بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں سوموار کو ہوئے تشدد کے جواب میں آج صبح یہاں بھیڑ جمع ہوئی اور ایم ایل اے کے گھروں کو نشانہ بنایا ۔کہا جارہا ہے کہ بھیڑ نے صرف دلت ایم ایل اے کے گھروں کو ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ یہاں ایک مال میں بھی آگ لگادی ۔
نئی دہلی : ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف سوموار کو جو مظاہرہ شروع ہوا تھا ،وہ آج منگل کو بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔آج تک کے مطابق راجستھان کے کرولی میں بھیڑ نے گھروں کو نشانہ بنایا ۔بھیڑ ہنڈون سے موجودہ ایم ایل اے راجکماری جاٹو اور سابق ایم ایل اے بھروسی لال جاٹو کے گھروں میں آگ لگا دی ہے۔واضح ہو کہ یہ دونوں لیڈر دلت کمیونٹی سے آتے ہیں ۔راجکماری جاٹو بی جے پی سے ایم ایل اے ہیں جبکہ بھروسی لال کانگریس کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں ۔
بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں سوموار کو ہوئے تشدد کے جواب میں آج صبح یہاں بھیڑ جمع ہوئی اور ایم ایل اے کے گھروں کو نشانہ بنایا ۔کہا جارہا ہے کہ بھیڑ نے صرف دلت ایم ایل اے کے گھروں کو ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ یہاں ایک مال میں بھی آگ لگادی ۔بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے ۔اس معاملے میں پولیس انتظامیہ کی بڑی چوک سامنے آرہی ہے ۔سوال اٹھ رہے ہیں کہ 144کے باوجود اتنی تعداد میں لوگ کیسے جمع ہوگئے۔
غور طلب ہے کہ ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد مختلف تنظیموں کے ذریعے 2 اپریل کو بلائے گئے بھارت بند کا ملک بھرمیں بڑے پیمانے پر اثر دیکھا گیا۔اور اس سلسلے میں تشدد کی خبریں بھی موصول ہوئیں ۔مدھیہ پردیش گوالیار اور مرینا ضلع میں تشدد کے دوران گولی لگنے سے چار لوگوں کی موت کی خبروں کے علاوہ راجستھان کے الور ضلع سے بھی موت کی خبر آئی تھی۔
Categories: خبریں