Uttrakhand Government

اینجل چکما کیس: پولیس کی جانب سے ’نسلی تعصب کے پہلو‘ کو خارج کرنے پر اہل خانہ کا شدید اعتراض

تریپورہ کے 24 سالہ ایم بی اے طالبعلم اینجل چکما کی اتراکھنڈ کے دہرادون میں 26 دسمبر کو ہوئی موت کے بعد تریپورہ میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ الزام ہے کہ نسلی تعصب کے باعث ان کے ساتھ بے رحمی سے مار پیٹ کی گئی تھی، جس کے بعد علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ یہ حکمراں بی جے پی کے ’نفرت کو نارملائز‘ کرنے کا نتیجہ ہے۔