مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پناہ گزینوں کے ووٹوں کی بنیاد پرسرکار میں چنے جانے کے بعد انہیں اس ملک کا شہری نہیں مانا جا رہا۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کرتے ہوئے ملک کا وزیر اعظم منتخب کیا، انہیں شہریت کا ثبوت دینے کی ضرورت کیوں ہے۔
الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ سے‘فرضی ووٹر’کو باہر نکالنے کا حوالہ دیتے ہوئے ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے لنک کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ حالانکہ جانکاروں نے کہا کہ جب ووٹر لسٹ کے مقابلے آدھار ڈیٹابیس میں پہلے سے ہی زیادہ خامیاں ہیں تو اسے ووٹر آئی ڈی سے جوڑکر حل کیسے نکالا جا سکےگا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹر آئی ڈی سے آدھار کو جوڑنے پر ڈپلی کیٹ اور بوگس ووٹروں کو باہر کیا جا سکےگا۔
ووٹر لسٹ سے دلت اور مسلمانوں کے نام مبینہ طور پرغائب کیے جانے کے موضوع پر سماجی کارکن اور سافٹ ویئر انجینئر خالد سیف اللہ سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔