خبریں

ہریانہ: لو میرج سے مبینہ طور پر ناراض بھائی نے بہن کی جان لی

ہریانہ کے سونی  پت  ضلع کا معاملہ ہے ۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی ، ماں ، بہن اور والد سمیت 6 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

فوٹو بہ شکریہ : انڈیا ریل انفو

فوٹو بہ شکریہ : انڈیا ریل انفو

نئی دہلی :ہر یانہ کے سونی پت ضلع کے سٹی تھانے کے کھندرائی گاؤں میں جھوٹی شان کے لیے ایک بھائی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گلا ریت کر بہن کی جان لے لی ۔ پولیس نے بتا یا کہ 22 سالہ ریتو نے ایک مہینے پہلے گاؤں میں اپنے ماموں کے یہاں رہ رہے ارجن کے ساتھ چنڈی گڑھ جا کر شادی کر لی تھی اور گاؤں سے باہر رہ رہی تھی ۔

پولیس سے کی گئی شکایت کے مطابق ریتو نے دو دن پہلے اپنی کو فون کرکے بیمار ہونے کی خبر دی تھی ،جس پر اس نے اس کو گاؤں آکر علاج کروانے کی بات کہی ۔

انہوں نے بتایا کہ ریتو اپنے شوہر ارجن کو لے گاؤں پہنچ گئی جہاں ہاسپٹل میں اس کے بھائی سندیپ ، بھائی کے دوست بنٹی ، بہن اور ماں نے اس سے ملاقات کی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے ریتو کی بہن اس کو گول گپہ کھلانے کے نام پر باہر لے گئی ، جہاں سندیپ اور اس کے دوستوں نے مل کر ریتو کی جان لے لی ۔

ارجن کے بیان  کی بنیا دپر پولیس نے بھائی سندیپ ، اس کی مان ، بہن اور متاثرہ کے والد کے علاوہ دو دوسر ےلوگوں کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے اور پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کروائے جانے کے بعد لاش اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)