Power

 (بائیں سے) مدھورا سوامی ناتھن، دہلی میں کسانوں کو روکنے کے لیے کھڑی کی گئی رکاوٹیں اور ایم ایس سوامی ناتھن۔ (تصویر بہ شکریہ: آئی ایس آئی بنگلورو، ایکس اور وکی میڈیا کامنز)

کسان مارچ: ایم ایس سوامی ناتھن کی بیٹی نے کہا – ان داتا کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک نہ کریں

مرکزی حکومت نے حال ہی میں زرعی سائنسداں ایم ایس سوامی ناتھن کو ‘بھارت رتن’ دینے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے منعقد ایک تقریب میں ان کی بیٹی مدھورا سوامی ناتھن نے کہا کہ اگر ہمیں ایم ایس سوامی ناتھن کا احترام کرنا ہے تو کسانوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

دہلی کی سرحدیں۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@SukhpalKhaira)

کسان مارچ: کانگریس نے اقتدار میں آنے پر ایم ایس پی دینے کا وعدہ کیا؛ عآپ  اور ٹی ایم سی نے بی جے پی کی مذمت کی

کانگریس کے رکن پارلیامنٹ راہل گاندھی نے ‘بھارت جوڑو نیایے یاترا’ کے دوران اعلان کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے پر ان کی پارٹی نے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی گارنٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں، بی جے پی نے کہا ہے کہ مودی حکومت اپنی پالیسیوں کے ذریعے کسانوں کے تئیں اپنی وابستگی اور عزم پرقائم ہے۔

سونیا گاندھی۔ (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر/@INCIndia)

جو لوگ آج اقتدار میں ہیں وہ لفظ ’سیکولر‘ کو توہین آمیز اصطلاح کے طور پر استعمال کر رہے ہیں: سونیا گاندھی

کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی نے کہا کہ آج اقتدار میں بیٹھے لوگ کہتے ہیں کہ وہ ‘جمہوریت’ کے لیے پرعزم ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اس کے منظم عمل کو یقینی بنانے کے لیے اپنائے گئے حفاظتی اقدامات کو بھی کمزور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ہم آہنگی کی جانب لے جانے والے راستے خستہ حالی کا شکار ہیں اور اس کے نتائج بڑھتے ہوئے پولرائزیشن کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔

21، 22 اور 23 دسمبر کو پولیس کی بھاری تعنیاتی کے بیچ بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی کی گئی۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@alokshuklacg)

چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے اقتدار میں آتے ہی اڈانی گروپ کی کان کنی کے لیے درختوں کی کٹائی تیز کی: کارکنان

چھتیس گڑھ بچاؤ آندولن کے کنوینر آلوک شکلا نے کہا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد ہسدیو ارنیہ علاقے میں سرگرمیاں اچانک تیز ہو گئی ہیں۔ دسمبر کے آخری ہفتے میں پولیس کی بھاری تعیناتی کے درمیان بڑے پیمانے پر درخت کاٹے گئے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اڈانی گروپ کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے کام کر رہی ہیں۔

راہل گاندھی۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

 راہل گاندھی نے  بی جے پی-آر ایس ایس کی تنقید کرتے ہوئے کہا، اقتدار کے لیے وہ منی پور کو جلا دیں گے

راہل گاندھی نے کہا کہ جب ملک کو تکلیف ہوتی ہے،کسی شہری کو تکلیف ہوتی ہےتوآپ کا دل بھی دکھتا ہے، لیکن بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگوں کوکوئی دکھ نہیں، کیونکہ وہ ہندوستان کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا منی پور سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کے نظریے نے منی پور کو جلایا ہے۔

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی(فائل فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر/@INCIndia)

اصلی اینٹی نیشنل وہ ہیں جو اقتدار کا غلط استعمال کر کے ہندوستانیوں کو آپس میں تقسیم کرتے ہیں: سونیا گاندھی

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ حکمراں جماعت آئینی اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے، انہیں تباہ کر رہی ہے اور ان کی آزادی، مساوات، بھائی چارے اور انصاف کی بنیاد کو کمزور کر رہی ہے۔

(فوٹو بہ شکریہ: وکی میڈیا کامنس)

جمہوریت میں شہریوں کی ترجیحات

جمہوریت  شہریوں کے مذہبی امور میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالتی ۔ مذہب کو ذاتی سطح پر جیا جا سکتا ہے۔ لیکن مذہب کو اس طرز پر جیا جانا چاہیے جس پر بھارت کے معروف  ریاضی داں رامانجن نے جیا، بےحد روحانی لیکن بےعیب۔ دسمبر 1885 میں کانگریس کی […]