بدھ کی صبح روپیہ 73.26پر کھلا تھا۔ اس میں گراوٹ مسلسل جاری ہے۔ ڈالر کے مقابلے 43 پیسے گر کر 73.34روپے کی ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
نئی دہلی: تیل کی بڑھتی قیمتوں اور کیپیٹل کلیرینس جاری رہنے کے بیچ امپورٹرس سے امریکی کرنسی کے لیے مضبوط مانگ کی وجہ سے ہندوستانی روپیہ بدھ کو پہلی بار ڈالر کے مقابلے گر کر ریکارڈ 73 روپے سے نیچے چلا گیا۔ انٹر بینک فارین ایکس چینج (فاریکس)بازار میں گھریلو کرنسی شروعاتی کاروبار میں امریکی ڈالر کے مقابلے 43 پیسے گر کر 73.34روپےپر پہنچ گئی ۔
روپیہ 73.26پر کھلا اور آگے اور گر کر ڈالر کے مقابلے 73.34روپے کی ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا تھا کہ روپے میں گراوٹ گلوبل فیکٹرس کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ دوسری کرنسی کے مقابلے میں روپے کی حالت بہتر ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر آپ گھریلو معاشی حالات اور گلوبل حالات کو دیکھیں تو اس کے پیچھے کوئی گھریلو وجہ نظر نہیں آئے گی۔
اس کے پیچھے کی وجہ عالمی ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ ڈالر تقریباً سبھی کرنسی کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہے۔ وہیں دوسری طرف روپیہ مضبوط ہوا ہے یا محدود دائرے میں رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روپیہ کمزور نہیں ہوا ہے۔ یہ دوسری کرنسی مثلاً پاؤنڈ اور یوروکے مقابلے میں مضبوط ہوا ہے۔ حالانکہ روپے میں تاریخی گراوٹ جاری ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں