Urdu News

دہلی : چھتر پور میں راجیش بھارتی گینگ سے پولیس کی مڈبھیڑ، 4 بدمعاش ڈھیر

راجیش بھارتی کے خلاف کئی کیس درج تھےاور وہ فروری میں ہی ہریانہ پولیس کی کسٹڈی سے بھاگ چکا تھا۔ بھارتی  پر 1لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ نئی دہلی :دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ساؤتھ دہلی کے چھترپور میں سنیچر کو ایک انکاؤنٹر میں […]

میڈیا ’دلت‘لفظ کا استعمال نہ کرے، ہدایت جاری کرنے پر غور کرے حکومت : بامبے  ہائی کورٹ

درخواست گزار نےمنسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ کے ذریعے جاری اس سرکلر کا حوالہ دیا تھا جس میں مرکز اور ریاستی حکومتوں کو ‘ دلت ‘ لفظ کا استعمال کرنے سے بچنے کی صلاح دی گئی تھی۔

ہر یانہ ؛ اشتہار سے ہونے والی آمدنی کا 33 فیصد کھلاڑیوں کو سرکاری خزانے میں جمع کرنا ہوگا

حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستی کھلاڑیوں کو اشتہار وں اور پروفیشنل اسپورٹ کے ذریعے جو کمائی ہوتی ہے اس کا 33 فیصد ہریانہ اسپورٹس کاؤنسل میں جمع کروانا ہوگا۔کھلاڑیوں نے اپنا احتجان درج کرتے ہوئے کہا ؛ٹیکس دیتے ہیں تو حصہ کیوں۔ نئی دہلی: ہریانہ کی منوہر […]

دلت لیڈر چندرشیکھر آزاد کو فوراً رہا کیا جائے : ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا

لکھنؤ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے،ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا اور بھیم آرمی کے ذمہ داران نے کہا کہ کئی مہینوں سے چندرشیکھر آزاد کو غیر جانبدارانہ عدالتی کاروائی سے محروم کیا جا رہا ہے۔

سرکاری بنگلہ معاملہ : سپریم کورٹ نے شرد یادو کی تنخواہ اور الاؤنس پر لگائی روک

راجیہ سبھا کے چیئر مین وینکیا نائیڈو نے 4 دسمبر 2017 کو جے ڈی یو کے باغی رکن پارلیامان شرد یادو اور علی انور کو اپر ہاؤس کی ممبر شپ کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔ نئی دہلی: سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے معاملے میں جمعرات کو […]

ویڈیو : بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کا اتحاد کتنا کارگر ثابت ہوگا؟

ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے بی جے پی کے خلاف متحد ہو رہے حزب مخالف پر سیاسی تجزیہ کار نیرجا چودھری اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی پروفیسر سشما یادو سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

کیا حکومت سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کی سمت میں قدم بڑھا رہی ہے؟

وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت آنے والی انٹرپرائز Broadcast Engineering Consultants India Limited(بی ای سی آئی ایل ) نے 25 اپریل 2018 کو ایک ٹینڈر سوشل میڈیا کمیونی کیشن ہب کے نام سے جاری کیا ہے۔ اس کے ذریعے حکومت فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نظر رکھے‌گی۔

ہریانہ : حکومت سے ناراض 120 دلتوں نے اپنایا بودھ مذہب

دلت اس سال جیند میں ہوئی ایک دلت لڑکی کے گینگ ریپ اور قتل کے معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کو زیادہ سخت بنانے کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعے ایک آرڈیننس لانے کی مانگ کو لے کر قریب 4 مہینے سے مظاہرہ کر رہے تھے۔

اپنی ہی پارٹی کے خلاف مظاہرہ کریں گے بی جے پی ایم پی اور ایم ایل اے

اتر پردیش کے بلیا ضلع‎ کے سلیم پور سے بی جے پی رکن پارلیامان روندر کشواہا اور بیریا سے ایم ایل اے سریندر سنگھ نے اپنےاپنے لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں سے متعلق مانگوں کو لےکر اپنی ہی حکومتوں کی گھیرابندی کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

میگھالیہ تشدد : وزیر اعلیٰ نے کہا، شیلانگ معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے

اس معاملے میں کیس درج کر 3 مقامی لڑکوں کے ساتھ ہوئی مار پیٹ میں شامل ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہےاور اس کے ساتھیوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔خبروں کے مطابق؛ شیلانگ میں مظاہرہ کرنے والوں نےاتوار رات کو پولیس فورس پر پیٹرول بم پھینکا ہے ، حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔

ویدانتا کے ذریعے ماحولیاتی اصولوں کی دھجیاں اڑانے میں مودی حکومت کا پورا تعاون رہا ہے

مودی حکومت کے ذریعے دسمبر 2014 میں ماحولیاتی قانون میں ایسی تبدیلی کی گئی، جس سے ویدانتا کے توتی کورن پروجیکٹ جیسے کچھ اسپیشل پلانٹ کو ان سے متاثر ہونے والے لوگوں کی رائے کے بغیر بنانے کی منظوری ملی۔