خبریں

کیرل :200 سے زیادہ لوگوں کی موت، اگلے 5 دن تک کم بارش ہونے کی امید

محکمہ موسمیات نے بھی اگلے 5 دن تک کم بارش ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ساتھ ہی کرناٹک میں 3500لوگوں کو بچایا گیا ہے جبکہ تمل ناڈو میں 14000لوگوں کو کیمپ میں بھیج دیا گیا ہے۔

علامتی تصویر / فوٹو : پی ٹی آئی

علامتی تصویر / فوٹو : پی ٹی آئی

نئی دہلی:صدی کےسب سے خوفناک سیلاب کا سامنا کر رہے کیرل کے لئے اتوار کو تھوڑی راحت  رہی۔  ٹائمس نیوز نیٹ ورک کی ایک خبر کے مطابق محکمہ موسمیات نے بھی اگلے 5 دن تک کم بارش ہونے کی امید ظاہر کی ہے ۔ ادھر کیرل میں بارش کی وجہ سے 8 اگست سے اموات کے اعداد و شمار 200 پار‌کر گئے ہیں۔  حالانکہ بارش کے بعد بھی کیرل کے سامنے ابھی کئی چیلنج ہیں جس میں بیماریاں سب سے اہم ہیں۔

کیرل میں اس پانی سے ہونے والی بیماریوں کے قہر سے بچنے کے لئے خبردار کیاگیا ہے۔  ہیلتھ ایکسپرٹس کا ماننا ہے کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے لیپٹوسپائروسس کے معاملے تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔  یہ بیکٹیریا سے پھیلنے والی بیماری ہے جو انسان اور جانور دونوں کو اپنا شکار بنا سکتی ہے۔

سیلاب کی وجہ سے کیرل کی سڑکوں کو بھی کافی نقصان ہوا ہے جن کی مرمت کے لئے بجٹ کا شروعاتی تخمینہ 4441 کروڑ روپے کا لگایا جا رہا ہے۔  سی ایم پی وجین نے بتایا، ‘ این ایچ اے آئی اور پی ڈبلیو ڈی مل‌کر سڑکوں کی جلد تعمیرنو کے لئے تیار ہیں۔

دریں اثنا کرناٹک میں 3500لوگوں کو بچایا گیا ہے جبکہ تمل ناڈو میں 14000لوگوں کو کیمپ میں بھیج دیا گیا ہے۔