Uttar Pradesh

جب گورکھپور ضمنی انتخاب میں ہار گئے تھے وزیر اعلیٰ، چھوڑنا پڑا تھا عہدہ

گورکھ پور میں حکمراں جماعت کے ضمنی انتخاب میں ہارنے کی کہانی نئی نہیں ہے۔اس انتخاب میں وزیراعلیٰ رہتے ہوئے تربھون نارائن سنگھ عرف ٹی این سنگھ انتخاب میں اترے اور ان کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

گورکھ پور اور پھول پور میں بی جے پی کی ہار پر حیرت نہیں ہونی چاہیے

گورکھ پور سے گراؤنڈ رپورٹ : مارچ 2017 کے بعد یوپی کی سیاست میں نئی تبدیلی کی جوکمزور آوازیں اٹھ رہی تھیں اس کو سنا نہیں گیا۔ یہ آوازیں اس انتخاب میں بہت جارحانہ تھیں لیکن اس کو نظرانداز کر دیا گیا۔ اب جب اس نے اپنا اثر دکھا دیا تو سبھی حیران ہیں۔

کیوں گورکھپور اور پھول پور ضمنی انتخاب بی جے پی کے لئے ناک کا سوال بن گیا ہے؟

لگاتار جیت سے بےحد خوداعتمادی کی شکار بی جے پی کے لئے یہ ضمنی انتخاب آسان نہیں رہ گیا ہے۔ دونوں ضمنی انتخاب شروع سےہی پارٹی کے لئے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں کیونکہ یہاں کے منفی نتائج اس کو بہت نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

 وشو ہندو پریشد کے رام مندر ماڈل پر ایودھیا اسٹیشن بنے تو اس میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں:وزیرریل

مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل نے کہا، متھرا ریلوے اسٹیشن کو ورنداون مندر، اجمیر شریف کو درگاہ اور آگرہ کو تاج محل سے جوڑا جاتا ہے تو ہماری تاریخ اور روایت کو بتانے میں ہندوستانی ریلوے کی بڑی خدمات ہوگی۔

21 بڑی ریاستوں میں سے 17 کے جنسی تناسب میں گراوٹ : نیتی آیوگ 

نیتی آیوگ کے ذریعے جاری Healthy States, Progressive India نامی یہ رپورٹ 2015-16 کے لئے تین زمروں میں بڑی ریاست، چھوٹی ریاست اور اور یونین ٹیریٹری  کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ نئی دہلی :ملک کی21 بڑی ریاستوں میں سے 17 ریاستوں میں پیدائش کے وقت جنسی […]

ویڈیو: بابری مسجد تنازعہ  پر کورٹ سے باہرسمجھوتے کی پہل پر سوال کیوں؟

ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سپریم کورٹ میں زیر سماعت بابری مسجد اور رام مندر تنازعہ پرآل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے ممبر کمال فاروقی اورمؤ رخ ایس عرفان حبیب کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت

کاس گنج تشدد:قابل اعتراض اور اشتعال انگیز پیغام پھیلانے پر وہاٹس ایپ گروپ ایڈمن گرفتار 

یومِ جمہوریہ کے موقع پر کاس گنج میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد سے Nakshatra Computer نام کے وہاٹس ایپ گروپ میں اشتعال انگیز ویڈیو اور تصویریں پوسٹ کی جا رہی تھیں۔ گروپ کے ایک ممبر اجئے گپتا کی تلاش جاری۔

ویڈیو میں رام مندر کی تعمیر کا حلف لیتے نظر آئے سینئر پولیس آفیسر،آئی پی ایس ایسوسی ایشن نے کی مذمت 

آئی پی ایس افسر سوریہ کمار شکلا نے وائرل ویڈیو کو شرارتاً کانٹ چھانٹ‌کر دکھائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ہم آہنگی اورپر امن ماحول بنانے کا حلف لے رہے تھے۔

اتر پردیش : کمبل غریب کو اور منھ کیمرے کی طرف!

اتر پردیش میں ایم ایل اے سرکاری خزانے سے غریبوں کو کمبل کے ساتھ سرکاری اسکولوں کے طلبا کو جوتے-موزے اور سویٹر بھی بانٹ رہے ہیں۔ مگر اس ادا سے جیسے ان کی بڑی مہربانی کہ جنوری میں بانٹ دے رہے ہیں ورنہ مارچ-اپریل میں بانٹتے تو کوئی کیا کر لیتا؟

اتر پردیش : ختم ہو سکتی ہے 2300 مدرسوں کی منظوری، چھٹیو ں میں کٹوتی

ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارسِ عربیہ نے الزام لگایا کہ اقلیتی فلاح و بہبود افسر کو رشوت نہ دے پانے کی وجہ سے کچھ مدرسوں کی تفصیل سرکاری پورٹل پر نہیں آ پا رہی ہے۔ چھٹیاں کم کرنے کو لےکر وزیراعلیٰ سے نظرثانی کی مانگ۔

کچھ نالائق لیڈروں نے داڑھی والوں کو یہاں روک دیا اس لئے ہم مصیبت میں ہیں : بی جے پی ایم ایل اے

مظفرنگر میں ایک پروگرام میں بی جے پی ایم ایل اے وکرم سینی نے کہا کہ ملک کا نام ہندوستان ہے یعنی ہندوؤں کا ملک۔  نئی دہلی :مسلمانوں کو لےکر اوٹ پٹانگ بیان دینے والے بی جے پی لیڈروں کی فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ  ہو […]

یوگی حکومت نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا حکم دیا

سال 1995 کے ایک معاملے میں  وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر شیو پرتاپ شکلا، بی جے پی ایم ایل اے شیتل پانڈےاور 10 دوسرے لوگوں کے خلاف گورکھپور ضلع‎ کے پی پی گنج تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نئی دہلی :اتر پردیش میں’ یوپی کوکا‘ […]

مظفر نگر فساد: سابق مرکزی وزیر اور بھاجپا ایم ایل اے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

اتر پردیش سرکار میں وزیر سریش رانا، سابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان، بھاجپا ایم ایل اے سنگیت سوم اور امیش ملک  سے 19 جنوری 2018 کوعدالت نے پیش ہونے کے لئےکہا۔ مظفر نگر: اترپردیش کی ایک مقامی عدالت نے ریاستی حکومت میں وزیر سریش رانا، سابق مرکزی وزیر […]

ضمانت کے بعد بھی 26سال کاٹی سزا، عدالت نے دیا رہائی کا حکم

سلطان پورسیشن کورٹ نے 1982میں ایک شخص کو اپنے بھتیجے کے قتل کے جرم میں عمرقید کی سزا سنائی تھی۔ لکھنؤ :انصاف میں تاخیر کے جھنجھوڑ  دینے والے ایک معاملے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے قتل کے مجرم  ایک شخص کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عمر […]

گدھوں کی رہائی،راہل گاندھی کا مذہبی عقیدہ ،’پاکستان زندہ باد‘کے نعرے اور مویشیوں کے ساتھ زیادتی کا سچ

فیک نیوزراؤنڈاپ:خبر کا بازار گرم ہو تو کیا نہیں بیچا جا سکتا ہے  اور آج کے اس تکنیکی دور میں میڈیا سب کچھ بیچ رہا ہے۔ میڈیا کی ذمہ داری یہ ہے کہ  وہ حکومت اور سماج کے معاملات کو صحیح طریقےسے سماج  کے سامنے رکھے ،اور اس […]

بجلی سے محروم ریاستوں کی لسٹ میں بہار ، یو پی اور جھارکھنڈ سب سے اوپر

وزارت بجلی کے پورٹل ‘سوبھاگّیہ’ کے مطابق ملک میں 4 کروڑ گھر بجلی سے محروم ہیں جس میں تقریباً 50 فیصد سے زیادہ گھر اتّر پردیش اور بہار سے ہیں۔ نئی دہلی : ملک کے تمام گھروں میں بجلی پہنچانے کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے اب ایک […]

ہاشم پورہ قتل عام : ہندوستان میں حراستی قتل کی سب سے بڑی واردات

وبھوتی نارائن رائے کی یہ کتاب ہر اس شخص کو پڑھنی چاہئے  جو جمہوری ہندوستان کے غیر جمہوری چہرے کو دیکھنا چاہتا ہو ۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر وبھوتی نارائن رائے کے ہاتھوں تحریر کی گئی یہ کتاب فرقہ وارانہ فسادات کی داستان ہی نہیں ہندوستانی مسلمانوں کی […]

ان دنوں :انکاؤنٹرزکے متعلق یوگی آدتیہ ناتھ کا حالیہ بیان اور جرم کا خاتمہ

دی وائر اردو کے ہفتہ وار ویڈیو شو’ان دنوں‘کےچوتھے ایپی سوڈ میں دیکھیے انکاؤنٹرز کے متعلق یوگی آدتیہ ناتھ کے حالیہ بیان ،جرم کا خاتمہ اور حقوق انسانی سے جڑے دوسرے اہم موضوعات پر حقوق انسانی کےکارکن اور ایس اے ایچ آر ڈی سی  کے ڈائرکٹر روی نائرکے […]

ای وی ایم میں گڑبڑی ، ’کوئی بھی بٹن دبا کر بھاجپا کووجے بنائیں‘

سوشل میڈیا پر ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کو لے کر مذاق بنایا جارہا ہے۔سینئر صحافی اور تبصرہ نگاہ دلیپ سی منڈل نے اپنی فیس بک وال پہ ایک فوٹو شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہےکہ ؛ای وی ایم کے سامنے والا کوئی بھی بٹن دبا […]

ٹرین میں پیش امام کے ساتھ مارپیٹ: ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے: اسدالدین اویسی کا مطالبہ

 سماجی‘ تعلیمی پسماندگی کی بنیاد پر مسلمانوں کو ریزرویشن دیے جائیں ۔ حیدرآباد:رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں اہم سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمزور طبقات کوریزرویشن فراہم کرنے کے اقدامات […]

یو پی : ٹرین میں مسجد کے پیش امام سمیت دو اور لوگوں پر جان لیوا حملہ

 باغپت کوتوالی کے انچارج نے کہا ہے کہ اس کیس کو ریلوے پولیس کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ نئی دہلی:اترپردیش میں باغپت کوتوالی علاقے میں دہلی سے شا ملی کو جانے والی پسنجر ٹرین میں سفر کر رہے مسافروں کے ساتھ کچھ سماج دشمن عناصر نے جم […]

مظفرنگر فسادات پر بنی فلم کی نمائش پر پانچ ضلعوں میں روک

فلم پروڈیوسر کا الزام ہے کہ اتر پردیش بلدیاتی انتخاب کی وجہ سے سینما گھروں کے مالکان کو فلم کی نمائش نہ کرنے کو کہا گیا ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے الزامات کی تردید کی ہے۔ مظفرنگر فسادات پر مبنی فلم’ مظفرنگر:دی برننگ لو‘کےپروڈیوسرمنوج کمار منڈی نے الزام […]

یوپی  میں پہلا موقع ہے جب وزیراعلیٰ بلدیاتی انتخاب کی کیمپین کر رہے ہیں :سماجوادی پارٹی

وزیراعلی ٰنے دعویٰ کرتے ہوئے کہا، آج ہماری حکومت کو آٹھ مہینہ پورے ہوئے ہیں اور اس دور میں ایک بھی فساد نہیں ہوا۔ 22کروڑ باشندوں کو حفاظت دینے کے لئے حکومت پوری طرح سے پرعزم ہے۔ لکھنؤ:سماجوادی پارٹی (سپا )نے اتوار کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی […]

سنگھ پریوار کو پھوٹی آنکھوں سے بھی مسجد برداشت نہیں،ایودھیا میں نئے کھیل کی تیاری

سنگھ کو صرف اور صرف مندر مطلوب ہے اور وہ پھوٹی آنکھوں سے بھی مسجد کو برداشت نہیں کرنا چاہتا۔ اتر پردیش میں یہ سوال تو وزیراعلیٰ کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ کےپہلے ایودھیا سفر کے وقت سے ہی پوچھا جا رہا تھا کہ ایودھیا اور اس […]