The Wire

(علامتی تصویر: رائٹرس)

یوپی: ریلوے اسٹیشن سے چرایا گیا بچہ بی جے پی کونسلر کے گھر سے برآمد، شوہر سمیت گرفتار

پولیس نے بتایا کہ 24 اگست کو متھرا جنکشن کے پلیٹ فارم پرسوئی ہوئی ایک خاتون کے پاس سے چرایا گیا سات ماہ کا بچہ فیروز آباد میونسپل کارپوریشن کی بی جے پی کونسلر ونیتا اگروال کے گھر سے برآمد ہوا ۔ انہوں نے اسے مبینہ طور پر ہاتھرس سے بچہ چور گینگ چلانے والے ایک جوڑے سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے میں خریدا تھا۔

جتیندر نارائن تیاگی۔ (تصویربہ شکریہ: ٹویٹر/ @JitendraTyagi)

دھرم سنسد کیس: ہیٹ اسپیچ  کے ملزم جتیندر تیاگی 2 ستمبر تک سرینڈر کریں – کورٹ

ہری دوار دھرم سنسد کیس کے ملزم جتیندر نارائن تیاگی کی ضمانت کی مدت میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے انہیں 2 ستمبر تک سرینڈر کرنے کی ہدایت دی ہے۔وسیم رضوی کے نام سے معروف تیاگی فی الحال میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت پر ہیں۔

سپریم کورٹ کی سابق جج جسٹس اندو ملہوترا۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

بائیں بازو کی حکومتوں نے ریونیو کے لیے ہر جگہ ہندو مندروں پر قبضہ کیا: سپریم کورٹ کی سابق جج

سپریم کورٹ کی سابق جج جسٹس اندو ملہوترا کاایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں انہیں یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اور جسٹس یو یو للت (موجودہ سی جے آئی) نے سری پدمنابھاسوامی مندر پر قبضہ کرنے کی کیرالہ حکومت کی کوششوں کو ناکام کر دیا تھا۔

ابھیجیت سین پلاننگ کمیشن کے رکن کے طور پر حلف لیتے ہوئے۔ (تصویر: اسپیشل ارینجمنٹ)

ہندوستانی زرعی معاشیات کے ماہر اور نامور ماہر اقتصادیات ابھیجیت سین کا انتقال

ملک میں دیہی معیشت کے سرکردہ ماہرین میں سے ایک 72 سالہ ابھیجیت سین جے این یو میں معاشیات پڑھایا کرتے تھے۔ تدریس کے علاوہ سین نے کئی اہم سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دیں ۔ وہ کمیشن فار ایگریکلچرل کاسٹ اینڈ پرائزیز کے چیئرمین اور پلاننگ کمیشن کے رکن بھی رہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فوٹو بہ شکریہ: پی آئی بی)

نریندر مودی کی ’ریوڑی نامکس‘ معیشت سے نہیں، خالصتاً سیاست سے متعلق ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘مفت کی ریوڑی’ والے بیان کے بعدجہاں ہر طرح کے ماہرین اقتصادیات سبسڈی کی خوبیوں اور خامیوں کی پیچیدہ باریکیوں کو سمجھنےکے لیےمجبور ہو گئے ہیں، وہیں مودی کے لیے اس ایشو کو کھڑا کر پانا ہی ان کی کامیابی ہے۔

موہن بھاگوت۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے سناتن دھرم کے تحفظ اور اس کے لیے قربانیاں دینے کی اپیل کی

تریپورہ کے گومتی ضلع میں ایک مندر کی افتتاحی تقریب میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ہمیں سناتن دھرم کی حفاظت کرنی ہے۔ اس میں اتحاد اوراپنے پن کا فلسفہ ہے۔ ہم دھرم کے لیے جیتے ہیں، دھرم کے لیے مرتے ہیں۔ ہمیں دھرم کی حفاظت کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

ساورکر،فوٹو بشکریہ: ٹوئٹر

کرناٹک: ساورکر کی عظمت بیان کرنے والی آٹھویں جماعت کی نصابی کتاب کے ایک اقتباس پر تنازعہ

آٹھویں جماعت کی کنڑ کی نصابی کتاب کے ایک حصے میں وی ڈی ساورکر کی عظمت کو پیش کرتے ہوئےلکھا گیا ہے کہ وہ جیل کے جس کمرے میں قید تھے، اس میں ایک چھوٹا سا بھی سوراخ نہیں تھا، لیکن کہیں سے ایک بلبل آجاتی تھی، جس کے پروں پر سوار ہوکر ساورکر ہر روز اپنے مادر وطن کا دورہ کیا کرتے تھے۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/دی وائر)

پیگاسس جاسوسی معاملہ: سپریم کورٹ سچائی سے بس دو قدم دور ہے

پیگاسس معاملے پر سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ تکنیکی کمیٹی کی جانب سے کوئی حتمی اور فیصلہ کن نتیجہ نہ آنے کے بعد عدالت کے پاس سچ جاننے کے دو آسان طریقے ہیں۔ ایک، مرکزی وزیر داخلہ اور این ایس اے سمیت تمام اہم عہدیداروں سے ذاتی حلف نامہ طلب کرنا اور دوسرا، معروف تنظیموں سے کمیٹی کے نتائج کاتجزیہ کروانا۔

جھارکھنڈ کے دمکا میں ایک نوجوان نے 19 سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ (فوٹو: اے این آئی)

جھارکھنڈ: نوجوان نے لڑکی کو زندہ جلایا، وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے احتجاج کے بعد دفعہ 144 نافذ

جھارکھنڈ کے دمکا شہر کا معاملہ۔ پولیس نے بتایا کہ شاہ رخ حسین نامی نوجوان کچھ عرصے سے لڑکی کو ہراساں کر رہا تھا۔ 23 اگست کو جب لڑکی اپنے گھر میں سو رہی تھی تو اس نے اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعہ کے بعد وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے احتجاج کیا، جس کے بعد دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

غلام نبی آزاد۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

غلام نبی آزاد کا بی جے پی میں شامل ہونے سے انکار، کہا – جموں و کشمیر میں نئی ​​پارٹی بناؤں گا

کانگریس چھوڑنے والے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ انہیں نئی ​​پارٹی کے قیام کا اعلان کرنے کی کوئی عجلت نہیں ہے، لیکن وہ جلد ہی اس کا اعلان کریں گے کیونکہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات قریب ہیں۔ و ہیں، کانگریس کی جموں و کشمیر یونٹ کے پانچ رہنماؤں نے بھی آزاد کی حمایت میں پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

منورفاروقی۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

ہندو رائٹ ونگ کے دباؤ کے بعد دہلی پولیس نے منور فاروقی کے شو کی اجازت نہیں دی

دہلی میں منور فاروقی کاشو 28 اگست کو ہونا تھا۔ وشو ہندو پریشد نے پولیس کمشنر سے شو کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ فاروقی ‘اپنے شو میں ہندو دیوتاؤں کا مذاق اڑاتے ہیں۔’ اس سے پہلےاس ماہ کے شروع میں بنگلورو میں بھی ان کا شو اجازت نہ ملنےکی وجہ سے ردکر دیا گیا تھا۔

غلام نبی آزاد۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

غلام نبی آزاد نے کانگریس سے استعفیٰ دیا، کہا – تجربہ کار لیڈروں کو سائیڈ لائن کیا گیا

کانگریس صدر سونیا گاندھی کو لکھے گئے پانچ صفحات کے خط میں غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے راہل گاندھی کے سیاست میں آنے کے بعد سے تمام سینئر اور تجربہ کار لیڈروں کو سائیڈ لائن کیا گیا اور ناتجربہ کار چاپلوس لوگوں کا ایک نیا حلقہ پارٹی کو چلانے لگا۔

نتن گڈکری ، فوٹو: پی ٹی آئی

حکومت وقت پر فیصلے نہیں لے رہی، اٹل-اڈوانی کی وجہ سے بی جے پی اقتدار میں آئی: گڈکری

حال ہی میں بی جے پی کے پارلیامانی بورڈ سے باہر کیے گئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وقت سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ سب سے بڑی دقت یہ ہے کہ حکومت وقت پر فیصلے نہیں کر رہی۔

(السٹریشن: دی وائر/پی ٹی آئی)

پیگاسس: کمیٹی کو پانچ فون میں ملا میلویئر، حکومت نے جانچ میں تعاون نہیں کیا – سی جے آئی رمنا

پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے ملک کے رہنماؤں، صحافیوں اور کارکنوں کی جاسوسی کے الزامات پر سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ تکنیکی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ حتمی طور پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ڈیوائس میں پایا جانے والا میلویئر پیگاسس ہے یا نہیں۔ تاہم جاسوسی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری رہے گی۔

گرفتاری کے وقت پولیس کی حراست  میں محمد عالم (درمیان میں ) اور صدیق کپن (دائیں)۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

ہاتھرس کیس: صحافی صدیق کپن کے ساتھ گرفتار کیب ڈرائیور کو ضمانت ملی

اکتوبر 2020 میں کیرالہ کے صحافی صدیق کپن دہلی کے کیب ڈرائیور محمد عالم کے ساتھ ہاتھرس گینگ ریپ کیس کی رپورٹنگ کے لیے ہاتھرس جا رہے تھے، جب کپن کے ساتھ عالم کو بھی راستے سےگرفتار کر لیا گیا تھا۔

(تصویر: پی ٹی آئی)

پیغمبر پر تبصرہ: راجہ سنگھ کی ضمانت کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ، پارٹی سے سسپنڈ

پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے بعدگوشا محل کے ایم ایل اے راجہ سنگھ کوگرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں ایک مقامی عدالت نے انہیں ضمانت دے دی تھی، جس کے خلاف رات بھر شہر کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ بی جے پی نے انہیں وجہ بتاؤ نوٹس دے کر پارٹی سےسسپنڈ کر دیا ہے۔

مرکزی وزیر اجئے مشرا 'ٹینی'۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر)

مرکزی وزیر اجئے مشرا نے کسانوں کو ’بھونکنے والے کتے‘ اور ٹکیت کو ’دو کوڑی کا آدمی‘ کہا

لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں اپنے بیٹے کی مبینہ شمولیت کے سلسلے میں مسلسل تنقید کی زد پر رہے مرکزی وزیر اجئے مشرا ‘ٹینی’ ایک ویڈیو میں بالواسطہ طور پر احتجاج کرنے والے کسانوں کے بارے میں یہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ تیز رفتار گاڑی پر کئی بار کتے بھونکا کرتے ہیں، وہ گاڑی کے پیچھے دوڑنے لگتے ہیں ، یہ ان کی فطرت ہے۔

بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک)

تلنگانہ: بی جے پی ایم ایل اے نے پیغمبر اسلام کے بارے میں نوپور شرما جیسا تبصرہ کیا، احتجاج کے بعد گرفتار

حیدرآباد میں گزشتہ دنوں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا شو ہوا تھا، جس کے خلاف گوشہ محل سے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کا ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آیا ہے، جس میں مبینہ طور پر انہیں پیغمبر اسلام کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(السٹریشن: دی وائر)

آر ایس ایس کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ناگپور پولیس کو عدالت کا نوٹس: رپورٹ

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، مہاراشٹر میں ناگپور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ہتھیاروں کے ‘غیر قانونی قبضے’کے سلسلے میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے خلاف شکایت موصول ہونے کے باوجود مقدمہ درج کرنے میں مبینہ ناکامی کے لیے یہ نوٹس جاری کیا ہے اور چار ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا (تصویر: پی ٹی آئی)

مجھے بی جے پی میں شامل ہونے کے بدلے تمام معاملے بند کرنے کی پیشکش کی گئی: منیش سسودیا

سی بی آئی نے دہلی ایکسائز پالیسی کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں درج کی گئی ایف آئی آر میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت 15 دیگر لوگوں اور اداروں کو نامزد کیاہے۔ جولائی کے مہینے میں لیفٹیننٹ گورنر نے ایکسائز پالیسی میں بے ضابطگیوں کی سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی تھی۔

19 اگست کو نیویارک پبلک لائبریری میں سلمان رشدی کی حمایت میں جمع ہوئے لوگ۔ (تصویر: رائٹرس)

نیویارک: رشدی کی حمایت میں دوستوں اور قلمکاروں نے ریلی کا اہتمام کیا

برطانوی مصنف سلمان رشدی پر حملے کے ایک ہفتے بعدجمعہ کو ان کی حمایت اور اظہار رائے کی آزادی کے سلسلے میں ان کے خیالات کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےان کے دوستوں اور ہمعصر قلمکاروں نے نیویارک پبلک لائبریری میں’دی سیٹنک ورسز’ اور ان کی دیگر تخلیقات کی پڑھنت کا اہتمام کیا۔

کیرل کے صحافی صدیقی کپن۔ (فوٹو بی شکریہ: ٹوئٹر/@vssanakan)

ہاتھرس معاملے میں جیل میں بند صحافی صدیق کپن کی نو سالہ بیٹی نے کہا- عام شہریوں کی آزادی اور حقوق سلب نہ کیے جائیں

پانچ اکتوبر 2020 کو کیرالہ کے صحافی صدیق کپن اور تین دیگر کو ہاتھرس گینگ ریپ اور قتل کیس کی رپورٹنگ کے لیے سفر کے دوران راستے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کا الزام ہے کہ ملزم امن و امان کو خراب کرنے کے لیے ہاتھرس جا رہا تھا۔ کپن پر پی ایف آئی سے وابستہ ہونے کا بھی الزام ہے۔

منموہن سنگھ۔ (فائل فوٹو: رائٹرس)

ہندوستانیوں کو ’آمرانہ غرور‘ کی وجہ سے اتحاد اور یکجہتی کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہیے: منموہن سنگھ

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے یوم آزادی کے موقع پر لکھے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ تفرقہ بازی کی سیاست سے وقتی طور پر فائدہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ ملک کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی کے لال قلعہ سے قوم سے خطاب کیا۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

خواتین کے احترام کی بات پر اپوزیشن نے کہا – خواتین کے تئیں اپنا اورپارٹی کا رویہ دیکھیں پی ایم

یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کی توہین سے چھٹکارا پانے کا عہد لینے کی بات کہنے پر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نےان کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے احترام کا عہد لینے کی سب سے زیادہ ضرورت اگرکسی کو ہے تو وہ اس شخص (وزیراعظم) کو ہے۔ سماجی کارکن کویتا کرشنن نے کہاکہ کیا نریندر مودی بتا سکتے ہیں کہ بلقیس بانو ان کی ‘ناری شکتی ‘ کا حصہ نہیں ہیں کیونکہ وہ مسلمان ہیں؟

محبوبہ مفتی۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر نے اپنے جھنڈے کی آئینی ضمانت کے ساتھ قومی پرچم کواپنایا تھا: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ بے شرمی کے ساتھ کشمیریوں کے ہندوستانی پرچم پھہرانے کی جھوٹی تعریف کر رہی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ انہیں ایسا کرنے کی دھمکی دی گئی اور سنگین نتائج بھگتنے کی بات کہی گئی۔

یتی نرسنہا نند، فوٹو بہ شکریہ: فیس بک

ویڈیو میں ہندوؤں سے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کی بائیکاٹ کی اپیل کرتے نظر آئے نرسنہانند

کٹر ہندوتوا لیڈر یتی نرسنہانند سوشل میڈیا پر سامنے آئے ایک ویڈیو میں حکمراں بی جے پی کی ‘ہر گھر ترنگا’ مہم پر سوال اٹھاتے ہوئے اور ہندوؤں سے بی جے پی کی اس مہم کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی تحقیقات کے بعد قانون کی مناسب دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

سلمان رشدی۔ (فائل فوٹو: رائٹرس)

سلمان رشدی پر نیویارک میں پروگرام کے دوران حملہ، حالت تشویشناک

مین بکر پرائز سے سرفراز انگریزی کے معروف مصنف سلمان رشدی مغربی نیویارک کے شیتوقوا انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب میں اپنا لیکچر شروع کرنے ہی والے تھے کہ ایک شخص نے اسٹیج پر آکر چاقو سے حملہ کردیا۔ ان کے ایجنٹ کے مطابق وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ اپنی کتاب دی سیتانک ورسز ’شیطانی آیات‘ لکھنے کے بعد برسوں تک انہیں اسلامی انتہا پسندوں کی جانب سے موت کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑاہے۔

شری کانت تیاگی۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

شری کانت تیاگی کی اہلیہ نے کہا؛ وہ بی جے پی کے پروگراموں میں شامل ہوتے تھے، لیکن اب پارٹی نے دوری بنالی ہے

نوئیڈا کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے ملزم شری کانت تیاگی کی اہلیہ انو تیاگی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو بی جے پی کے کئی پروگراموں اور ریلیوں میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ وہ حیران ہیں کہ اب پارٹی نے ان سے کنارہ کر لیا ہے۔

نیشنل ہیرالڈ بلڈنگ میں ای ڈی کے ذریعے سیل کیے گئے 'ینگ انڈیا' کے دفتر میں جواہر لعل نہرو کی تصویر۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

کیا نیو انڈیا میں ہونے والے آزادی کے جشن میں جواہر لعل نہرو کی کوئی جگہ نہیں ہے

ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے جاری ‘آزادی کے امرت مہوتسو’ کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں ملک کے موجودہ اور واحد ‘محبوب لیڈر’ کا ہی تذکرہ کیا جا رہا ہے اور ان ہی کی تصویریں نظر آ رہی ہیں۔

منگل کو نتیش کمار آر جے ڈی کے تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو کے ساتھ گورنر سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

بہار کی سیاسی پیش رفت نے اپوزیشن کی سیاست کو بےحد دلچسپ بنا دیا ہے

بہار میں حالیہ سیاسی پیش رفت 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ملک کی سیاست کو بدلنے کا مادہ رکھتی ہے۔ اعداد و شمار کی روشنی میں دیکھیں تو بی جے پی کے پاس سات پارٹیوں کے اس مہا گٹھ بندھن کو لے کر فکر مند ہونے کی ہر وجہ ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال۔ (فوٹو کریڈٹ: Facebook/@/AAPkaArvind)

پی ایم مودی کے ’مفت کی ریوڑی‘ والے بیان پر کیجریوال بولے- ایسا کہنے والے ملک کے غدار ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ لوگوں کو ووٹ کے لیےمفت تحفہ دینے کو ‘ریوڑی کلچر’ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ملک کی ترقی کے لیے بہت خطرناک ہے۔ اب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ عام شہریوں کو مفت تعلیم، صحت اور بجلی فراہم کرنے میں غلط کیا ہے؟

نتیش کمار۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

بہار: نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا، دوسری بار بی جے پی سے اتحاد توڑا

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ دن میں جنتا دل (یونائیٹڈ) کی مقننہ پارٹی کی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں این ڈی اےسے علیحدگی کے فیصلے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ کے فوراً بعد نتیش راشٹریہ جنتا دل لیڈر تیجسوی یادو سے ملنے پہنچے۔

کانگریس کے رکن پارلیامنٹ راہل گاندھی۔ (فوٹو بہ شکریہ: Facebook/@rahulgandhi)

تانا شاہ سرکار کے خلاف ’کرو یا مرو‘ جیسی تحریک کی ضرورت: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ‘ہندوستان چھوڑو تحریک’ کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ناانصافی کے خلاف بولنا ہی ہوگا۔ وہیں، کانگریس نے ای ڈی کی جانب سے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیکارجن کھڑگے کو گزشتہ دنوں سمن کیے جانے کو پارلیامنٹ اور ارکان پارلیامنٹ کی ‘کھلی توہین’ قرار دیا اور کہا کہ دونوں ایوانوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔

مہیش کٹارے 'سگم'۔ (فوٹو بہ شکریہ: Facebook/@maheshkatare.sugam)

مدھیہ پردیش: مقامی مسائل کو اٹھانے والے ایوارڈ یافتہ شاعر کو گھر گرانے کا نوٹس ملا

بینا میونسپلٹی نے ہندی اور بندیلی کے معروف شاعر مہیش کٹارے ‘سگم’ کو نوٹس بھیجا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کا مکان غیر قانونی ہے۔ وہیں، کٹارے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تمام ضروری دستاویزاور اجازت نامے ہیں اور وہ باقاعدگی سے ہاؤس ٹیکس بھی جمع کرا رہے ہیں۔

Rupesh Thumb

عوام کی آواز بلند کرنے والوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں: اپسا شتاکشی

ویڈیو: جھارکھنڈ کے صحافی روپیش کمار سنگھ کو 17 جولائی کو ماؤنوازوں سے مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ اپسا شتاکشی نے بتایا کہ انہیں جیل میں متعدی مریضوں کے وارڈ میں رکھا گیا ہے اور وہاں کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ ان کے ساتھ سمیدھا پال کی بات چیت۔