Urdu News

کیا پولیس اکبر خان کے قتل کے ملزمین کو بچا رہی ہے؟

الور ماب لنچنگ معاملے میں پولیس کی طرف سے داخل ادھوری چارج شیٹ نہ صرف جیل میں بند ملزمین کے لئے قانونی طور پر مفید ہے، بلکہ اس سے یہ بھی صاف ہوتا ہے کہ پولیس کا باقی ملزمین کو پکڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کیا اشرافیہ  تحریک کے بعد پلٹی ہوا سے مدھیہ پردیش میں شیوراج کا دم پھول رہا ہے؟

ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں ہوئی ترمیم کی مخالفت ملک کے کئی حصوں میں ہو رہی ہے لیکن الیکشن کی دہلیز پر کھڑے مدھیہ پردیش میں اس کا اثر زیادہ ہے۔ بی جے پی-کانگریس دونوں ہی جماعتوں کے رہنماؤں کو ریاست میں جگہ جگہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بہار: کیا بکسر میں دو بچوں کی موت ’بھوک ‘سے ہوئی ہے؟

گراؤنڈ رپورٹ : بہار کے بکسر ضلع کے کوران سرائے گاؤں میں دھنا دیوی کے دو بچوں گووندا اور اتوریا کی گزشتہ دنوں موت ہو گئی۔ دھنا دیوی کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت بھوک کی وجہ سے ہوئی ہے، لیکن انتظامیہ اس دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ بھوک نہیں بیماری کی وجہ سے وہ مرے ہیں۔

کیا ہےIIT-BHU کے ’آدرش بہو ‘بنانے والے اسٹارٹ اپ کا سچ؟

’ آدرش بہو ‘ٹریننگ کی خبر آنے کے بعد آئی آئی ٹی بی ایچ یو نے اسٹارٹ اپ ’ ینگ اسکلڈ انڈیا ‘ سے کسی بھی طرح کا تعلق ہونے سے انکار کیا ہے لیکن مقامی اخباروں کو کھنگالیں تو اس کو ’ آئی آئی ٹی بی ایچ یو کا اسٹارٹ اپ ‘ بتانے والی تمام خبریں لمبے وقت سے چھپتی رہی ہیں۔

کھیل کی دنیا : عالمی نشانے بازی چیمپئن شپ میں سوربھ کاریکارڈ اورہندوستانی کرکٹ ٹیم میں خلیل کی شمولیت

ٹیم میں ایک نئے کھلاڑی خلیل احمد کو شامل کیا گیا ہے۔خلیل احمد کی شمولیت اس لئے خاص ہے کہ انہوں نے ریاستی سطح پر،انڈر19ٹیم میں اور انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلا تو ہے مگر کرکٹ میں اب تک کوئی بہت بڑا ایسا کمال نہیں کیا ہے جس سے کسی کو پہلے سے اندازہ ہو کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

غلط رپورٹنگ کے لئے معافی مانگے ری پبلک ٹی وی : میڈیا ریگولیٹری باڈی

ری پبلک چینل کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی نے ایک شخص پر جنوری میں ہوئی وڈگام ایم ایل اے جگنیش میوانی کی یووا ہنکار ریلی میں چینل کی رپورٹر سے بد سلوکی کا الزام لگایا تھا، جس کو نیوز براڈکاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی نے غلط بتاتے ہوئے معافی مانگنے کو کہا ہے۔

بہار سرجن گھوٹالہ : انکم ٹیکس محکمے نے سشیل مودی کی بہن کے گھر پر چھاپہ مارا

نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی نے ریکھا مودی کو دور کی چچا زاد بہن بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ان کا کوئی تجارتی یا اقتصادی رشتہ نہیں ہے ۔ وہیں تیجسوی یادو کا الزام ہے کہ مودی نے ہی سرجن این جی او سے اپنی بہن […]

وسندھرا راجے کی گورو یاترا میں سرکاری پروگراموں پر راجستھان ہائی کورٹ نے لگائی روک

راجستھان ہائی کورٹ نے یہ حکم دو پی آئی ایل کے نپٹارے کے دوران دیا ہے۔ ان میں ریاست کی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے پر گورو یاترا کے ذریعے سرکاری خرچ پر پارٹی کی تشہیر کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

ہم جنسی کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند کیوں ہے؟

اس فیصلے سے ایک بات اور صاف ہوتی ہے وہ یہ کہ ایک شہری کیا کھاتا اور کیا پیتا ہے یا کیا کھا، پی، پہن اور پڑھ – لکھ سکتا یا نہیں یہ اس پر منحصر نہیں کرتا کہ ‘عوام’ یا ‘اکثریت’ اسے پسند کرتی ہے یا نہیں۔ کئ معنوں میں کورٹ کا یہ فیصلہ رائٹ ٹو پرائیویسی والے فیصلے کو آگے بڑھانے والے فیصلے کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ملک بھر سے 1 لاکھ سے زائد مزدور اور  کسان  اپنی مانگوں کو  لے کر دہلی پہنچے

مہنگائی سے راحت ، منیمم الاؤنس ، کسانوں کی قرض معافی اور فصلوں کی واجب قیمت کی مانگ کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کے خلاف دہلی میں ہزاروں کسان اور مزدوروں نے دہلی کے رام لیلا میدان سے سنسد مارگ تک مارچ کیا ۔

ٹیچرس ڈے اور ان کی عزت افزائی کا ڈرامہ…

اساتذہ کے ساتھ توہین آمیز رویہ کوئی نئی بات نہیں۔گزشتہ 4 سالوں میں مرکزی حکومت نے ہندوستان کے فیڈرل اسٹرکچر کی تردید کرتے ہوئے جس طرح ٹیچرس ڈےکو ہڑپ لیا ہے کہ اس کے ذریعے وزیر اعظم کی امیج نکھاری جا سکے،بس اس کو یاد کر لینا کافی ہے۔