خبریں

اتراکھنڈ: پرولا میں مہاپنچایت ملتوی ہونے کے بعد دکانداروں نے کہا – میڈیا نے گمراہ کیا

ویڈیو:  اتراکھنڈ کے پرولا میں دائیں بازو کی تنظیموں کی طرف سے مجوزہ ‘مہاپنچایت’ کے ملتوی ہونے کے ایک دن بعد مقامی بازار کھلے ہوئے نظر آئے۔ دی وائر سے بات چیت میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس علاقے نے پہلے ہندو اورمسلم کے درمیان دشمنی نہیں دیکھی اور اب میڈیا کے ذریعے کچھ لوگوں نے یہ مشتہر کیا کہ یہاں کچھ غلط ہو رہا ہے۔