Republic Day

فوٹو بہ شکریہ: پروین جاٹھر

آئین کے تحفظ کے لیے اس کو روزمرہ میں شامل کرنا ضروری ہے

یوم جمہوریہ پر خاص: ایک ایسے وقت میں جب آئین کی روح اور اس کے ‘بنیادی ڈھانچے’ کے تحفظ پر بحث چھڑی ہوئی ہے، یہ ضروری ہے کہ اس کی بنیادی روح اور اس کے مقصد کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے کیونکہ جب تک ‘جمہور’ ہمارے آئین کو نہیں سمجھے گا، ہمارا جمہوری نظام صرف ایک کھلونا بن کر رہ جائے گا۔

'کسان آندولن گراؤنڈ زیرو' کتاب اور تحریک کے دوران 2021 میں سنگھو بارڈر پر بیٹھے کسان۔ (تصویر: راج کمل پرکاشن/پی ٹی آئی)

’کسان آندولن، گراؤنڈ زیرو‘ کسانوں کی جدوجہد کو پُر اثر انداز میں پیش کرنے والی ضروری کتاب ہے

بک ریویو: تحریک کے ساتھ ہی تحریکوں کو دستاویزی پیرہن عطا کرنا ایک اہم اور ذمہ دارانہ کام ہے۔ صحافی مندیپ پنیا نے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کے سفر کو تخلیقی انداز میں حقائق کے ساتھ پیش کرکے اس سمت میں کوشش کی ہے۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

کرناٹک: پاکستان کے یوم جمہوریہ کی مبارکباد کے لیے وہاٹس ایپ اسٹیٹس لگانے پر خاتون گرفتار

معاملہ باگل کوٹ ضلع کا ہے۔ الزام ہے کہ ایک خاتون نے مبینہ طور پر 23 مارچ کو پاکستان کے یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے وہاٹس ایپ اسٹیٹس پوسٹ کیا تھا، جس کے بعد انہیں ایک شخص کی شکایت پر ‘دشمنی پھیلانے’ کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔ تاہم اب خاتون کو ضمانت مل گئی ہے۔

گونٹور میں جناح ٹاور (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر/@SVishnuReddy)

آندھرا پردیش: بی جے پی کے نام تبدیل کرنے کے مطالبے کے بعد جناح ٹاور کو ترنگے کے رنگوں میں پینٹ کیا گیا

آندھرا پردیش کے گونٹور ضلع کے معروف جناح ٹاور پر26 جنوری کو ترنگا لہرانے کی کوشش کے دوران دائیں بازو کے گروپ ‘ہندو واہنی’ کے تین ارکان کو حراست میں لیے جانے کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیاتھا۔ گزشتہ سال دسمبر میں بی جے پی نے مطالبہ کیا تھا کہ اس ٹاور کا نام سابق صدرعبدالکلام کےنام پررکھا جائے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر وائی ایس آر کانگریس حکومت نے ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی تو وہ اس یادگار کو مسمار کردیں گے۔

بیٹنگ دی ری ٹریٹ کی تقریب۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

ابائیڈ ود می: بیکسوں کے رہنما، تم میرے پاس رہو …

مہاتما گاندھی کے پسندیدہ بھجن ‘ابائیڈ ود می’ کو رواں سال بیٹنگ دی ری ٹریٹ کی تقریب سے ہٹادیا گیا ہے۔اس تقریب میں بجائی جانے والی 26 دھنوں کی فہرست میں ‘ابائیڈ ود می’ کا ذکر نہیں ہے۔معروف داستان گو محمود فاروقی نےاسے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔

(فوٹو: رائٹرس)

بیٹنگ ری ٹریٹ تقریب سے مہاتما گاندھی کی پسندیدہ دھن ’ابائیڈ ود می‘ کو ہٹا یا گیا

بیٹنگ دی ری ٹریٹ تقریب میں بجائی جانے والی دھن ‘ابائیڈ ود می’ مہاتما گاندھی کی پسندیدہ دعاتھی۔ 1950 سےمسلسل تقریب کا حصہ رہی اس دھن کو 2020 میں بھی ہٹا دیا گیا تھا، لیکن شدید احتجاج کے بعد اسے 2021 میں دوبارہ شامل کر لیا گیا۔ اس سال تقریب میں بجائی جانے والی 26 دھنوں کی فہرست میں اس کا ذکر نہیں ہے۔

دیپ سدھو۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

دہلی: ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ واقعے کے ملزم دیپ سدھو گرفتار

مرکز کے تین نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کی کسان تنظیموں کی مانگ کی حمایت میں 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران بہت سے مظاہرین لال قلعہ تک پہنچ گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ایکٹر سے کارکن بنے دیپ سدھو نے وہاں ایک ستون پر مذہبی جھنڈا لگایا تھا۔

ششی تھرور، راجدیپ سردیسائی اور مرنال پانڈے۔ (فوٹو:  پی ٹی آئی)

کسانوں کی تحریک: سپریم کورٹ نے ششی تھرور، راجدیپ سردیسائی اور دیگر کی گرفتاری پر روک لگائی

گزشتہ 26 جنوری کو دہلی میں کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے دوران غیرمصدقہ خبریں شیئر/نشر کرنے کے الزام میں کانگریس رہنماششی تھرور،سینئر صحافی راجدیپ سردیسائی، مرنال پانڈےاور چار دیگر صحافیوں کے خلاف سیڈیشن کی دفعات میں معاملہ درج ہوا۔

مندیپ پنیا، فوٹو: دی وائر

تہاڑ جیل سے لوٹ کر مندیپ پنیا کی رپورٹ: جیل میں بند کسانوں کے بھی حوصلے توڑ پانا سرکار کے بس کی بات نہیں

تہاڑ جیل میں آزاد صحافی مندیپ پنیا کو ایک کسان نے کہا،سرکار کو کیا لگتا ہےکہ وہ ہمیں جیل میں ڈال کر ہمارے حوصلے توڑ دےگی۔ وہ بڑی غلط فہمی میں ہے۔ شاید اس کو ہماری تاریخ کاعلم نہیں۔ جب تک یہ تینوں زرعی قوانون واپس نہیں ہو جاتے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/دی وائر)

رویش کا بلاگ: غلام میڈیا کے رہتے کوئی ملک آزاد نہیں ہوتا…

ڈیجیٹل میڈیا آزادآوازوں کی جگہ ہے اور اس پر ‘سب سے بڑے جیلر’ کی نگاہیں ہیں۔اگر یہی اچھا ہے تو اس بجٹ میں پردھان منتری جیل بندی یوجنا لانچ ہو، منریگا سے گاؤں گاؤں جیل بنے اور بولنے والوں کو جیل میں ڈال دیا جائے۔ منادی کی جائے کہ جیل بندی یوجنا لانچ ہو گئی ہے،برائے مہربانی خاموش رہیں۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی (فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

یوم جمہوریہ پریڈ کے لئے مغربی بنگال کی جھانکی تجویز خارج، ٹی ایم سی نے بتایا ریاست کی توہین

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی بنگال کی تجویز کو ایکسپرٹ کمیٹی کے ذریعے اپنی میٹنگ میں تجزیہ کرنے کے بعد خارج کر دیا گیا۔ ترنمول کانگریس نے کہا کہ مرکزی حکومت نے شہریت ترمیم قانون کی مخالفت کرنے کی وجہ سے ریاست کے لوگوں کی توہین کی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

اتر پردیش: یوگی حکومت میں 3ہزار سے زیادہ انکاؤنٹر میں 78 کی موت

اتر پردیش حکومت نے انکاؤنٹرز، مجرموں کے قتل معاملوں اور گرفتاریوں کے اعداد و شمار کو حصولیابی کی فہرست میں شامل کیا ہےجس کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مشتہر کیا جائے گا۔ چیف سکریٹری انوپ چندر پانڈے نے یوم جمہوریہ سے پہلے حکومت کی حصولیابی کو خط کے ذریعے تمام ضلع افسروں کو بھیجا ہے۔

FN_Kerala

فلمی ستاروں سے  منسوب بیانات، روہت سردانا کی کاس گنج رپورٹ اور کیرل پولیس کی اسلامی وردی کا سچ

گزشتہ  ہفتے جو فیک نیوز سوشل میڈیا میں عام ہوئیں ان میں سے اکثر خبروں میں ایک بات غور طلب ہے کہ ان جعلی خبروں  میں فلمی ستاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پرکاش راج، سورا بھاسکر اور فرحان اختر کو نشانہ بناتے ہوئے کچھ باتوں کو ان […]