مہاراشٹر

جھوٹے انتخابی حلف نامہ معاملے پر سپریم کورٹ نے دیویندر فڈنویس کی عرضی خارج کی

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس پر 2014 کے انتخابی حلف نامے میں مبینہ طور پر اپنے خلاف زیر التوا دو مجرمانہ معاملوں کی جانکاری نہیں دینے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں 2019 میں فڈنویس کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

بھیما کورےگاؤں: بامبے ہائی کورٹ نے گوتم نولکھا، آنند تیلتمبڑے کی پیشگی ضمانت عرضیاں خارج کیں

بامبے ہائی کورٹ نے ایلگارپریشد کے مبینہ طورپر ماؤنوازوں سے رابطہ کے معاملے میں شہری حقوق کے کارکن گوتم نولکھا اور آنند تیلتمبڑے کو گرفتاری سے عبوری راحت کی مدت چارہفتے کے لئے بڑھا دی تاکہ وہ سپریم کورٹ میں اپیل کر سکیں۔

بھیماکورے گاؤں: این آئی اے نے ایف آئی آر سے سیڈیشن کے الزام ہٹائے، یو اے پی اے کے تحت 11 لوگوں پر معاملہ درج

مرکزی وزارت داخلہ کےذریعے بھیما کورےگاؤں تشدد کی جانچ این آئی اے کو سونپے جانے کے بعد ایجنسی کےذریعے درج ایف آئی آر میں اس معاملے میں گرفتار نو سماجی کارکنان اور وکیلوں کےساتھ سماجی کارکن گوتم نولکھا اور پروفیسر آنند تیلتمبڑے کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔

ایلگار پریشد معاملے کے دستاویزوں کے لئے این آئی اے نے اسپشل یو اے پی اے کورٹ میں کی اپیل

این آئی اے افسروں کی ایک ٹیم نے سوموار کو پونے سٹی پولیس کو مطلع کیاتھا کہ ایجنسی ایلگارپریشدمعاملے کی تفتیش کرے‌گی، جس میں پونے پولیس نے اب تک 23لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

مہاراشٹر کے بعد راجستھان کے اسکولوں میں بھی 26 جنوری سے پڑھی جائے گی آئین کی تمہید

راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ ملک میں جس طرح کا ماحول بنایا جا رہا ہے، اس میں ہمارے آئین بننے کی تمہید اور جذبات کی تشہیر سے ہی ہم ملک میں ہم آہنگی، اتحاد، سالمیت کو قائم رکھ سکتے ہیں۔

مرکز نے این آئی اے کے حوالے کیا بھیما کورےگاؤں معاملہ، مہاراشٹر حکومت نے کیا اعتراض

مہاراشٹر کی شیوسینا-این سی پی-کانگریس حکومت کے ذریعے بھیماکورےگاؤں تشدد معاملے کے ملزمین کے خلاف فردجرم کے تجزیہ کے لئےکئے گئے اجلاس کے ایک دن بعد جمعہ کو مرکزی وزارت داخلہ نے معاملے کو این آئی اے کو سونپ دیا۔

مہاراشٹر: 26 جنوری سے اسکولوں میں آئین کی تمہید ہوگی لازمی

کانگریس ایم ایل اے اور وزیر ورشا گایک واڑ نے کہا کہ طلبا آئین کی تمہید کی پڑھنت کریں گے تاکہ وہ اس کی اہمیت جانیں۔ حکومت کی یہ کافی پرانی تجویز ہے لیکن ہم اس کو 26 جنوری سے نافذ کریں گے۔ وزیر نے کہا کہ طلبا ہر روز صبح کی پریئر کے بعد تمہید کی پڑھنت کریں گے۔

حکومت کے پاس مورتیوں کے لیے پیسہ ہے، پبلک ہیلتھ کے لیے نہیں: بامبے ہائی کورٹ

مہاراشٹر کے دو اسپتالوں کو سرکاری مدد دینے سے متعلق ایک معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ پبلک ہیلتھ سرکاروں کے لیے کبھی بھی ترجیح میں نہیں رہی۔ بچے مر رہے ہیں اور راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات میں سرکار کی پوری مشینری کچھ نہیں کر رہی ہیں۔

مہاراشٹر: سینچائی گھوٹالہ میں اے سی بی نے اجیت پوار کو کلین چٹ دی

بامبے ہائی کورٹ میں اینٹی کرپشن بیورو کے ذریعے جمع کئے گئے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ودربھ سینچائی ترقیاتی کارپوریشن کے چیئر مین اجیت پوار کو ایگزیکٹوایجنسیوں کے کاموں کے لئے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا کیونکہ ان کے پاس کوئی آئینی ذمہ داری نہیں ہے۔

بی جے پی کو چندہ دینے والی کمپنیوں کو ملا بلیٹ ٹرین کا ٹینڈر

بی جے پی کے ذریعے ٹیرر فنڈنگ معاملے میں جانچ کا سامنا کررہی آرکےڈبلیو ڈیولپرس لمیٹڈ نام کی کمپنی سے بڑا چندہ لینے کے بعد ایک نئے انکشاف میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بی جے پی کو چندہ دینے والی کئی کمپنیوں کو بلیٹ ٹرین کا ٹینڈر ملا ہے۔

مودی چاہتے تھے کہ ہم ساتھ مل‌کر کام کریں، میں نے ان کی تجویز ٹھکرا دی: شرد پوار

این سی پی چیف شرد پوار نے کہا کہ مودی حکومت نے ان کو ملک کا صدر بننے کی تجویز نہیں دی تھی۔ حالانکہ، انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت والے کابینہ میں ان کی بیٹی اور بارامتی سے لوک سبھا ممبر سپریا سلے کو وزیر بنانے کی تجویز ملی تھی۔

چالیس ہزار کروڑ روپے بچانے کے لئے فڈنویس کو سی ایم بنایا تھا: بی جے پی ایم پی اننت ہیگڑے

بی جے پی رکن پارلیامان اننت ہیگڑے نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر میں فلاح وبہبود کےلئے آئے 40 ہزار کروڑ روپے کو شیوسینا-این سی پی-کانگریس اتحاد کے ذریعے غلط استعمال سے بچانے کے لئے بی جے پی نے ‘ ڈراما’کیا۔ دیویندر فڈنویس وزیراعلیٰ بنے اورپندرہ گھنٹے کے اندر یہ رقم مرکز کو واپس کر دی۔ فڈنویس نے اس بیان کی تردید کرتےہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا۔

مہاراشٹر: ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے ثابت کی اکثریت، بی جے پی  نے کیا واک آؤٹ

ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے سنیچرکو288رکنی مہاراشٹر اسمبلی میں169ایم ایل اے کی حمایت حاصل کر لی۔ اسمبلی کا سیشن اصولوں کے مطابق نہیں چلانے کا الزام لگاتے ہوئےسابق وزیر اعلیٰ دیویندرفڈنویس کی قیادت میں بی جے پی نے ایوان کا بائیکاٹ کیا۔

منافع بخش پی ایس یو کو مودی کے دوستوں کو  بیچا جا رہا ہے: سونیا گاندھی

سونیا گاندھی نے حکومت پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منافع کمانے والے پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس (پی ایس یو)کو پی ایم مودی کے دوستوں کو بیچا جا رہا ہے۔غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ سمیت 28 پی ایس یو میں اپنی حصہ داری بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہاراشٹر: دیر رات شرد پوار سے ملے اجیت پوار، کہا-میں این سی پی میں تھا اور اب بھی ہوں

این سی پی رہنما نواب ملک نے اجیت پوار کے بارے میں کہا کہ آخرکار انہوں نےاپنی غلطی مان لی۔ یہ ایک خاندانی معاملہ تھا اور پوار صاحب نے ان کو معاف کر دیاہے۔ وہ پوری طرح سے پارٹی میں ہیں اور پارٹی میں ان کا عہدہ برقرار ہے۔ وہیں،مہاراشٹر اسمبلی کے خصوصی سیشن میں پہنچے اجیت پوار کو ان کی چچیری بہن سپریا سلےنے گلے لگایا۔

مہاراشٹر: اسمبلی میں وزیراعلیٰ کو چھوڑ کر باقی ممبر وں نے لیا حلف

مہاراشٹر اسمبلی کے سکریٹری نے کہا کہ سب سے پہلے حلف وزیراعلیٰ لیتے ہیں اور ان کے بعد دیگر ممبروں کو حلف دلوایا جاتا ہے۔حالانکہ، سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب کروانا ضروری ہو گیا تھا۔ اجیت پوار، چھگن بھجبل، اشوک چوہان اور پرتھوی راج چوہان حلف لینے والوں میں شامل رہے۔

میڈیا بول: کس طرف جائے گا مہاراشٹر

ویڈیو: گزشتہ سنیچر مہاراشٹر سے صدر راج ہٹا لیا گیا اور بی جے پی رہنما دیویندر فڈنویس نے ریاست کے وزیراعلیٰ اور این سی پی رہنما اجیت پوار نے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس کے بعد این سی پی میں ایم ایل اے کی کھیچ تان کے حالات سامنے آئے۔ میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں ارملیش مہاراشٹر کی سیاسی اٹھاپٹک پر سینئر صحافی وینکٹیش کیسری، بزنس اسٹینڈرڈ کی پالیٹیکل ایڈیٹر ادیتی اور دی وائر کے ڈپٹی ایڈیٹر اجئے آشیرواد سے بات چیت کر رہے ہیں۔

مہاراشٹر: سینچائی گھوٹالہ کے 9 معاملے میں جانچ بند، اے سی بی نے کہا اجیت پوار کو کلین چٹ نہیں

مہاراشٹر اے سی بی کے سینئر افسروں نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ جن 9 معاملوں کو بند کیا گیا وہ ٹینڈروں کی روٹین جانچ سے جڑے تھے، جن میں مکمل ضابطے کی پیروی نہیں کی گئی تھی۔ جن معاملوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ان میں جانچ جاری ہے۔

مہاراشٹر : ’آپریشن لوٹس‘ کے ساتھ بی جے پی کر رہی اکثریت ثابت کرنے کی تیاری

بی جے پی کے ‘آپریشن لوٹس ‘ مہم کو اس کے چار سینئر رہنما رادھاکرشن وکھے-پاٹل، گنیش نائک، بابن راؤ پاچپُتے اور نارائن رانے چلا رہے ہیں۔ یہ چاروں رہنما این سی پی اور کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر : اقتدار کے گھماسان میں 13 آزاد اور چھوٹی جماعتوں کے 16 ایم ایل اے پر ٹکی نظر

کانگریس اور این سی پی کے ساتھ اتحاد کو لےکر بات چیت کر رہی شیوسینا کادعویٰ ہے کہ اپنے 56 ایم ایل اے کےعلاوہ اس کو سات ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے۔ ریاست میں 105 ایم ایل اے کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کادعویٰ ہے کہ اس کو 14 دیگر ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے ایم ایل اے اجیت پوار کے ساتھ ہیں۔

مہاراشٹر: اکثریت ثابت کر نے کی مانگ پر کل صبح 10:30 بجے فیصلہ سنائے‌ گا سپریم کورٹ

دیویندر فڈنویس کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف دلانے کے مہاراشٹر کے گورنر کےفیصلے کو چیلنج دینے والی شیوسینا-این سی پی-کانگریس کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئےسپریم کورٹ کے تین ججوں کی بنچ نے سوموار کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

بی جے پی نے جمہوریت کی سپاری لی، شاہ کے ’ہٹ مین‘ ثابت ہوئے کوشیاری: کانگریس

مہاراشٹر کے وزیراعلی ٰکے طور پر دیویندر فڈنویس کی حلف برداری کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل نے کہا کہ یہ ریاست کے لئے ایک سیاہ دن ہے۔ بی جے پی نے بےشرمی کی تمام حدیں لانگھ دی ہیں۔

مہاراشٹر: این سی پی-شیو سینا نے کہا-حکومت بنانے کے لیے بی جے پی کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں

وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیو سینا چیف ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب سے انتخابات کا اعلان نہیں ہونا چاہیے اور’ میں واپس لوٹوں گا‘ کہنے کے بجائے کچھ لوگوں کو فیویکول کا استعمال کر کے کرسی سے چپک جانا چاہیے۔

مہاراشٹر: دیویندر فڈنویس بنے وزیراعلیٰ اور اجیت پوار نے لیا نائب وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف

این سی پی رہنما شرد پوار نے جمعہ کی شام اعلان کیا تھا کہ شیوسینا-این سی پی-کانگریس کے درمیان ایک سمجھوتہ ہوا ہے کہ ادھو ٹھاکرے اگلے پانچ سال کے لئے وزیراعلیٰ ہوں‌گے، جو اتحاد کے متفقہ امیدوار تھے۔

بھیما کورے گاؤں معاملہ: عدالت نے گوتم نولکھا کی ضمانت عرضی خارج کی

پونے کی اسپیشل کورٹ نے کہا کہ پہلی نظر میں نولکھا کے خلاف ایسے ثبوت ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ وہ ممنوعہ تنظیم کے ایک ممبر ہی نہیں بلکہ فعال رہنما ہیں۔ اس لیے ان کی حراست میں پوچھ تاچھ ضروری ہے۔ بھیما کورے گاؤں تشدد معاملے میں گوتم نولکھا کو سپریم کورٹ سے گرفتاری سے تحفظ ملا ہوا تھا۔

بی جے پی، پی ڈی پی سے ہاتھ ملا سکتی ہے تو شیوسینا، این سی پی اور کانگریس سے کیوں نہیں: سنجے راؤت

شیوسینا رہنما سنجے راؤت نے کہا کہ گورنر نے ہمیں 24 گھنٹے دیے ہیں جبکہ بی جے پی کو 72 گھنٹے دیے گئے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم حکومت کی تشکیل کریں لیکن کچھ لوگ ریاست کو گورنر راج کی طرف لے جانے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔

مہاراشٹر: حکومت کی تشکیل میں تاخیر پر بولے سنجے راؤت، شیوسینا میں کوئی دشینت چوٹالا نہیں، جس کے والد جیل میں ہوں

شیوسینا رکن پارلیامان سنجے راؤت نے کہا کہ ہم اتحاد کے دھرم پر عمل کرتے ہیں۔ ہمارے پاس اختیار اور بھی ہیں لیکن اس اختیار کو منظور کرنے کا گناہ ہم نہیں کرنا چاہتے۔ شیوسینا ہمیشہ سچ اور پالیسی کی سیاست کرتی آئی ہے۔

اقتصادی بحران کو لے کر شیو سینا کا حکومت پر طنز کہا-اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی…؟

شیوسینا نے اپنے ماؤتھ پیس‘سامنا’میں فلم شعلہ کے اس ڈائیلاگ سے ملک میں اقتصادی بحران اور تیوہاروں کے موقع پر بازاروں سے غائب رونق کے لیے سرکار کی نوٹ بندی اور غلط طریقے سے جی ایس ٹی کونافذ کرنے کو ذمہ دار بتایا ہے۔

بھیما کورے گاؤں: سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کی گرفتاری سے تحفظ کی مدت چار ہفتہ بڑھائی

بھیما کورےگاؤں تشدد معاملے میں مہاراشٹر حکومت کے وکیل نے جب ہیومن رائٹس کارکن گوتم نولکھا کو اور عبوری تحفظ دئے جانے کی مخالفت کی تو سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ انہوں نے ایک سال سے زیادہ وقت تک ان سے پوچھ تاچھ کیوں نہیں کی۔

بھیما کورے گاؤں معاملہ: بامبے ہائی کورٹ کا 3 سماجی کارکنوں کو ضمانت دینے سے انکار

سماجی کارکن سدھا بھاردواج ، ارون پھریرا اور ورنن گونجالوس کو جنوری 2018 میں مہاراشٹر کے بھیما کورے گاؤں میں ہوئے تشدد کے بارے میں ماؤوادیوں سے مبینہ لنک ہونے کے الزام میں 28 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

کشمیر میں سیاحت وینٹی لیٹر پر ہے، یہ تب بحال ہوگا جب مواصلاتی نظام پر لگی پابندیاں ختم ہوں گی: کاروباری

حکومت نے دو مہینے بعد سیاحوں کے لیے کشمیر میں سفر کی پابندیاں ہٹا دی ہیں،لیکن سیاحت سے جڑے کاروباری پرجوش نظر نہیں آرہے ہیں۔ آرٹیکل 370 کو ہٹانے سے پہلے گزشتہ 2 اگست کو سکیورٹی کے تحت سبھی سیاحوں کو وادی چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔