خبریں

صحافی گوری لنکیش قتل معاملے میں ایس آئی ٹی نے ایک اور ملزم کو کیا گرفتار

سماجی کارکن اور صحافی گوری لنکیش کا پانچ ستمبر 2017 کو ان کے گھر کے باہر گولی مارکر قتل کر دیا گیا تھی۔ ایس آئی ٹی نے بتایا کہ گرفتار ملزم گوری لنکیش کے قتل کی سازش کا حصہ ہے اور اس معاملے میں 18واں ملزم ہے۔

گوری لنکیش، فوٹو: فیس بک

گوری لنکیش، فوٹو: فیس بک

نئی دہلی: سماجی کارکن اور صحافی گوری لنکیش کےقتل کی جانچ کر رہے اسپیشل  جانچ ٹیم نے اس معاملے میں ایک فرد کو گرفتار کیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے بیان جاری کرکے اس کی جانکاری دی۔ایس آئی ٹی نے ایک بیان  میں کہا کہ رشی کیش دیودکر عرف مرلی (44) فرار چل رہا تھا، اس کو جمعرات کو جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کے کتراس سے گرفتار کیا گیا ہے۔جانچ ٹیم کے مطابق ملزم مرلی صحافی لنکیش کے قتل کی سازش کا حصہ ہے اور وہ اس معاملے میں 18واں ملزم ہے۔

ایس آئی ٹی نے کہا، ‘شواہد کے لیے اس کے گھر کی تلاشی لی جا رہی ہے اور اسے جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائےگا۔’55 سالہ صحافی گوری لنکیش کا پانچ ستمبر 2017 کو ان کے گھر کے باہر گولی مارکر قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کےقتل کا شک  ایک ایسے گروپ  کے ممبر پر گیا تھا جورائٹ ونگ نظریات  سے متاثر تھا۔جانچ کرنے والوں  نے کہا کہ گروپ  نے ایسے لوگوں کی فہرست تیار کی تھی، جن کا وہ قتل کرنا چاہتا تھا اور اس فہرست میں آرٹسٹ گریش کرناڈ اور کے ایس بھگوان کا بھی نام تھا۔

دینک جاگرن کے مطابق، مرلی کچھ مہینوں سے دھنباد کے کتراس میں پہچان چھپاکر رہ رہا تھا۔ وہ کتراس میں پٹرول پمپ پر کیئرٹیکر کا کام کر رہا تھا۔ مرلی کو پولیس گوری لنکیش کےقتل کے علاوہ بھی چار معاملے میں تلاش کررہی تھی۔بنگلور پولیس نے مرلی کی گرفتاری موبائل ٹاور لوکیشن کےبنیاد پر کی۔ چھاپے ماری کے دوران پولیس نے اس کے کمرے کی تلاشی لی۔ کمرے سے سناتن دھرم کی کچھ کتابوں  سمیت کئی سامان ضبط کئے گئے ہیں۔

ٹیم کی قیادت کر رہے انسپکٹر پنیت نے بتایا، ‘مرلی کو پولیس صحافی گوری لنکیش کےقتل کے علاوہ بھی چار معاملے میں تلاش کر رہی تھی۔ اس کے خلاف چار لوگوں کے قتل کا معاملہ درج ہے۔ قتل میں شامل ایک درجن سے زیادہ لوگوں کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ پچھلے ڈیڑھ سال سے اس کی کھوج ہو رہی تھی۔ اس بیچ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے جھارکھنڈ چلا آیا تھا۔’بنگلورویسٹ کے ڈی ایس پی ایم این انوچیت نے دینک جاگرن کو بتایا کہ مرلی کا نام گوری لنکیش قتل معاملے میں جانچ کے دوران آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گوری لنکیش کے قتل میں کل 18 لوگوں کے نام ابھی تک سامنے آئے ہیں۔ ان میں امول کالے کا رول  اہم تھا۔ مرلی بھی قتل کی سازش میں شامل رہا ہے۔ بنگلور پولیس جمعہ  کو اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر اپنے ساتھ لےکر جائےگی۔پٹرول پمپ مالک اورسناتن سنستھا کے چیف پردیپ کھیمکا نے بتایا کہ بے روزگاری اور خود کو سنت بتاکر وہ نوکری مانگنے آیا تھا۔ چھ سات ماہ سے نوکری کر رہا تھا۔

ایس آئی ٹی کو جانچ میں پتہ چلا تھا کہ گوری لنکیش کے قتل کی سازش اسی رائٹ ونگ گروپ  کے ممبروں  نے کی  جن پر ایم ایم کلبرگی کے قتل کا الزام ہے۔ایس آئی ٹی کئ ذریعے بنگلور کورٹ میں دی گئی فارینسک رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ کلبرگی اور گوری لنکیش کےقتل میں استعمال کیا گیا بندوق ایک ہی تھا۔ نومبر 2018 میں ایس آئی ٹی نے پردھان دیوانی اور سیشن  کورٹ میں 9235 صفحوں  کاچارج شیٹ داخل کیا تھا، جس میں 18 ملزموں کا نام لیا تھا۔

 (خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)