Union Department of Personnel and Training

(تصویر بہ شکریہ: Facebook/@/RSSOrg)

آر ایس ایس میں سرکاری ملازمین کی شمولیت پر عائد پابندی کو منسوخ کرنے والی فائل کو مرکز نے ’خفیہ‘ بتایا

سرکاری ملازمین کے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں شامل ہونے پر عائد پابندی کو مرکزی حکومت نے 9 جولائی کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس کی منسوخی سے متعلق فیصلہ سرکاری ویب سائٹس پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے، لیکن اس فیصلے کو پاس کرنے والی فائل کو ‘خفیہ’ فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Wikimedia Commons/Suyash Dwivedi/CC BY-SA 4.0)

آر ایس ایس پر غلط طریقے سے پابندی عائد کی گئی تھی: ایم پی ہائی کورٹ

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین کی شرکت سے متعلق ایک عرضی کی سماعت کر رہی تھی۔ اس دوران اس نے کہا کہ آر ایس ایس جیسی بین الاقوامی شہرت یافتہ تنظیم کو غلط طریقے سے ملک کی کالعدم تنظیموں میں رکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے پانچ دہائیوں تک مرکزی حکومت کے ملازمین ملک کی خدمت نہیں کر سکے۔