University Administration

گجرات: سینٹرل یونیورسٹی میں مبینہ فوڈ پوائزننگ کا قہر، علاج کے دوران ایکسپائر ڈرپ لگائی گئی

گجرات کی سینٹرل یونیورسٹی میں گزشتہ ہفتے 30 سے زائد طلبہ بیمار ہو گئے۔ طلبہ کے مطابق، میس کا کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ کی علامات ظاہر ہوئیں، جبکہ انتظامیہ اسے ہیٹ اسٹروک قرار دے رہی ہے۔ اس دوران، کیمپس کے ہیلتھ سینٹر میں ایک طالبہ کو علاج کے دوران ایکسپائرڈ ڈرپ چڑھائے جانے کے بعد لاپرواہی کے الزامات مزید سنگین ہو گئے ہیں۔

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر سسپنڈ

یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی سے منسلک جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر جتیندر کمار کو ہندو دیومالامیں ‘ریپ’ سے متعلق مثال دے کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں سسپنڈ کر دیا ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔

دہلی: یونیورسٹی کھلوانے کے لیے جامعہ ملیہ کے طلبا کا مظاہرہ

ویڈیو: دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبانے مانگ کی ہےکہ انتظامیہ یونیورسٹی کو پھر سے کھول دے۔طلبا کا کہنا ہے کہ کئی تعلیمی ادارے کھولے جا رہے ہیں،تمام سرگرمیوں کو دھیرے دھیرے شروع کیا جا رہا ہے۔اس مانگ کو لےکر طلبا نے مظاہرہ بھی کیا۔