Yogi Gov

یوگی آدتیہ ناتھ۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

سنبھل فسادات: 46 سال بعد پھر سے کھلے گا کیس، یوپی سرکار  نے دیے نئے سرے سے جانچ کے حکم

مارچ 1978 میں ہولیکا دہن کی جگہ کو لے کر دو برادریوں کے درمیان کشیدگی کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ افواہ پھیلی کہ ایک دکاندار نے دوسری برادری کے ایک شخص کو قتل کر دیا ہے، جس کی وجہ سے فسادات پھوٹ پڑے۔ اب اتر پردیش حکومت نے نئے سرے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور پولیس سے کہا ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے۔

وزیر اور ایم ایل اے شہید کیپٹن شبھم گپتا کی والدہ کو چیک دیتے ہوئے فوٹو شوٹ کروا رہے ہیں۔ (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر اسکرین گریب)

یوگی حکومت کے وزیر فوٹو شوٹ کرواتے رہے، شہید کی ماں روتے ہوئے کہتی رہیں تماشہ مت بناؤ

اتر پردیش میں آگرہ کے کیپٹن شبھم گپتا 22 نومبر کو جموں و کشمیر کے راجوری میں ایک مٹھ بھیڑ کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ واقعہ کے بعد اتر پردیش حکومت کے وزیر یوگیندر اپادھیائے اور ایم ایل اے ڈاکٹر جی ایس دھرمیش مالی مدد کے طور پر چیک دینے ان کے گھر پہنچے تھے۔ ان رہنماؤں نے شہید کی سوگوار والدہ کو چیک حوالے کرتے ہوئے تصویریں کھنچوانا شروع کر دیں۔