اینجل چکما کی موت: کیا ہندوستان میں ہندوستانیت کی ڈھال کے بغیر زندہ رہنا محال ہے؟
تشدد کے تئیں ریاست کی رواداری کی پالیسی کے پیش نظر معاشرے میں تشدد کے کلچر کا پھیلنا کوئی حیران کن واقعہ نہیں ہے۔ کشمیری طلباء اور تاجروں پر حملے پر قومی خاموشی سے پتہ چلتا ہے کہ چونکہ یہ فرض کر لیا گیا ہے کہ وہ پورے ہندوستانی نہیں ہیں، اس لیے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ہم کسی نہ کسی طرح کسی کمیونٹی اور افراد پر غیر ہندوستانیت کا الزام لگا سکتے ہیں اور انہیں مار سکتے ہیں۔
