بی جے پی ایم پی پرویش صاحب سنگھ ورما نے کہا کہ ،اگر بی جےپی 11 فروری کو اقتدار میں آتی ہے تو آپ کو ایک گھنٹے کے اندر وہاں پر ایک بھی مظاہرہ کرنے والا نظر نہیں آئے گا۔ اور ایک مہینے کے اندر سرکاری زمین پر بنی ایک بھی مسجد کو ہم نہیں چھوڑیں گے۔
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیامان پرویش صاحب سنگھ ورما نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہریت قانون (سی اے اے )کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں بیٹھےمظاہرین کو ایک گھنٹے میں ہٹایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جےپی کی حکومت بنتی ہے تو سرکاری زمین پر بنی مسجدوں کو ایک مہینے میں ہٹا دیں گے۔ بی جے پی ایم پی نے کہا، ‘یہ صرف ایک انتخاب نہیں ہے۔ یہ ملک کی یکجہتی پر فیصلہ کرنے کا انتخاب ہے۔
BJP MP Parvesh Verma in Delhi yesterday: Jab Dilli mein meri sarkar ban gayi tab 11 Feb ke baad ek mahine mein, meri Lok Sabha mein jitni masjid sarkari zameen par bani hain unmein se ek masjid nahi chhorunga. Saari masjid hata dunga. pic.twitter.com/WWJE1udVOB
— ANI (@ANI) January 28, 2020
اگر بی جےپی 11 فروری کو اقتدار میں آتی ہے تو آپ کو ایک گھنٹے کے اندر وہاں پر ایک بھی مظاہرہ کرنے والا نظر نہیں آئے گا۔ اور ایک مہینے کے اندر سرکاری زمین پر بنی ایک بھی مسجد کو ہم نہیں چھوڑیں گے۔قابل ذکر ہے کہ مغربی دہلی سے ایم پی ورما نے دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے وکاس پوری میں انتخابی تشہیر کے دوران یہ متنازعہ بیان دیا۔
#WATCH: BJP MP Parvesh Verma says, "…Lakhs of people gather there (Shaheen Bagh). People of Delhi will have to think & take a decision. They'll enter your houses, rape your sisters&daughters, kill them. There's time today, Modi ji & Amit Shah won't come to save you tomorrow…" pic.twitter.com/1G801z5ZbM
— ANI (@ANI) January 28, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ ،…وہاں (شاہین باغ میں) لاکھوں لوگ جمع ہوتے ہیں… دہلی کے لوگوں کو سوچنا ہوگا، اور فیصلہ کرنا ہوگا…وہ آپ کے گھروں میں گھسیں گے، آپ کی بہن بیٹیوں کے ساتھ ریپ کریں گے، انہیں قتل کر دیں گے…آج ہی وقت ہے، کل مودی جی اور امت شاہ آپ کو بچانے نہیں آ پائیں گے…
بی جے پی ایم پی پرویش ورما نے کہا کہ اگر دہلی میں اقتدار میں آئے تو ایک گھنٹے میں شاہین باغ خالی کرا لیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ کون لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد سی اے اے کو سمجھنا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی طرح دہلی کے ایک کونے میں بھی آگ لگی ہے۔ یہ لوگ آپ کے گھر میں گھس کر ماریں گے۔ مودی نہیں ہوں گے تو یہ لوگ آپ کو کاٹ ڈالیں گے۔
Will clear Shaheen Bagh within one hour if BJP forms govt in Delhi, says Parvesh Verma
Read @ANI Story | https://t.co/UhLgMxRQlF pic.twitter.com/X3hjqU66Ke
— ANI Digital (@ani_digital) January 28, 2020
انہوں نےمرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے بیان کی حمایت میں کہا کہ ، غداروں کو گولی مارنی ہی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں کسی نوٹس سے نہیں ڈرتا ہوں۔ واضح ہوکہ انوراگ ٹھاکر کے بیان کو لے کرالیکشن کمیشن نے ان کو نوٹس بھی بھیجا ہے۔اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شاہین باغ میں شہریت قانون (سی اےاے)کے خلاف مظاہرہ کو لے کربی جے پی کے حملے کا جواب دیتے ہوئے مرکزکی حکمراں پارٹی پر ‘گندی سیاست’ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اور دوسرے وزیروں کو شاہین باغ جانا چاہیےاور لوگوں سے بات چیت کرکے راستہ کھلوانا چاہیے۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بی جے پی شاہین باغ میں راستہ کھلوانا ہی نہیں چاہتی اور یہ سڑک آٹھ فروری(ووٹنگ)کے بعد کھل جائےگی۔کیجریوال نے صحافیوں سے کہا، ‘مجھے دکھ ہے کہ بی جے پی اس مدعے پر گندی سیاست کر رہی ہے۔ شاہین باغ میں جام سے لوگوں کو بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ احتجاج آئینی حق ہے لیکن اس سے کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔’
انہوں نے کہا، ‘بی جے پی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ کیجریوال راستہ کھلوانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ چلو اجازت دے دی۔ ایک گھنٹے میں راستہ کھلواؤ۔’بتا دیں کہ، انتخابی تشہیر کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ لگاتار شاہین باغ کا مدعا اٹھا رہے ہیں۔ وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور کانگریس کو شاہین کے باغ کے لیے ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔
شاہ نے گزشتہ اتوار کو بابرپوراسمبلی حلقہ میں منعقد ایک ریلی میں کہا، ‘اس بار کمل کے نشان پر بٹن دباوٴ تو اتنے غصے کے ساتھ دبانا کہ بٹن بابرپور میں دبے، کرنٹ وہاں شاہین باغ میں لگے۔’
انہوں نے کہا تھا، ‘بی جے پی امیدوار کو آپ کا ووٹ دہلی اور ملک کو محفوظ بنائےگا اور شاہین باغ جیسے ہزاروں واقعات کو روکےگا۔ جب آپ آٹھ فروری کو ای وی ایم کا بٹن دبائیں گے، تو اتنے غصے میں دبانا کہ اس کا کرنٹ شاہین باغ میں محسوس کیا جا سکے۔’انہوں نے روہتاس نگر میں ایک دوسری ریلی کو خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے پوچھا، ‘کیا آپ ان کا ووٹ بینک ہیں؟ راہل بابا اور کیجریوال ملک کو بانٹنے کے نعرے لگانے والے ٹکڑے ٹکڑے گینگ کو کیوں بچانا چاہتے ہیں؟ وہ ایسا اپنے ووٹ بینک کو لے کر ڈر کی وجہ سےکرتے ہیں۔’
اس سے پہلے جمعہ کو جواہر لال نہروا سٹیڈیم میں منعقد ایک پروگرام میں بھی انہوں نے کہا تھا، ‘بٹن اتنی طاقت سے دبانا کہ اس کے کرنٹ سے آٹھ فروری کو شاہین باغ کے مظاہرین وہ جگہ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں۔’
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں