Urdu News

نربھیا ریپ کیس میں مجرم اکشے ٹھاکر،ونئے شرما،پون گپتا اور مکیش سنگھ،فوٹو: پی ٹی آئی

سپریم کورٹ کا فیصلہ ، نربھیا ریپ کیس میں پھانسی کی سزا برقرار

سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےمتاثرہ کی ماں نے کہا کہ؛اب بس میں اپنی بیٹی کے گنہ گاروں کو پھانسی پر دیکھنا چاہتی ہوں۔مجرموں کی طرف سے عرضی داخل کرنے والے وکیل نے کہا؛یہ فیصلہ عوام ،میڈیا اور سیاسی دباؤمیں لیا گیا ہے۔

فوٹو: لکھنؤ یونیورسٹی

لکھنؤ یونیورسٹی : عدالت نے لگائی پولیس کو پھٹکار، یونیورسٹی بند واپس

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے یونیورسٹی میں ہوئے تشدد میں کئی پروفیسروں کے ساتھ مارپیٹ کئے جانے کے واقعہ کا خودنوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر، رجسٹرار اور پراکٹر کے علاوہ ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنر ل کو طلب کیا تھا۔

bihar-rape

بہار: نابالغ سے پرنسپل ،ٹیچر اور طلبا سمیت 18 لوگوں نے 7 مہینے تک کیا گینگ ریپ

بہار کے چھپرا ضلع کے ایک اسکول کی طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ 7 مہینے سے اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا جا رہا ہے اور اس کو بلیک میل بھی کیا جا رہا ہے۔معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد 18 ملزموں میں سے 6 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

چیف جسٹس ہی ماسٹر آف روسٹر، اس میں کوئی شک نہیں : سپریم کورٹ

چیف جسٹس کے ذریعے معاملوں کے مختص پر سابق وزیر قانون شانتی بھوشن کی عرضی پر جواب دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ سی جے آئی کا رول ہم منصبوں کے درمیان سربراہ کا ہوتا ہے، ان کو مختلف بنچ کو معاملے باٹنے کاخصوصی اختیار ہوتا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

جھارکھنڈ: گئو رکشا کے نام پر ہوئے قتل کے مجرموں کے جیل سے نکلنے پر خیر مقدم کرنے آئے مرکزی وزیر

رام گڑھ میں گزشتہ سال مبینہ طور پر گائے کا گوشت رکھنے کے شک میں ہوئے علیم الدین انصاری کے قتل کے مجرم ٹھہرائے گئے 8 ملزموں کو گزشتہ ہفتے ضمانت ملی تھی۔ بدھ کو ان کے جیل سے نکلنے پر بی جے پی رکن پارلیامان اور مرکزی وزیر جینت سنہا نے ان کا خیر مقدم کیا۔

(علامتی فوٹو : رائٹرس)

مدھیہ پردیش : ’ ہندوستان کا ایتھوپیا ‘ کہے جانے والے شیوپور میں غذائی قلت سے 5 بچوں کی موت

ضلع ‎ کے وجئے پور وکاس کھنڈ کی اکلود پنچایت کے جھاڑبڑودا گاؤں میں دو ہفتوں کے اندر 5 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ انتظامیہ غذائی قلت کی بات سے انکار کر رہی ہے اور اموات کی وجہ بخار بتا رہی ہے۔

Dubai_Indian

ماحولیات کو لے کر بیداری کے لیے ہندوستانی بچے کو دبئی میں ملا اعزاز

اس پہل کی شروعات 2013 میں طلبا کو ماحولیات سے متعلق تربیت دینے کے مقصد سےکی گئی تھی۔ فیض محمد نے اپنی 150 درہم عیدی سے 130 بیگ خریدے اور انہیں کرانے کے دکانوں پر بانٹا۔ اس نے پلاسٹک بیگ کا استعمال کم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا۔

Media Bol 56

میڈیا بول: ایمرجنسی ، سرجیکل اسٹرائک اور اپوزیشن سے لڑتا میڈیا

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایمرجنسی اور سرجیکل اسٹرائک کے ویڈیوکو لے کر اپوزیشن پر حملہ آور میڈیا کے بارے میں سینئر صحافی نینا ویاس اور دیش بندھو اخبار کے ایگزیکٹو ایڈیٹر جے شنکر گپت سے ارملیش کی بات چیت۔