ادبستان

فوٹو فیچر: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قرآن کے بیش قیمتی نسخوں کی نمائش

فوٹو فیچر : ذاکر حسین لائبری میں قرآن کے ہاتھ سے لکھے ہوئے تقریباً 100 قدیم نسخے موجود ہیں۔ ان میں سے کچھ 400 سال پرانے بھی ہیں۔

یہ نمائش جامعہ کی ذاکر حسین سینٹرل لائبریری میں 25 جون 2018 تک جاری رہے گی /تصویر: حسن اکرم

یہ نمائش جامعہ کی ذاکر حسین سینٹرل لائبریری میں 25 جون 2018 تک جاری رہے گی /تصویر: حسن اکرم

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی کی ذاکر حسین لائبریری میں قران کےبیش قیمتی نسخوں کی نمائش لگائی گئی ہے۔ایران کلچر ہاؤس کے زیر اہتمام چلنے والے ادارہ نور مائکرو فلم انٹر نیشنل سینٹر اور جامعہ کے اشتراک سے اس نمائش میں نوع بہ نوع کاغذات اور کپڑوں پر لکھے قرآنی آیات کے نمونے اور نسخے رکھے گئے ہیں۔ اس میں جہاں جانوروں کی ہڈیوں سے کڑھائی کئے گئے قرانی آیات کے نمونے موجود ہیں وہیں قرآنی آیات سے منقش وہ قمیص بھی نمایاں ہے جسے پہن کر عہد وسطیٰ کے مسلمان فوجی جنگ کرتے تھے اور یہ عقیدہ رکھتے کہ اس قمیص کی برکت سے وہ ہر بلا سے محفوط رہیں گے۔  واضح رہے کہ 11 جون 2018 کو شروع ہونے والی یہ نمائش 25 جون 2018 تک جاری رہے گی۔

2016 میں بھی اس لائبریری میں قرآن کے نسخوں کی نمائش لگائی گئی تھی۔ اس نمائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے جامعہ کے لائبریرین ڈاکٹر جے ایچ عابدی نے دی وائر کو بتایا کہ؛

ذاکر حسین لائبری میں قرآن کے ہاتھ سے لکھے ہوئے تقریباً 100 قدیم نسخے موجود ہیں۔ ان میں سے کچھ 400 سال پرانے بھی ہیں۔ لہذا اس نمائش کے ذریعہ لوگوں کو ان نسخوں سے واقف کرانے کی کوشش کی جاتی ہے اور چوں کہ قرآن مجید رمضان میں نازل ہوا تھا۔ اس لئے دونوں بار یہ نمائش رمضان میں لگائی گئی۔ جے ایچ عابدی نے مزید کہا کہ میں نے وائس چانسلر طلعت احمد سے گزارش کی ہے کہ یہ نمائش آئندہ سال بھی رمضان میں لگائی جائے۔

اس نمائش میں ایرانی خطاط محمد غوث کا 30 دفتروں میں لکھے قرآن کا ایک نمونہ بھی رکھا گیا ہے۔اس بڑے سائز کے دفتر کی لمبائی 200 سینٹی میٹر(سی ایم) اور چوڑائی 150 سی ایم ہے۔ یہ دفتر کوئی 300سال پرانا ہے۔ محمد غوث نے اس کے تیسوں دفتر بڑودرہ، گجرات کی جامع مسجد کو ہدیہ کیا تھا لیکن گزرتے زمانے کے ساتھ یہ خراب ہونے لگے۔ مسجد میں بارش کا پانی ٹپکنے کی وجہ سے اس کے کاغذات  آپس میں چپک گئے اور لکھے حروف مٹنے لگے۔ اس لیے اب اس کو بہتر شکل دینے کے لئے نور مائکرو فلم انٹرنیشنل سینٹر کے حوالے کیا گیا ہے۔ یہ جانکاری اس نسخے پر کام کرنے والے حیدر زیدی نے دی۔

یہ نمائش سنیچر اور اتوار کے علاوہ ہفتے کے پانچوں دن کھلی رہتی ہے اور جامعہ کے باہر سے بھی لوگ اس میں آتے ہیں۔اس نمائش میں آئے سید عبد الکریم حیدر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ یہاں میں نے قرآن کے انوکھے نمونے دیکھے۔ قمیص پر لکھے قران کا نمونہ بھی دیکھا۔ اس سے پہلے ایسا قمیص میں نے لال قلعہ کے میوزیم میں دیکھا تھا۔

عبدالکریم2016 میں بھی اس نمائش میں آئے تھے۔وہ کہتے ہیں؛اس نمائش میں کچھ اور نئی  چیزیں دیکھنے کو ملیں۔ کوفی، نستعلیق اور نسخ جیسے کئی رسم الخط میں لکھے قرآنی آیات کے نمونے میں نے دیکھے۔اسی طرح جامعہ میں شعبہ عربی کے طالب علم عبد الرشید اس نمائش کے قدیم ترین نسخوں کو دیکھ کر کہتے ہیں؛جب میں ان نمونوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے قرآن میں اللہ کا کیا وہ وعدہ یاد آتا ہے کہ اس نے قرآن نازل کیا ہے اور وہ اس کی حفاظت کرے گا۔

25 جون دوپہر کو اس نمائش کے اختتام سے قبل وہاں قرآن کے موضوع پر ہی ایک پروگرام منعقد ہوگا جس کوہمالیہ ڈرگس کمپنی کے جنرل منیجر ڈاکٹر ایس فاروق اور المصطفی انٹرنیشنل یونی ورسٹی، نئی دہلی کے نمائندہ محمد رضا صالحی شریک ہوں گے۔ان کے علاوہ آچاریہ پرمود کرشنن اور فتح پوری مسجد کے امام مفتی مکرم کی شرکت متوقع ہے۔

آیئے ! تصویروں کے سہارے اس نمائش کی سیر کرتے ہیں:

 

1.کپڑے پر منقش سورہ بقرہ کے آیات 

کپڑے پر منقش سورہ بقرہ کے آیات /تصویر: حسن اکرم

تصویر: حسن اکرم

2.مختلف رسم الخط میں لکھے قرانی آیات

تصویر: حسن اکرم

تصویر: حسن اکرم

3.کوفی اسکرپٹ میں لکھے قرآنی آیات کا نمونہ

تصویر: ماجد عالم

تصویر: ماجد عالم

4.مغل عہد کا قرانی آیات سے منقش کرتا: تبرک کے طور پر اسے پہن کر جنگجو میدان میں جاتے تھے

تصویر: ماجد عالم

تصویر: ماجد عالم

5.جانوروں کی ہڈی سے بنی یہ تختی جس پر آیۃ الکرسی اور چاروں قل کی کڑھائی کی گئی ہے

تصویر: حسن اکرم

تصویر: حسن اکرم

6.لکڑی پر کلمہ شہادت اورسورہ اخلاص کی کڑھائی

تصویر: حسن اکرم

تصویر: حسن اکرم

7.ہڈی سے بنی تختی پر ہڈی سے منقش سورۃ الناس

تصویر: حسن اکرم

تصویر: حسن اکرم

8. 200 سینٹی میٹر لمبا اور 150 سینٹی میٹر عرض والے قرآن کا دفتر۔ اس طرح کے 30 دفتروں میں ایرانی خطاط محمد غوث نے مکمل قرآن لکھا تھا۔

تصویر: حسن اکرم

تصویر: حسن اکرم

9.تین سو سال پرانے اس نسخے کے حروف بارش کا پانی ٹپکنے کی وجہ سے کچھ یوں مٹ گئے تھے۔ اس پر نور مائکرو فلم انٹرنیشنل سینٹرکام  کر رہی ہے۔

تصویر: حسن اکرم

تصویر: حسن اکرم

10.مٹے حروف کو لکھتے ہوئے نور مائکرو فلم انٹرنیشنل سینٹر کے خطاط حیدر زیدی

تصویر: حسن اکرم

تصویر: حسن اکرم

11.آٹھ سینٹی میٹر لمبائی اور چوڑائی والے قرآن کا قدیم نسخہ

تصویر: ماجد عالم

تصویر: ماجد عالم