بتایا جا رہا ہے کہ سی اے اے کے کچھ حمایتی کے وہاں پہنچنے کے بعد تنازعہ شروع ہوا تھا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی رہنما کپل مشرا اپنے حمایتیوں کے ساتھ وہاں پہنچے تھے جس کے بعد یہ ہنگامہ ہوا۔
نئی دہلی: شہریت قانون(سی اے اے )کے خلاف دہلی میں ہو رہے مظاہروں کے بیچ موج پور میٹرو اسٹیشن کے پاس ایک بار پھر سے پتھربازی شروع ہونے کی خبر ہے۔ جانکاری کے مطابق، کل کی طرح آج بھی پتھربازی کی گئی۔ سی اےاے کےحمایتی اورمخالفین دونوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ یہ معاملہ موج پور میٹرو اسٹیشن کے نزدیک کبیر نگر علاقے کا ہے۔
Security Update
Entry & exit of Jaffrabad and Maujpur-Babarpur are closed. Trains will not be halting at these stations.
— Delhi Metro Rail Corporation (@OfficialDMRC) February 24, 2020
اس بیچ، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی)نے سوموار صبح کوٹوئٹ کر کے بتایا کہ جعفرآباد اور موج پور-بابرپور میٹرو اسٹیشن کے اگزٹ اور انٹری گیٹ کو بند کر دیا گیا۔ ان اسٹیشنوں پر میٹرو نہیں رکے گی۔ ڈی ایم آرسی نے گیٹ کھولے جانے کی اب تک کوئی جانکاری نہیں دی۔
Security Update
Entry & exit gates of Maujpur-Babarpur are closed.
— Delhi Metro Rail Corporation (@OfficialDMRC) February 23, 2020
اس سے پہلے، اتوار کو بھی جعفرآباد علاقے میں پتھراؤ ہوا تھا۔ یہاں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ چل رہا ہے۔ موج پور ریڈ لائٹ کے پاس یہ پتھراؤ کا معاملہ ہوا ہے۔ معاملہ میٹرو اسٹیشن کے ٹھیک نیچے کا بتایا جا رہا تھا۔
Delhi Traffic Police: Seelampur to Maujpur (both carriageways) is closed for traffic movement. pic.twitter.com/QBBpaK9r0N
— ANI (@ANI) February 24, 2020
خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق،شرپسندوں پر پولیس نے آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے۔جعفرآباد سے قریب موج پور میں دو گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس چھوڑا۔جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نزدیک سینکڑوں سی اےاےمخالف مظاہرین نے سیلم پور، موج پور اور یمنا وہار کو جوڑ نے والی سڑک کو بند کر دیا تھا، جس کے بعد سے علاقے میں کشیدگی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ سی اے اے کے کچھ حمایتی کے وہاں پہنچنے کے بعد تنازعہ شروع ہوا تھا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی رہنما کپل مشرا اپنے حمایتیوں کے ساتھ وہاں پہنچے تھے جس کے بعد یہ ہنگامہ ہوا۔
Categories: خبریں