری نوٹیفیکشن کے مطابق، کو رونا وائرس کے ڈر سے ڈاکٹروں اور دوسرے میڈیکل پیشہ وروں پر کرایے کے گھر خالی کرنے کا دباؤ بنانا اس عالمی وبا کے خلاف لڑائی کی جڑ پر وار کرتا ہے اور یہ ضروری خدمات میں دخل اندازی کے برابر ہے۔

کورونا وائرس: مُلا کی نظر نورِ فراست سے ہے خالی

اِن علماء نے نہ صرف اُمت کو گمراہ کرنے کا کام کیا بلکہ ایسے بیانات اور اقدامات کی وجہ سے اسلاموفوبیا کی آگ کو مزید ایندھن بھی فراہم کیا ہے۔دائیں بازومیڈیا نے اس کو “کورونا وائرس جہاد”قرار دیا اور ہندوستان میں صحت عامہ کے بحران کے لئے مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکام جاری ہو سکتے ہیں: تلنگانہ وزیراعلیٰ

تلنگانہ حکومت نے بیرون ملک سے لوٹنے والے لوگوں کو گھر میں رہنے کا حکم نہیں ماننے پر سخت وارننگ دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے کہا کہ اگر ایسے لوگ سیلف کورنٹائن پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ان کے پاسپورٹ رد کئے جا سکتے ہیں۔

تلنگانہ: غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے بیچ ٹی ایس آر ٹی سی کے دو ملازمین نے کی خود کشی

حکومت میں انضمام کرنے سمیت اپنی مختلف مانگوں کو لےکر تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تقریباً 48 ہزار ملازمین گزشتہ 5 اکتوبر سے غیر معینہ مدت ہڑتال پر ہیں۔ ٹی ایس آر ٹی سی کی مشترکہ ورکنگ کمیٹی نے 19 اکتوبر کو ریاست بھر میں بندی کا اعلان کیا ہے۔

تلنگانہ: ہڑتال پر گئے تقریباً 50 ہزار ملازمین‎ کی جا سکتی ہے نوکری

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا حکومت میں انضمام کے ساتھ اپنی مختلف مانگوں کو لےکر جمعہ دیر رات سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر گئےملازمین‎ کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے کہا کہ مظاہرہ کرنے والے 50 ہزار ملازمین‎ کو واپس ان کے کام پر نہیں لیا جائے‌گا۔

تلنگانہ لبریشن ڈے کو بی جے پی فرقہ وارانہ رنگ کیوں دے رہی ہے؟

17 ستمبر 1948 کو ہندوستانی یونین میں حیدر آباد کا انضمام ہوا تھا، جس کا ایک بڑا حصہ تلنگانہ ہے۔ اس انضمام کو الگ الگ مکتبہ فکر کے لوگ الگ الگ نظریے سے دیکھتے ہیں اور اس کی تشریح کرتے ہیں۔ بی جے پی اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے کے تحت اس کو مسلمان حکمراں سے ہندو آبادی کو ملی آزادی کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

تلنگانہ: بھیڑ کے حملے کا شکار ہوئی خاتون فاریسٹ آفیسر پر ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں مقدمہ درج

ایک آدیواسی خاتون کی شکایت پر خاتون فاریسٹ آفیسر اور 15 دیگر ملازمین‎ کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ فاریسٹ آفیسر اور ان کے ساتھ آئے ملازمین‎ نے ان سے گالی گلوج کی اور جوتوں سے مارا۔

اسمبلی انتخابات 2018: مسلم ایم ایل اے کی تعداد 11 سے بڑھ کر 19ہوئی

گزشتہ 25 سالوں میں پہلی بار ہوگا کہ راجستھان اسمبلی میں بی جے پی کا کوئی مسلم ایم ایل اے نہیں ہے۔ وسندھرا راجے حکومت میں وزیر یونس خان جن کو ٹونک سے ٹکٹ دیا گیا وہ بھی کانگریس کے سچن پائلٹ سے ہار گئے ہیں۔

مدھیہ پردیش: مایاوتی کی حمایت، کانگریس کے لیے حکومت بنانے کا راستہ صاف

بی جے پی سے موجودہ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے استعفیٰ دیا ۔ 230 سیٹوں والی ودھان سبھا میں کسی بھی پارٹی کے پاس حکومت بنانے کے لیے 116 سیٹیں ہونا ضروری ہیں ۔ کسی بھی پارٹی کے پاس مکمل اکثریت نہیں ہے ۔ ایس پی اور بی ایس پی نے کانگریس کی حمایت کی ۔

اسمبلی انتخابات نتائج (لائیو): رجحانوں کے مطابق میزورم میں ایم این ایف کو اکثریت

میزورم میں رجحانوں کے مطابق ایم این ایف کو اکثریت مل گئی ہے ۔ یہاں 40 میں سے 24 سیٹوں پر ایم این ایف ،کانگریس 10 اور بی جے پی 1 اور دیگر 5 پر آگے چل رہی ہے۔ نئی دہلی: 5 ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں  ووٹوں کی گنتی شروع […]

تلنگانہ انتخابات: مسلمانوں کا رخ کس طرف ہے؟

ریاست میں مسلمانوں کی آبادی کل آبادی کی 12.7 فیصد ہے اور آئندہ انتخابات میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ریاست کے مسلمان کل 119 سیٹوں میں 30 سیٹوں پر فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔ مسلم ووٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بی جے پی کو چھوڑ کر تمام تر سیاسی پارٹیاں اپنے حق میں ووٹ ڈلوانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

فرقہ وارانہ بیان بازی اور اسٹارپرچارکوں کے باوجود تلنگانہ میں بی جے پی کی دال گلتی نظر نہیں آرہی

تلنگانہ کے انتخابات میں بی جے پی کے کوئی اثر پیدا کر پانے کا امکان کم ہے، لیکن یہ صاف ہے کہ پارٹی کا مقصد موجودہ انتخابی تشہیر کے سہارے ریاست میں اپنا مینڈیٹ بڑھانا ہے۔

کانچہ ایلیا کا انٹرویو؛ یونیورسٹی کوئی مذہبی ادارہ نہیں، جہاں ایک ہی طرح کی مذہبی فکر پڑھائی جائے

انٹرویو: دہلی یونیورسٹی کے ایم اے کے نصاب سے مصنف اور مفکر کانچہ ایلیا شیفرڈ کی کتاب ہٹانے کی تجویز پر ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی الگ الگ خیالات کو پڑھانے، ان پر بحث کرنے کے لئے ہوتی ہیں، وہاں سو طرح کے خیالات پر بات ہونی چاہیے۔ یونیورسٹی کوئی مذہبی ادارہ نہیں ہیں، جہاں ایک ہی طرح کے مذہبی افکار پڑھائے جائیں۔

مرکز کاریاستوں کو حکم،غیر قانونی طور پر رہ رہے روہنگیا پناہ گزینوں کی نئے سرے سے پہچان کریں

حکومت ہند غیر قانونی روہنگیا پناہ گزینوں کے بارے میں ریاستوں سے جٹائے گئے بایوگرافک اعداد و شمار کو میانمار حکومت کے ساتھ شیئر کرے‌گی۔ اس کی بنیاد پر ان کی شہریت کی تصدیق کی جا سکے‌گی۔

روہنگیا اور بنگلہ دیشی واپس نہ جائیں تو گولی مار دو : بی جے پی رہنما

ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب کسی بی جے پی ایم ایل کا اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے۔راجا سنگھ سے پہلے ہی مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کی سرکار آتی ہے تو آسام کی طرح ہی بنگال میں بھی این آر سی کو نافذ کریں گے۔

پروفیسر کانچہ ایلیا ایک بار پھر بی جے پی اور آریہ ویسیا کے نشانے پر

 آج صبح ایک معاملہ کے سلسلہ میں جب وہ عدالت جارہے تھے کہ بی جے پی اور آریہ ویسیا کے کارکنوں نے ان کی کار کو روکنے اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ حیدرآباد: مصنف و سماجی سائنس داں پروفیسر کانچہ ایلیا پر بی جے […]