Urdu News

آرٹیکل 370 اور این آر سی کے پیچھے مودی حکومت کی فرقہ وارانہ سیاست: یشونت سنہا

ویڈیو: سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی سے بات چیت میں این آر سی ، آرٹیکل 370، کارپوریٹ ٹیکس اور اقتصادی بحران جیسے کئی مدعوں پر اپنی رائے دی ۔

جادھو پور یونیورسٹی: اسٹوڈنٹ یونین نے بابل سپریو کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی

جادھوپور یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی اسٹوڈنٹ یونین نے خواتین سمیت طلبا کے ساتھ دھکا-مکی اور یونیورسٹی کی پراپرٹی کوبرباد کرنے کے لئے اے بی وی پی کے پانچ ممبروں کے خلاف بھی شکایت درج کرائی ہے۔

سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ نے تہاڑ جیل میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سے ملاقات کی

سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم آئی این ایکس میڈیا معاملے میں مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں عدالتی حراست میں ہیں۔ سی بی آئی نے ان کو 21 اگست کو گرفتار کیا تھا۔

نارتھ ایسٹ ڈائری: این آر سی کی فہرست سے کیوں ناخوش ہیں لوگ

ویڈیو: آسام سے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے 2009 میں آسام پبلک ورکس (اے پی ڈبلیو)نامی غیر سرکاری تنظیم نے سپریم کورٹ میں عرضی دائرکی تھی۔ 31 اگست کو آئی این آر سی کی فائنل لسٹ سے تنظیم مطمئن نہیں ہے اور اس کے 100 فیصدی ری ویری فیکیشن کی مانگ کر رہی ہے۔ اے پی ڈبلیو کے صدر ابھیجیت شرما سے میناکشی تیواری کی بات چیت۔

2019 میں یمنا ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ میں 154 لوگوں کی موت: آر ٹی آئی

آر ٹی آئی کے ذریعے حاصل جانکاری کے مطابق، 31 جولائی 2019 تک یمنا ایکسپریس وے پر 357 سڑک حادثات میں 145 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اگست اور ستمبر میں 9 اور لوگوں کی موت کے ساتھ یہ اعداد و شمار بڑھ‌کر 154 ہو گئے۔

احمد آباد-ممبئی بلیٹ ٹرین: حصول اراضی کے خلاف کسانوں کی 120 سے زیادہ عرضیاں خارج

عدالت نے کسانوں کے اس دعویٰ کو خارج کر دیا کہ گجرات حکومت کے پاس حصول اراضی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حق نہیں ہے کیونکہ پروجیکٹ دو ریاستوں گجرات اور مہاراشٹر کے درمیان بٹا ہوا ہے۔

سانسوں کی طرح معیشت بھی اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے: اوما بھارتی

دہرادون میں منعقد پروگرام میں بی جے پی کی سینئر رہنما اوما بھارتی نے کہا کہ جہاں تک اقتصادی بحران کے دور کی بات ہے، یہ سانسوں کے چڑھنے اور اترنے کی طرح ہوتا ہے۔ سانس نیچےاوپر ہوتی ہے لیکن جسم پورا چل رہا ہوتا ہے۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق اور چار دیگر کشمیری رہنماؤں نے رہائی کے لئے بانڈ پر کیے دستخط

انتظامیہ کی طرف سے تقریباً 3000 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں جمو ں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ،فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ بھی شامل ہیں۔ حالانکہ ان میں سے دو تہائی لوگوں کو رہا کر دیا گیا ہے لیکن ابھی بھی تقریباً 1000 لوگ حراست میں ہیں۔

اترپردیش: ریپ کے ملزم سابق بی جے پی ایم پی چنمیانندگرفتار

اتر پردیش کے شاہجہاں پورواقع سوامی شکدیوانند ودھی مہاودیالیہ کی لاء اسٹوڈنٹ نے سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما سوامی چنمیانند پراستحصال اور کئی لڑکیوں کی زندگی برباد کرنے کاالزام لگایا ہے۔چنمیانند کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔

کانگریس کا الزام- چنمیانند کے ساتھ کھڑی ہے بی جے پی حکومت،معاملے پر خاموش کیوں ہیں وزیر اعظم

کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ ، چنمیانند کے پیچھے کون ہے؟ ان کی مدد کو ن کر رہا ہے؟ چنمیانند کی گرفتاری کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ یہ حکومت کب تک خاموش رہے گی؟ 300 دنوں کا جشن منانے والی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت خاموش کیوں ہے؟ تتلی اڑانے والے وزیر اعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں؟

بی جے پی ایم پی پرگیہ پر مقدمہ، صحافیوں سے کہا تھا-تم سب بے ایمان ہو

پرگیہ ٹھاکر منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر ہوئے پروگرام میں اپنے پارلیامانی حلقہ سیہور ضلع میں پہنچی تھیں۔ ا س دوران انہوں نے ٹی وی رپورٹرس کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ،کوئی بھی ایماندار نہیں ہے۔

جنگ سے نہیں بلکہ جموں و کشمیر کو خوشحال بنا کر جیتیں پی او کے: ستیہ پال ملک

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ ہمارے کئی وزیر پی او کے پر حملہ کر اس کو واپس لینے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ اگر پی او کے اگلا ہدف ہے تو ہم اس کو جموں و کشمیر کی ترقی کی بنیاد پر لے سکتے ہیں۔

جھارکھنڈ: سرکاری منصوبوں  کے بارے میں لکھنے والے صحافیوں کو 15000 روپے دے‌ گی حکومت

ریاست کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ریاست کے ویلفیئر پروگرام پر رپورٹ لکھنے کے لئے خواہش مند صحافیوں سے درخواست مانگی گئی ہے۔ چار رپورٹ لکھنے والے 30 منتخب صحافیوں کو 15000 روپے دیےجائیں‌گے۔ محکمے نے بتایا کہ بڑی تعداد میں صحافیوں سے درخواست ملی ہیں۔

سپریم کورٹ کی مرکز کو پھٹکار، کوئی بھی ملک اپنے لوگوں کو مرنے کے لئے گیس چیمبر میں نہیں بھیجتا

سپریم کورٹ نے کہا کہ ملک کی آزادی کو 70سال سے زیادہ گزر چکے ہیں لیکن آج بھی ذات پات کو لے کر امتیازی سلوک برقرار ہے۔ ہر مہینے غلاظت صاف کرنےکے کام میں لگے چار سے پانچ لوگ کی موت ہو رہی ہے۔

فاروق عبداللہ گرفتار: کشمیر پر جھوٹ بول رہی ہے حکومت؟

ویڈیو: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے)کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ پی ایس اے کے تحت بنا ٹرائل کے کسی شخص کو دو سال تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔اس مدعے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

حکومت سے امداد پانے والے این جی او، آر ٹی آئی کے دائرے میں آتے ہیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومت سے براہ راست یا بلاواسطہ طور پر امداد پانے والے اسکول، کالج اور ہاسپٹل جیسے ادارے بھی آر ٹی آئی قانون کے تحت شہریوں کو اطلاعات مہیا کرانے کے لئے باؤنڈ ہیں۔

ہائی کورٹ نے پلواما حملے سے متعلق پی ایس اے کے 80 فیصدی معاملات کو رد کیا

ایک رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سری نگر بنچ میں 14 فروری 2019 کو ہوئے پلواما حملے سے لےکر پانچ اگست تک 150ہیبیس کارپس کی عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔ ان میں پبلک سیفٹی ایکٹ سے جڑے 39 معاملات میں سے تقریباً 80 فیصدی معاملات ایسے تھے جن میں عدالت نے حراست میں لئے گئے لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

آسام: پولیس اسٹیشن میں حاملہ خاتون سمیت تین بہنوں کے کپڑے اتار‌ کر پیٹا، دو پولیس اہلکار سسپنڈ

واقعہ آسام کے درانگ ضلع‎ کا ہے۔ خواتین کے بھائی پر مبینہ طور پر ایک ہندو خاتون کو اغوا کرنے کا الزام ہے، جس کی پوچھ تاچھ کے لئے ان کو پولیس کے ذریعے حراست میں لیا گیا تھا۔

نہ تو میں غیر ملکی ہوں، نہ ہی ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور دوسرے کشمیری رہنما دہشت گرد ہیں: سی پی آئی ایم رہنما تاریگامی

کشمیر کے سی پی آئی ایم رہنما اور سابق ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی پہلے ایسے کشمیری رہنما ہیں جو حراست میں رکھے جانے کے بعد دہلی آ سکے ہیں ۔ نئی دہلی واقع پارٹی صدر دفتر پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے کشمیری آہستہ آہستہ مر رہے ہیں، گھٹن ہو رہی ہے وہاں۔

جے این یو اسٹوڈنٹ یونین الیکشن: چاروں عہدوں پر لیفٹ یونٹی کا قبضہ

لیفٹ اسٹوڈنٹ یونین اے آئی ایس اے، ایس ایف آئی، اے آئی ایس ایف اور ڈی ایس ایف کے مشترکہ مورچے کی امیدوار آئیشی گھوش جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کی صدر چنی گئی ہیں۔ انہوں نے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے منیش جانگڑ کو ہرایا ہے۔ ایس ایف آئی کو 13 سال بعد صدر عہدہ ملا ہے۔