خصوصی رپورٹ: ایک آر ٹی آئی درخواست کے جواب میں موصولہ دستاویز بتاتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد وزارت کھیل کو راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام بدل کر میجر دھیان چند کے نام پر رکھنا پڑا تھا۔وزیر اعظم نے […]
ویڈیو: ٹوکیو اولمپک کےجیولین تھرو مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنےوالے نیرج چوپڑہ کا ایک ویڈیا سوشل میڈیا پر گزشتہ25 اگست کو وائرل ہو گیا۔ اس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کیسے وہ اولمپک میں اپنے تھرو سے پہلےتھوڑا پریشان ہو گئے تھے، کیونکہ انہیں بھالا نہیں مل رہا تھا۔ نیرج نے کہا کہ بعد میں انہوں نے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کو ان کے بھالے سے مشق کرتے دیکھا۔ پھر نیرج نے ان سے اپنا بھالا لیا اور آخر میں اسی بھالے سے اس نے گولڈ میڈل جیتا۔
خصوصی رپورٹ: گزشتہ دنوں راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام بدل کر میجر دھیان چند کے نام پر رکھنے کااعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ملک کے کئی لوگوں نے ان سے ایسا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب پی ایم او نے یہ بتانے سے انکار کیا ہے کہ انہیں ایوارڈ کا نام بدلنے کے لیے کتنے درخواست ملے تھے۔
جس دن اخباراور ٹی وی چینل جیولن تھرو میں نیرج چوپڑا کے اس کارنامے کی تفصیلات چھاپ رہے تھے،جس دن نیرج کے پہلے کوچ نسیم احمد کشور انہیں یاد کر رہے تھے، اسی دن دہلی میں سینکڑوں لوگ ہندوستان کے نسیم احمد جیسے نام والوں کو کاٹ ڈالنے کے نعرے لگا رہے تھےاورہندوؤں کو ان کا قتل عام کرنے کا اکساوا دے رہے تھے۔ یہ لوگ بھی، نسیم احمدجیسے نام ایک طرح سے ہندوستان کے کشمیر ہیں، پورے ہندوستان میں بکھرے ہوئے!
کانگریس نے اس فیصلے کااستقبال کیا ہے۔ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی پر عظیم ہاکی کھلاڑی کے نام کا استعمال اپنے سیاسی مقصد کے لیے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اب احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم اور دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم کا نام بھی بدلا جانا چاہیے۔
میونخ میں ہندوستان کو تیسرا گولڈ راہی سرنوبت نے دلایا۔انہیں خواتین کے 25میٹر پسٹل مقابلے میں گولڈ ملا۔اس شاندار جیت کے بعد راہی نے بھی ٹوکیو اولمپک کےلئے ٹکٹ حاصل کر لیا۔ میونخ میں منعقد آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں ہندوستانی نشانے بازوں نے بہترین کارکردگی […]
جاپان میں بہتر کھیل پیش کرنے کے ساتھ ہندوستان کے کیٹی عرفان ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی ایتھلیٹ بن گئے۔انہوں نے ایشیائی پیدل چال چمپئن شپ کے 20کلو میٹر مقابلہ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جس کی وجہ سے انہیں ٹوکیو میں کھیلنے کا لائسنس مل گیا۔