خبریں

اسمبلی انتخابات 2018: راجستھان اور تلنگانہ میں ووٹنگ جاری

آج ہونے والے انتخابات کا نتیجہ 11 دسمبر کو آئے گا۔اس وقت راجستھان میں بی جے پی اور تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی حکومت ہے۔

علامتی تصویر

علامتی تصویر

نئی دہلی : پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے دور میں آج راجستھان اور تلنگانہ میں ووٹنگ کا دور جاری ہے۔اس سے قبل چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں (12 اور 20 نومبر)میں انتخابات ہوچکے ہیں ۔اسی طرح 28 نومبر کو مدھیہ پردیش اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کے ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ ان پانچو ں ریاستوں میں ہونے والے انتخابا ت کا نتیجہ 11دسمبر کو آئے گا۔

واضح ہوکہ تلنگانہ میں 119 اور راجستھان میں 200اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔جہاں راجستھان میں بی جے پی حکومت ہے وہیں آندھر پردیش میں علاقائی پارٹی تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس )کی  حکومت ہے۔

سیاسی مبصرین ان انتخابات کو 2019میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے ہونے والے سیمی فائنل کے طو ر پر دیکھ رہے ہیں ۔غور طلب ہے کہ 5 میں سے 3ریاستوں میں بی جے پی اور ایک میں کانگریس کی حکومت ہے۔جانکاروں کا کہنا ہے کہ 11دسمبر کو آنے والے نتائج میں کانگریس کو بڑھت ملنے کی امید ہے۔