نرگس محمدی کو ایران میں خواتین پر ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کرنے اور سب کے لیے انسانی حقوق اور آزادی کو فروغ دینے کے لیے امن کا نوبیل انعام دیا گیا ہے۔ محمدی کو 13 بار گرفتار کیا گیا ہے، پانچ بار قصوروار ٹھہرایا گیا ہے اور مجموعی طور پر 31 سال قید اور 154 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔
ایران میں اگر گشتی دستے زبردستی حجاب پہنا رہے ہیں ہیں توہندوستان میں سرکاری گشتی دستے زبردستی حجاب اتار رہے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ ایران میں اسلامی حکومت مسلمانوں کو اپنے حساب سے پابندکرنا چاہتی ہے اور ہندوستان میں ایک ہندو حکومت مسلمانوں کو اپنے قاعدوں میں قید کرنا چاہتی ہے۔
حقوق نسواں کی علمبردارکملابھسین اپنی سادگی اور صاف گوئی سےکسی بھی مسئلہ کےاندرون تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی تھیں۔انہوں نے ماہرین تعلیم اورحقوق نسواں کے علمبرداروں کےدرمیان جس سطح کی عزت حاصل کی، وہ سماجی کارکنوں کے لیےعام نہیں ہے۔ان کے لیے وہ ایک آئی-کان تھیں،تانیثی ڈسکورس کو ایک نئے نظریے سے برتنے کی ایک کسوٹی تھیں۔
ہندوستان اورجنوب ایشیائی خطے میں تحریک نسواں کی علمبردار رہیں 75 سالہ کملا کا سنیچر کوانتقال ہو گیا۔ وہ صنفی مساوات ،تعلیم ، غریبی کے خاتمے،انسانی حقوق اور جنوبی ایشیا میں امن کے مسئلوں پر 1970 سے مسلسل سرگرم تھیں۔
امرتا کے ادبی اظہار کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے عورتوں کے لیے ایک دنیا خلق کی ۔جس میں بغاوت بھی تھی اور عشق کی آوارگی بھی ۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت والی سہ رکنی بنچ نے کہا کہ ہادیہ بالغ ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق شادی کرسکتی ہے۔اس لئے ایجنسی اس کے نکاح کی جانچ نہیں کرسکتی ۔
ہادیہ کیس میں تبدیلی مذہب کی آزادی اور اس معاملے کودہشت گردی سے جوڑنے پر منیشا سیٹھی کا تبصرہ۔
حقوق نسواں کے لیے جد و جہد کر نے والی کئی تنظیموں نے کل جنتر منتر پر پرزور مظاہرہ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ہادیہ کو والدین کی حراست سے آزاد کیا جائے اور اس کو اپنی مرضی سے زندگی […]
مسلم خواتین کے حقوق کے لئے لڑنے والی تحریک بھارتیہ مسلم مہیلا آندولن کی کہانی ماریہ سلیم کی زبانی