اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر-49 تھانہ حلقہ کے تحت ہوشیار پور گاؤں کے رہنے والے رامپت یادو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ پانچ چھ ماہ قبل تک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کام کرنے والے یادو نے کہا ہے کہ اسے اپنے تبصروں پر افسوس ہے۔
مختار انصاری بھی اسی باغپت جیل میں بند ہیں جہاں منا بجرنگی کا قتل ہوا۔ ان کے بھائی نے کہا کہ مختار جب اتر پردیش اسمبلی سیشن میں شامل ہو رہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔
خود کو وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ بنارس میں انتخابی مہم سے جڑا لیڈر بتانے والے ڈاکٹر آدتیہ کمار سنگھ کو ٹوئٹر پر مرکزی وزیر پیوش گوئل کا دفتر اور پنجاب بی جے پی صدر وجئے سانپلا بھی فالو کرتے ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سمیت بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کے ساتھ ان کی تصویریں ہیں۔ سنگھ کے پتھ سنچلن پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے بھی ان کو دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ دنوں منا بجرنگی کی بیوی سیما سنگھ نے اپنے شوہر کے قتل کرائے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سکیورٹی بڑھائے جانے کی مانگ کی تھی۔ نئی دہلی: پوروانچل کے مافیا سرغنہ پریم پرکاش عرف منا بجرنگی کا آج صبح باغپت جیل میں گولی مار کر قتل […]
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ؛اگر بی ایچ یو میں دلتوں کو ریزرویشن دیا جا سکتا ہے تو اقلیتوں کے ذریعے چلائے جا رہےاداروں میں کیوں نہیں؟