یہ دیکھتے ہوئے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے پروموٹر ان چیف ہیں، این ٹی اے کی تحقیقات کرنے والی کسی بھی کمیٹی کو ان کی اوریو جی سی میں ان کے کردار کی بھی لازمی طور پر جانچ کرنی چاہیے۔
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں سے کہا ہے کہ وہ بیداری پھیلانے کے مقصد سے کیمپس میں مودی حکومت کی ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’ اسکیم کا لوگو ڈسپلے کریں اور اسے ویب سائٹ، پورٹل اور اسٹیشنری کے سامان وغیرہ پر بھی استعمال کریں۔
فیک نیوز راؤنڈ اپ: راہل گاندھی کی پیدائش کے وقت ریٹائرڈ نرس راجمّہ کی عمر کیا تھی۔ کیا کرکٹ گراؤنڈ میں پیشاب کرنے والا شخص پاکستانی تھا؟کیا وزارت تعلیم نے یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری کے لئے عمر کے قوانین میں تبدیلی کی ہے؟
یو جی سی چیئرمین ڈی پی سنگھ نےکہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اپنے نصاب کا از سر نو جائزہ لینے اور آنے والے 5 سالوں میں مہیا ہونے والے روزگار کے مواقع کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔
یو جی سی کے سامنے 3 پی ایچ ڈی تھیسس کو لے کر سرقے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس میں 2 مختلف یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی شامل ہیں۔ حکومت نے جمعرات کو پارلیامنٹ میں اس بارے میں جانکاری دی۔
وزارت نے یوجی سی کو پوسٹ آفس بنادیا ہے ،اب اصلاحات کے بھرم پیدا کیے جارہے ہیں۔یہ تعلیمی اداروں پر شکنجہ کسنے کی ترکیب ہے۔
جس طرح زراعتی شعبے میں قرض سے بڑھتی کشیدگی نے کسان خودکشی کا مسئلہ پیدا کیا، اسکولی تعلیم میں امتحانات اور میرٹ کے دباؤ نے اسکولی طالب علموں میں خودکشی کے رجحان کو جنم دیا، ذہنی دباؤ کی اسی کڑی میں حکومت نے کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں اور اساتذہ کو جھونکنے کی تیاری کر لی ہے۔
‘ خودمختاری ‘ کی آمد کے ساتھ ساتھ اب تعلیمی ادارےدکانوں میں تبدیل کر دئے جائیںگے جہاں بازار کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کئے جائیںگے اور اسی کے مطابق ان کی فیس طے ہوگی۔
تازہ ترین جانکاری کے مطابق اتل جوہری کو گرفتار کر لیا گیا تھا ،لیکن تھوڑی دیر بعد انہیں ضمانت بھی دےدی گئی ہے۔اس خانہ پری کے بعد بھی سوال اپنی جگہ قائم ہیں کہ کیا اس طرح کی گرفتاری کے ساتھ جے این یو میں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا؟
یہ بات اکثر کہی جاتی ہے کہ لڑکیوں کے لیے جے این یو سے زیادہ محفوظ جگہ پورے ہندوستان میں نہیں ہے،یہ بات بہت حد تک درست بھی ہے اور اس کا کریڈٹ کئی معنوں میں جی ایس کیش جیسے سسٹم کو جا تا ہے۔ جواہر لال نہرو […]