Urdu News

اپوزیشن کے سخت تیور برقرار، پارلیمنٹ میں چھٹے دن بھی نہیں ہوسکا کوئی کام

اسپیکر سمترا مہاجن نے جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی شروع کی تیلگو دیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس کے رکن آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دےئے جانے ، اے آئی اے ڈی ایم کے رکن کاویری آبی تنازعہ معاملہ ، تلنگانہ راشٹر سمیتی کے رکن ریاست میں ریزرویشن کا کوٹہ بڑھانے اور کانگریس رکن بینک گھپلہ کے معاملہ میں ہنگامہ کرنے لگے ۔

جرمنی : ایک اور مسجد پر حملہ

جرمن حکومت کی طرف سے حال ہی میں جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق گزشتہ برس اس یورپی ملک میں مسلمان مردوں، خواتین اور مساجد پر قریب ایک ہزار حملے کیے گئے جبکہ ماہرین کے مطابق اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

کھیل کی دنیا: خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ فیس میں امتیاز اورنشانہ باز رضوی کا عالمی کپ میں ریکارڈ

بی سی سی آئی کے نئے کنٹریکٹ کے تحت ایک طرف جہاں مردو ں کے لیے ایک نیا گریڈ اے پلس بنا کر انہیں سالانہ سات کروڑ دیا جائے گا وہیں دوسری طرف خواتین کےلیے پہلا اور ٹاپ گریڈ صرف اے ہے اور اس گریڈ میں شامل خاتون کھلاڑیوں کو صرف 50لاکھ روپئے ملیں گے۔

کشمیر :ریاستی حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں مارے گئے افراد کی این ایچ آر سی کو نہیں کی ہے رپورٹنگ

2010میں کمیشن نے تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پولیس کارروائی میں کوئی مارا جائے تو انہیں فوری طور پر این ایچ آر سی کو رپورٹ کرنا ہوگا۔

سرنج اور سوئیوں پر کمایا جاتا ہے 1250 فیصد تک کا منافع : این پی پی اے

این پی پی اے(National Pharmaceutical Pricing Authority)نے سرکاری ذرائع، صنعت کاروں اور درآمدکاروں سے دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر سیرنج اور سوئیوں میں دوا بیچنے والوں کے ذریعے کمائے جا رہے منافع کا تجزیہ کیا ہے۔

لینن کے بعد تمل ناڈو میں پیریار اور بنگال میں شیاما پرساد مکھرجی کےمجسمہ کو نقصان پہچایا گیا

تریپورہ کے سبروم شہر میں لینن کے ایک اور مجسمہ کو نقصان پہچایاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت دی۔

راجستھان میں سیلکوسس سے پچھلے چار سال میں 449 لوگوں کی موت 

کان کنی، کرشر، بالو ڈھلائی وغیرہ کے شعبوں میں کام کرنے والے مزدور اس بیماری کی چپیٹ میں آتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 2013-14 میں سیلکوسس کی وجہ سےراجستھان میں مرنے والوں کی تعداد جہاں ایک تھی، وہیں2016-17 میں بڑھ‌کر 235 ہو گئی۔

بودھ اورمسلم تصادم کے بعد سری لنکا میں ایمرجنسی کا اعلان

گزشتہ سال سے سری لنکا میں ان دو فرقوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، بعض شدت پسند بودھ کے گروہوں نے مسلمانوں پر الزام لگایا ہے کہ یہ لوگوں کو زبردستی مذہب بدلنے پر مجبور کرتے ہیں اور بودھ کے آثار قدیمہکو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی کے آدھار کارڈ اور الیکشن شناختی کارڈ کی تفصیل نہیں دی جا سکتی : انفارمیشن کمیشن

آر ٹی آئی کی دفعہ 8(1) (جے) کے تحت ذاتی اطلاعات سے جڑی ایسی جانکاریاں نہیں دینے کی چھوٹ ہے جن کا وسیع پیمانے پر مفاد عامہ سے کوئی تعلق نہیں ہے یا جس سے کسی شخص کی رازداری میں بلاضرورت دخل ہوتا ہو۔

سری سری روی شنکر کے ایودھیا داخلہ پر پابندی لگائے حکومت : سابق بی جے پی ایم پی

سری سری روی شنکر نے کہا ہے کہ ؛یہ معاملہ نہیں سلجھا تو ملک سیریا بن جائے‌گا۔ ایودھیا مسلمانوں کا مذہبی مقام نہیں ہے۔ ان کو اس مذہبی مقام پر اپنا دعویٰ چھوڑ‌ کر مثال پیش کرنی چاہیے۔ ‘

مشرقی غوطہ میں دو ہفتوں میں چھ سو شامی ہلاک، دو ہزار زخمی

اقوام متحدہ کے مطابق جنگ زدہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں مشرقی غوطہ کی موجودہ صورت حال ’قطعی ناقابل قبول‘ ہے، جہاں دو ہفتوں میں زمینی اور فضائی حملوں میں قریب چھ سو افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

سیریا کی تصویریں،نجیب کی گمشدگی اور کانگریس کی ہائی لیول میٹنگ کا سچ

ملک شام یعنی سیریا میں گزشتہ ہفتے ایئر سٹرائیک کی خبریں آنے لگی۔ اس پر سوشل میڈیا میں تصویروں اور ویڈیو کا سیلاب آگیا۔ کچھ تصویریں بہت زیادہ عام ہوئیں جو دراصل شام کی تھی ہی نہیں،سوشل میڈیا ہوَش سلیر نے اپنی تفتیش میں بتایا کہ ان کا تعلق شام میں ہو رہی ایئر سٹرائیک سے نہیں ہے ۔