Urdu News

فوٹو: ٹوئٹر

سی اے اے این آر سی کے خلاف پارلیامنٹ تک مارچ نکال رہے جامعہ کے طلبا کو پولیس نے روکا، کئی زخمی

شہریت قانون، این آرسی اور این پی آر کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا پارلیامنٹ تک مارچ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے، جب انہیں پولیس نے روک دیا۔ طلبا کا الزام ہے کہ پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور ان کے پرائیویٹ پارٹس پر لاٹھی سے وار کیے ، جس میں کئی طلبہ و طالبات زخمی ہوئے ہیں۔

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی (فوٹو : پی ٹی آئی)

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر پی ایس اے لگانے کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے دی عجیب و غریب دلیل

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے خلاف پی ایس اے لگانے کے لئے جو الزام لگائے گئے ہیں ان میں ان کی بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے کی صلاحیت کا ذکر کیا گیا ہے۔ وہیں، خطرناک سازش رچنے کی اہلیت کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو’ڈیڈی گرل‘اور’کوٹا رانی‘کہا گیاہے۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ (فوٹو : پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر : عمر عبداللہ کی پی ایس اے کے تحت حراست کے خلاف ان کی بہن سپریم کورٹ پہنچیں

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت نظربند کرنے کے خلاف ان کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے ان کی فوراً رہائی کی مانگ کی ہے۔

فوٹو بہ شکریہ : اے این آئی

ممبئی: شہریت قانون پر بات کر رہے شخص کو تھانے لے جانے والے کیب ڈرائیور کو بی جےپی نے اعزاز سے نوازا

جئے پور کے رہنے والے شاعر بپادتیہ بدھ کی رات ایک کیب میں بیٹھنے کے بعد فون پر شہریت قانون کو لےکر بات کر رہے تھے، جس کو سن کر کیب ڈرائیور روہت انہیں اینٹی نیشنل بتاتے ہوئے پولیس تھانے لے گیا۔ روہت کو ممبئی بی جےپی صدر کے ذریعے بیدار شہری کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

ممبئی: سی اے اے مخالف مظاہروں کے آرگنائزرس سمیت 300 خواتین مظاہرین کے خلاف معاملہ درج

دہلی کے شاہین باغ کی طرزپر ممبئی کے ناگپاڑا میں سی اےاے اور این آرسی کو لے کر بڑی تعداد میں خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اس بارے میں بی ایم سی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ مظاہرے کی وجہ سےآمد رفت متاثر ہو رہی ہے اور میونسپل کے ذریعےکئے جا رہے کام بھی متاثرہو رہے ہیں۔

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی (فوٹو : پی ٹی آئی)

کشمیر: محبوبہ، عمر عبداللہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج

اس کے ساتھ ہی دو دیگر رہنماؤں پر بھی اس قانون کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے، جن میں نیشنل کانفرنس کے سنیئر رہنما علی محمد ساگر اور پی ڈی پی کے سرتاج مدنی شامل ہیں۔ گزشتہ سال اگست میں جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے بعد سے ہی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نظربند ہیں۔

فوٹو بہ شکریہ : ہندوستان

ریپ ملزم چنمیانند کے ضمانت پر رہا ہو نے پر بانٹا گیا پرساد، این سی سی کیڈیٹس نے دی سلامی

اتر پردیش کے شاہجہاں پور کی ایک اسٹوڈنٹ کے جنسی استحصال معاملے میں پچھلے سال 20 ستمبر کو گرفتارسابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما سوامی چنمیانند کو تین فروری کو ضمانت ملی ہے۔

اوما بھارتی(فوٹو : پی ٹی آئی)

اگربابری مسجد کا ڈھانچہ نہیں ہٹایا جاتا، تو سچائی لوگوں کے سامنے نہیں آتی: اوما بھارتی

ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے اعلان کے بعد بی جے پی کی سینئر رہنما اوما بھارتی نے کہا کہ 9 نومبر 2019 کے فیصلے کا سہرا سپریم کورٹ کو جاتا ہے، لیکن جن شواہد نے اصل میں اس فیصلے کی بنیاد کو بنایا، وہ ایودھیا میں 6 دسمبر، 1992 کو اپنی جان گنوانے والوں کے نتائج تھے۔

Photo: PTI

شہریت قانون: اویسی نے کہا-8 فروری کے بعد حکومت شاہین باغ کو جلیاں والا باغ بھی بنا سکتی ہے

این پی آر اور این آرسی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے اویسی نے کہا، میں اس طرح سے اس لیے سوچتا ہوں کہ کیونکہ میں تاریخ کا طالبعلم رہا ہوں۔ ہٹلر نے اپنے راج میں دو بارمردم شماری کروائی اور اس کے بعد یہودیوں کو گیس چیمبر میں ڈال دیا۔ میں نہیں چاہتا کہ ہمارے ملک میں بھی ویسا ہی ہو۔

(فوٹو بشکریہ : فیس بک / کمل ناتھ)

کیرل، پنجاب، مغربی  بنگال اور راجستھان کے بعد شہریت قانون کے خلاف مدھیہ پردیش اسمبلی میں تجویز پاس

مدھیہ پردیش کی حکومت نے اسمبلی میں شہریت قانون کے خلاف تجویز پاس کرتے ہوئے اس کو ہندوستانی آئین کے بنیادی جذبے کی خلاف ورزی بتایا۔ اس سے پہلے کیرل، پنجاب، مغربی بنگال اور راجستھان میں اس قانون کے خلاف تجویز پاس کی جا چکی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیامنٹ میں کیا رام مندر ٹرسٹ کا اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی کے ایوان میں اعلان کرنے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا کہ ٹرسٹ میں 15 ٹرسٹی ہوں‌گے، جن میں سے ایک ہمیشہ دلت ہوگا۔وہیں، اتر پردیش حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سنی وقف بورڈ کو ایودھیا سے22 کلومیٹر دور روناہی میں زمین دینے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، فوٹو: پی ٹی آئی

’لو جہاد‘ کا کوئی معاملہ سینٹرل ایجنسیوں کی جانکاری میں نہیں آیا: وزارت داخلہ

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں بتایا کہ لو جہاد لفظ کی تعریف موجودہ قوانین کے تحت نہیں کی گئی ہے۔ آئین کاآرٹیکل25 کسی بھی مذہب کو قبول کرنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے کی آزادی دیتا ہے۔

ذکیہ جعفری اور نریندر مودی/فوٹو: پی ٹی آئی

گجرات فساد میں نریندر مودی کو ملی کلین چٹ کے خلاف 14 اپریل کو سپریم کورٹ میں شنوائی

گجرات فسادات میں مارے گئے کانگریسی رہنما احسان جعفری کی بیوی ذکیہ جعفری نے ایس آئی ٹی کے ذریعےنریندر مودی سمیت کئی رہنماؤں اور نوکرشاہوں کو کلین چٹ دینے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس پرشنوائی اتنی بار ٹل چکی ہے اس لیے ایک تاریخ لیجیے اور یہ یقینی بنائیے کہ سب موجود ہوں۔

بھیما کورےگاؤں تشددکے الزام میں گرفتار کئے گئے سماجی کارکن سدھیر دھاؤلے، سریندر گاڈلنگ، شوما سین،مہیش راوت اور رونا ولسن

بھیماکورے گاؤں: این آئی اے نے ایف آئی آر سے سیڈیشن کے الزام ہٹائے، یو اے پی اے کے تحت 11 لوگوں پر معاملہ درج

مرکزی وزارت داخلہ کےذریعے بھیما کورےگاؤں تشدد کی جانچ این آئی اے کو سونپے جانے کے بعد ایجنسی کےذریعے درج ایف آئی آر میں اس معاملے میں گرفتار نو سماجی کارکنان اور وکیلوں کےساتھ سماجی کارکن گوتم نولکھا اور پروفیسر آنند تیلتمبڑے کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے، فوٹو: پی ٹی آئی

مہاراشٹر میں این آر سی نافذ نہیں ہو نے دیں گے: ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ این آر سی کو ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیا جائےگا۔این آر سی نافذ ہونے سے ہندو اور مسلمان دونوں کے لیے شہریت ثابت کرنا کافی مشکل ہو جائےگا۔ میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

JamiaMilliaIslamia_gobeirne-copy

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کیمپس کے اندر مظاہرے پر روک لگائی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار نے اپنی ہدایت میں کہا کہ ،کیمپس میں سینٹرل کینٹین یا کسی اور جگہ کے آس پاس ایسی کسی بھی طرح کے مظاہرہ، دھرنا، خطاب، عوامی اجلاس یا غیرقانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ (فوٹو : پی ٹی آئی)

شہریت قانون: نقصان کی ادائیگی سے متعلق نوٹس کو رد کر نے والی عرضی پر یوپی سرکار کو نوٹس

سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اتر پردیش میں بی جےپی کی قیادت والی یوگی آدتیہ ناتھ سرکارمظاہرین کی جائیداد ضبط کرکے، سرکاری املاک کو ہوئے نقصان کا بدلہ لینے کے وزیر اعلیٰ کے وعدے پر آگے بڑھ رہی ہے تاکہ ااقلیتی کمیونٹی سے سیاسی وجوہات کے لیے بدلہ لیا جا سکے۔

لکھنؤ کے گھنٹا گھر علاقے میں شہریت قانون کے خلاف لگاتار احتجاج اور مظاہرہ جاری ہے۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

شہریت قانون: کانپور میں مظاہرین کو نوٹس، دو لاکھ کا بانڈ بھر نے کی ہدایت

کانپور پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج اور مظاہرہ کے دوران مرد عورتوں کو نعرےبازی کے لیے بھڑکا سکتے ہیں یا پھر نظم و نسق کے لیے مسئلہ پیدا کر سکتے ہیں۔ اس لیے نوٹس بھیج کر بانڈ کی رقم بھرنے کو کہا گیا ہے۔ لکھنؤ کے گھنٹا گھر میں مظاہرہ کی جگہ سے بچوں کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ کر رہے لوگ پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔

علامتی فوٹو (فوٹو : رائٹرس)

بھارتیہ مزدور سنگھ  نے ایئر انڈیا بیچنے کی مخالفت کی، حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا

مرکزی حکومت نے گزشتہ 27 جنوری کو قرض میں ڈوبی ایئر انڈیا کے 100 فیصد شیئر بیچنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 17 مارچ تک ایئر انڈیا خریدنے کے لئے دلچسپی رکھنے والی جماعتوں سے درخواستیں مانگی گئیں ہیں۔ بھارتیہ مزدور سنگھ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے جڑی تنظیم ہے۔

 بھیما کورےگاؤں میں بنا وجئے استمبھ۔ بھیما-کورےگاؤں کی لڑائی میں پیشوا باجی راؤ دوم پر ایسٹ انڈیا کمپنی نے جیت درج کی تھی۔ اس کی یاد میں کمپنی نے وجے استمبھ کی تعمیر کرائی تھی، جو دلتوں کی علامت بن گئی۔ کچھ مفکر اور دانشور اس لڑائی کو پسماندہ ذاتوں کے اس وقت کی اشرافیہ  ذاتوں پر جیت کے طور پر  دیکھتے ہیں۔ ہرسال 1 جنوری کو ہزاروں دلت لوگ خراج عقیدت پیش کرنے یہاں آتے ہیں۔ (فوٹو بشکریہ : وکی پیڈیا)

ایلگار پریشد معاملے کے دستاویزوں کے لئے این آئی اے نے اسپشل یو اے پی اے کورٹ میں کی اپیل

این آئی اے افسروں کی ایک ٹیم نے سوموار کو پونے سٹی پولیس کو مطلع کیاتھا کہ ایجنسی ایلگارپریشدمعاملے کی تفتیش کرے‌گی، جس میں پونے پولیس نے اب تک 23لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

کیرل اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنرائی وجین اور گورنر عارف محمد خان(فوٹو: ٹوئٹر /KeralaGovernor)

کیرل: گورنر نے عدم اتفاق کا اظہار کرتے ہو ئے اسمبلی میں شہریت قانون مخالف تجویز پرتقریر کے حصے پڑھے

کیرل کے گورنر عارف محمد خان کے خطاب کے دوران حزب مخالف جماعت کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف ایم ایل اے نے اسمبلی میں گورنر عارف محمد خان کا راستہ روکا اور شہریت ترمیم قانون کےخلاف ‘واپس جاؤ ‘کے نعرے لگائے۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (السٹریشن: دی وائر)

ہندوستان پاکستان کے مابین تجارت کی معطلی سے کس کو ہوا نقصان؟

حال ہی میں نئی دہلی کے ایک معروف تحقیقی ادارہ بریف نے انکشاف کیا ہے کہ ان اقدامات سے سب سے زیادہ نقصان خود ہندوستان کو ہی ہوا ہے۔ صرف پنجاب کے شہر امرتسر میں ہی کم و بیش 50ہزا رافراداس سے متاثر ہوئے ہیں۔

 وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر اعظم نریندر مودی(فوٹو : پی ٹی آئی)

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بو لے-این آر سی بن رہا ہے، اس میں کیا اعتراض ہے؟

کرناٹک میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ این آر سی پر، میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہر ملک کو یہ نہیں پتہ ہونا چاہیے کہ اس کی زمین پر کتنے شہری رہتے ہیں اور کتنے غیر ملکی رہتے ہیں؟

Protesters at Shaheen Bagh. Photo: Twitter/@natashabadhwar

شہریت قانون کے خلاف یورپی پارلیامان میں قرارداد منظور

قابل ذکر ہے کہ 751 رکنی یورپی پارلیامان میں 651 اراکین کی غیر معمولی اکثریت نے شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے علاوہ جموں و کشمیر میں عائد پابندیوں پر بحث کے لیے کُل چھ قراردادیں منظور کی ہیں۔ ان پر 29 جنوری کو بحث اور 30 جنوری کو ووٹنگ ہو گی۔

فوٹو بہ شکریہ: http://www.rajassembly.nic.in

کیرل، پنجاب کے بعد راجستھان اسمبلی میں بھی شہریت قانون کے خلاف تجویز پاس

راجستھان کی کانگریس حکومت نے شہریت قانون کے خلاف اسمبلی میں تجویزپاس کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس قانون کو رد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس دوران اسمبلی میں بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے شہریت قانون کے حق میں نعرےبازی کی۔

ایلس ویلس، فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر

جموں وکشمیر: امریکی حکام نے ہندوستان سے سیاسی قیدیوں کو رہا کر نے کی اپیل کی

ہندوستانی حکومت کے ذریعے منعقد رائے سینا ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے بعد واپس لوٹ کر جنوبی اوروسط ایشیا کی اسسٹنٹ سکریٹری ایلس ویلس نے شہریت ترمیم قانون کو لےکرملک گیر احتجاج پر کہا کہ ایک مستحکم جمہوری تجزیہ ہونا چاہیے چاہے وہ سڑکوں پر ہو، چاہے سیاسی اپوزیشن ، میڈیا یا عدالتوں کے ذریعے ہو۔

فوٹو : پی ٹی آئی

جموں و کشمیر میں آج سے 2 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، موبائل فون پر 2جی اسپیڈ کے ساتھ انٹرنیٹ سہولت 25 جنوری سے شروع ہو جائے‌گی۔ سوشل میڈیا کی سائٹ تک وادی کے لوگوں کی رسائی نہیں ہوگی اور طے شدہ ویب سائٹس تک ہی ان کی رسائی ہو سکے‌گی۔

 بھیما کورےگاؤں میں بنا وجئے استمبھ۔ بھیما-کورےگاؤں کی لڑائی میں پیشوا باجی راؤ دوم پر ایسٹ انڈیا کمپنی نے جیت درج کی تھی۔ اس کی یاد میں کمپنی نے وجے استمبھ کی تعمیر کرائی تھی، جو دلتوں کی علامت بن گئی۔ کچھ مفکر اور دانشور اس لڑائی کو پسماندہ ذاتوں کے اس وقت کی اشرافیہ  ذاتوں پر جیت کے طور پر  دیکھتے ہیں۔ ہرسال 1 جنوری کو ہزاروں دلت لوگ خراج عقیدت پیش کرنے یہاں آتے ہیں۔ (فوٹو بشکریہ : وکی پیڈیا)

مرکز نے این آئی اے کے حوالے کیا بھیما کورےگاؤں معاملہ، مہاراشٹر حکومت نے کیا اعتراض

مہاراشٹر کی شیوسینا-این سی پی-کانگریس حکومت کے ذریعے بھیماکورےگاؤں تشدد معاملے کے ملزمین کے خلاف فردجرم کے تجزیہ کے لئےکئے گئے اجلاس کے ایک دن بعد جمعہ کو مرکزی وزارت داخلہ نے معاملے کو این آئی اے کو سونپ دیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (فوٹو : پی ٹی آئی)

اتر پردیش: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو طالبعلموں پر جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت معاملہ درج

علی گڑھ پولیس کا الزام ہے کہ گزشتہ 20 جنوری کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اندرشہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کے دوران مبینہ طور پر ڈھال کے طورپر نابالغوں کو آگے کیا گیا تھا۔ حالانکہ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی نابالغ بچوں کی پہچان کی جانی باقی ہے اور کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

فوٹو بہ شکریہ: mediavigil.com

مدھیہ پردیش: شہریت قانون کی مخالفت میں بی جے پی کے تقریباً 90 مسلم رہنماؤں نے اجتماعی طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا

سی اے اےکے خلاف بی جے پی چھوڑنے والے مسلم رہنماؤں نے اپنے خط میں کہاہے کہ ،ہندوستانی آئین کے آرٹیکل14 کے تحت کسی بھی ہندوستانی شہری کو برابری کاحق حاصل ہے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے سی اےاے کو مذہبی بنیاد پرنافذ کرکےملک کو باٹنے کا کام کیا گیا ہے جو آئین کے بنیادی جذبےکے خلاف ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

سیاسی قیدیوں کی رہائی سے کشمیر میں حالات نارمل  ہوں گے، نہ کہ فوٹو کھنچوانے سے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کی رہائی، انٹرنیٹ کی بحالی اور گھاٹی میں لوگوں کا ڈر دور کرنے سے حالات نارمل ہوں گے، نہ کہ وزراء کے فوٹو کھنچوانے سے۔

راجناتھ سنگھ (فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

شہریت قانون: راجناتھ سنگھ بو لے-ہندوستانی مسلمانوں کو کوئی چھو تک نہیں پائے گا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہاکہ،اس قانون کو اب ہندو مسلمان کے نظریے سے دیکھا جا رہا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم مذہب سے الگ انصاف کی بات کرتے ہیں۔ گاندھی جی نے بھی کہا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر بٹوارہ نہیں ہونا چاہیے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

نربھیا معاملہ: سپریم کورٹ نے موت کی سزا پانے والے مجرم پون کا نابالغ ہونے کا دعویٰ ٹھکرایا

نربھیا گینگ ریپ اور قتل معاملے میں موت کی سزا پانے والے چاروں مجرموں میں سے ایک پون کمار گپتا نے اس کے نابالغ ہونے کا دعویٰ ٹھکرانے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورت میں عرضی دائر کی تھی۔ حالانکہ، سپریم کورٹ نے پون کی عرضی خارج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔