wrestlers protest

(بائیں سے)بھیوانی ضلع کے ایک کسان، اچینا گاؤں کی ایک شہید یادگار اور ونیش پھوگاٹ (تصویر: دیپک گوسوامی اور انکت راج/ دی وائر )

ہریانہ انتخابات: کتنا مضبوط ہے جوان، کسان اور پہلوان فیکٹر؟

فوج میں جوانوں کی قلیل مدتی بھرتی کے لیے لائی گئی ‘اگنی پتھ’ اسکیم، دہلی کی سرحدوں پر اپنے مطالبات پر ڈٹے کسان اور راجدھانی میں ہی پولیس کے ذریعے گھسیٹے گئے پہلوانوں کے معاملے ہریانہ کے موجودہ اسمبلی انتخابات پر شدید طور پر اثر انداز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

Anurag-Thakur-FB-e1645615018486

وزیر کھیل پہلوانوں کے مطالبات مان لیں گے، کیا اس بات پر یقین کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو: بدھ کو برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کررہے پہلوانوں – بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک کے ساتھ لمبی ملاقات کے بعد مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ انہوں نے پہلوانوں سے کہا ہے کہ وہ 15 جون تک احتجاج کورد کر دیں اور حکومت کی جانب سےکرائی گئی تمام یقین دہانیوں کو پورا کیا جائے گا۔

Balali-Khap-Mahapanchayat-Thumb

مہاپنچایت میں بولے کھاپ پردھان – ’لوک تنتر‘ کا ’تنتر‘ برج بھوشن کو بچا رہا ہے

ویڈیو: پہلوان وینیش اور سنگیتا پھوگٹ کےگاؤں بلالی میں 7 جون کو ‘سروکھاپ سروجاتیہ مہاپنچایت’ نے مطالبہ کیا ہے کہ جنسی ہراسانی کے معاملے میں بی جے پی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ اور ایسے ہی الزامات کا سامنا کر رہےہریانہ کے وزیر سندیپ سنگھ کی گرفتاری ہو۔ نیز، تمام اسپورٹس فیڈریشن سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو باہر کیا جائے۔

Rahul-Gandhi-Meenakshi-Lekhi

راہل گاندھی کا امریکہ میں وزیر اعظم پر طنز، صحافیوں کے سوالوں سے بھاگتیں مودی کی وزیر

ویڈیو: امریکہ میں کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بھگوان کے پاس بیٹھیں ہوں تو وہ انہیں بھی سمجھانا شروع کردیں گے کہ کائنات کیسے کام کرتی ہے۔ دوسری جانب ایک ویڈیو میں مرکزی وزیر میناکشی لیکھی سے جب پہلوانوں کے مظاہرے کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بھاگتی ہوئی نظر آ ئیں۔

Wretlers-protest-women-groups-thumb

’ملک جرائم سے پاک نہیں ہو رہا، جرائم پیشہ افراد بے خوف ہو رہے ہیں‘

ویڈیو: جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے خلاف احتجاج کرنے والے کھلاڑیوں کی حمایت میں دہلی کی دس خواتین تنظیمیں سامنے آئیں، جہاں ہزار سے زیادہ خواتین نے ایک مارچ نکالتے ہوئے سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Wrestlers-Protest-2

جنتر منتر پر پہلوانوں کے مظاہرے کا 26 واں دن؛ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار ہے

ویڈیو: دہلی کے جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انصاف ملنے میں تاخیر بھی ناانصافی کے مترادف ہے۔

Wrestlers-Ptotest-delhi-Police-Thumb

’پولیس نے ہم سے مار پیٹ کی، اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم میڈل واپس کر دیں گے‘

ویڈیو: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کو لے کر دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کررہے پہلوانوں نے الزام لگایا کہ بدھ کی رات نشے میں دھت دہلی پولیس کے اہلکاروں نے ان کے ساتھ بدسلوکی اور گالی گلوچ کی۔

Wrestlers-Ptotest-Thumb

’پہلوانوں کے احتجاج کو ذات پات میں تقسیم نہ کریں، پورا ملک بیٹیوں کے ساتھ کھڑا ہے‘

ویڈیو: نئی دہلی کے جنتر منتر پرریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پر خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کی جانچ کو لے کر احتجاج کر رہے پہلوانوں کی حمایت میں پہنچے لوگوں سےبات چیت۔

جنتر منتر پر احتجاج کے دوران وینیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک کے ساتھ بجرنگ پونیا میڈیا سے بات کر تے ہوئے۔ (تصویر: ٹوئٹر/بجرنگ پونیا)

آئی او اے ایتھلیٹ کمیشن نے پہلوانوں کی حمایت میں بیان تیار کرنے کے بعد جاری نہیں کیا

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے دس رکنی ایتھلیٹ کمیشن کے کچھ ممبران نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت میں ایک بیان تیار کیا تھا، لیکن ایک سینئر رکن کی دخل اندازی کے بعد اسے جاری نہیں کیا گیا۔ اس کمیشن کی چیئرپرسن سابق اولمپیئن اور باکسر میری کوم ہیں۔

maxresdefault-4

پہلوانوں کا احتجاجی مظاہرہ: ایف آئی آر کے باوجود ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟

ویڈیو: دہلی پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خواتین ریسلرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے باوجود جنتر منتر پر پہلوانوں کا مظاہرہ جاری ہے۔ انہوں نے سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔