خبریں

کانگریس کا الزام- چنمیانند کے ساتھ کھڑی ہے بی جے پی حکومت،معاملے پر خاموش کیوں ہیں وزیر اعظم

کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ ، چنمیانند  کے پیچھے کون ہے؟ ان کی مدد کو ن کر رہا ہے؟ چنمیانند کی گرفتاری کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ یہ حکومت کب تک خاموش رہے گی؟ 300 دنوں کا جشن منانے والی یوگی آدتیہ ناتھ  حکومت خاموش کیوں ہے؟ تتلی اڑانے والے وزیر اعظم نریندر مودی خاموش  کیوں ہیں؟

چنمیانند، فوٹو: پی ٹی آئی

چنمیانند، فوٹو: پی ٹی آئی

 نئی دہلی: سابق  مرکزی وزیرسوامی چنمیانند  کے خلاف ریپ کے الزام کو لے کر کانگریس نے جمعرات کواتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر  ملزم کےساتھ  کھڑے ہونے کا الزام لگایا ہے اور سوال کیاہے کہ وزیر اعظم  نریندر مودی اور بی جے پی کی سینئر رہنما اس معاملے پر چپ کیوں ہیں۔کانگریس جنرل سکریٹری پر ینکا گاندھی نے جمعرات کو الزام لگایا کہ اتر پردیش کی یوگی آ دتیہ ناتھ حکومت ریپ کے ملزم  سوامی چنمیانند کو  تحفظ دے رہی ہے ۔پر ینکا کے علاوہ کانگریس کے نیشنل جنرل سکریٹری پر نو جھانے  صحافیوں سے کہا ،اتر پردیش کی حکومت 300 دن مکمل کرنے جا رہی ہے۔ لیکن یہ حکومت  متاثرہ   کی کوئی خبر نہیں لے رہی ہے۔

مودی جی ،آپ کی پارٹی کی حکومت کارروائی کیوں نہیں کر رہی ہے؟پارٹی رہنما سپریا شرینیت نے کہا،’ عورت نے بولنے کی ہمت دکھائی اور  کئی بار بولی،لیکن اتر پردیش حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ لڑکی پریشان ہو کر کہتی ہے کہ میں خودکشی کر لوں گی۔یہ بہت افسوسناک ہے۔انہوں سوال کیا، چنمیانند  کے پیچھے کون ہے؟ ان کی مدد کو ن کر رہا ہے؟ چنمیانند کی گرفتاری کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ یہ حکومت کب تک خاموش رہے گی؟ 300 دنوں کا جشن منانے والی یوگی آدتیہ ناتھ  حکومت خاموش کیوں ہے؟ تتلی اڑانے والے وزیر اعظم نریندر مودی خاموش  کیوں ہیں؟ بی جے پی کی خواتین رہنما خاموش کیوں ہیں؟ سپریا نے  یہ الزام بھی لگایا کہ بی جے پی کی حکومت ملزم کےساتھ کھڑی ہے۔

کانگریس ترجمان شرمشٹھا  مکھرجی  نے کہا ،یہ معاملہ بہت سنگین ہے ۔ بی جے پی کے ایک سینئر رہنما کے خلاف الزام ہے ۔ہمارا سوال ہے کہ یہ معاملہ اناؤ معاملے کی طرف بڑھ رہا ہے ؟ کیا بی جے پی حکومت جان بوجھ کر متاثرہ کو انصاف سے محروم کر رہی ہے؟ شر مشٹھا نے الزام لگایا ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا خوب پرچار کیاجا رہا ہے۔لیکن اس کے لئے بہت کم بجٹ دیا گیا اور اس کا بھی زیادہ تر حصہ اشتہار پر خرچ کیا گیا ۔ یہ واضح ہے کہ حکومت صرف اشتہار پر دھیان دیتی ہے۔ غور طلب ہے کہ  چنمیا نند کے خلاف رپورٹ  درج نہ ہونے سے ناراض اسٹوڈنٹ نے بدھ کی صبح الہ آ باد ہائی کورٹ کا رخ  کیا۔متاثرہ  کا کہنا ہے کہ سوامی کی گرفتاری نہیں ہوئی تو وہ خود کشی کر لے گی۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)