اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 کی چھت شدید بارش کے دوران کئی گاڑیوں اور ٹیکسیوں پر گر گئی، جس میں کچھ لوگ دب گئے۔ فی الحال ہوائی اڈے پر چیک-ان کاؤنٹر بند کر دیے گئے ہیں اور دوپہر ایک بجے تک روانگی کی تمام پروازیں رد کر دی گئی ہیں۔

دہلی ایئرپورٹ ٹرمینل 1 کے باہر گاڑیوں پر گری چھت ۔ (تصویر بہ شکریہ: ویڈیو سے اسکرین گریب)
نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1ڈی کی چھت جمعہ (28 جون) کی صبح تیز بارش کے دوران گر گئی۔ اس حادثے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یہ چھت گاڑیوں اور ٹیکسیوں پر جا گری،جس میں کچھ لوگ دب گئے۔ فی الحال سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئرپورٹ پر چیک-ان کاؤنٹر بند کردیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے کے اطراف میں شدید ٹریفک جام ہے اور دوپہر ایک بجے تک روانہ ہونے والی تمام پروازیں رد کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کو صبح 5.30 بجے واقعے کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد فائر ڈپارٹمنٹ کی چار گاڑیاں ریسکیو کے لیے موقع پر پہنچیں۔ چھتوں کی شیٹ کے علاوہ سپورٹ بیم بھی گرگئے جس سے لوگوں کے پک-اپ اور ڈراپ کے لیے آئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
شہری ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ ذاتی طور پر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور زخمی افراد کو اسپتال بھیج دیاگیا ہے۔
Personally monitoring the roof collapse incident at T1 Delhi Airport. First responders are working at site. Also advised the airlines to assist all affected passengers at T1. The injured have been evacuated to hospital. Rescue operations are still ongoing.
— Ram Mohan Naidu Kinjarapu (@RamMNK) June 28, 2024
دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ کے ترجمان نے بتایا کہ علی الصبح سے موسلادھار بارش کی وجہ سے ٹرمینل 1 کے پرانے ڈپارچر کے باہر والے حصے پر لگے کینوپی کا حصہ صبح 5 بجے گر گیا۔ کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، اور تمام متاثرین کو ہنگامی خدمات کے ذریعے ضروری امداد اور طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Terminal 1 Incident pic.twitter.com/Dv9Sir5l4p
— Delhi Airport (@DelhiAirport) June 28, 2024
مزید بتایا گیا کہ اس واقعے کی وجہ سے ٹرمینل 1 سے تمام پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر چیک-ان کاؤنٹر کو بند کر دیا گیا ہے۔
Terminal 1 Update pic.twitter.com/ffykQAkkmY
— Delhi Airport (@DelhiAirport) June 28, 2024
معلوم ہو کہ ٹرمینل-1 کو حال ہی میں توسیع دی گئی تھی۔ اس کے توسیع شدہ ورژن کا افتتاح اس سال 11 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اب اس واقعے کے بعد اپوزیشن لیڈروں نے وزیر اعظم مودی کو اپنے انتخابی فائدے کے لیے ‘نامکمل’ ورژن کا عجلت میں افتتاح کرنے کے حوالے سے نشانہ بنایا ہے۔
On March 11 2024 as part of His election campaign if I recall during His inaguration spree. https://t.co/JtAN5gu8BI
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) June 28, 2024
Incomplete terminal “inaugurated” before the model code was imposed earlier this year starts falling apart before it’s even completed, what a surprise!! https://t.co/a7LJ4xdDFQ
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) June 28, 2024
SHOCKING & tragic news this morning.
The roof at Delhi Airport’s has T1 collapsed this morning and, until now, 3 people are reported dead.
For election campaigning, Modi had hurriedly “inaugurated” T1 in March even while it was under construction.
𝐖𝐡𝐲 𝐬𝐡𝐨𝐮𝐥𝐝𝐧’𝐭… pic.twitter.com/mx9NQNbush
— Saket Gokhale MP (@SaketGokhale) June 28, 2024
دہلی میں موسلادھار بارش کے بعد محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہلی-این سی آر علاقوں میں طوفان کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی اور 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
Moderate to intense spell of rain over parts of Delhi-NCR and adjoining areas very likely to cause:
1) Slippers roads
2) Low visibility
3) Disruption in traffic
3) Localised water logging in low lying areas— India Meteorological Department (@Indiametdept) June 28, 2024
غور طلب ہے کہ جمعرات (27 جون) کی دیر رات سےجاری شدید بارش کی وجہ سے جمعہ کی صبح دہلی کی سڑکیں اور کئی رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔

دہلی کے حوض خاص علاقے میں آبی جماؤ۔ (تصویر بہ شکریہ: اسپیشل ارینجمنٹ)
غور طلب کہ دہلی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے بعد اب موسلا دھار بارش دیکھنے میں آئی ہے۔ دہلی میں گرمی کی لہر سے کم از کم 277 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ‘آبی جماؤ والے علاقوں سے بچنے’ اور پھسلن والی سڑکوں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
It is advised to:
1) Avoid going to areas that face water logging problem often.
2) Check for traffic congestion on your route.
3) Be updated with weather warning
— India Meteorological Department (@Indiametdept) June 28, 2024
Categories: خبریں